1 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ مَنْ بَاعَ ثِمَارَهُ، أَوْ نَخْلَهُ، أَوْ أَ...

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

1502 حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا وَكَانَ إِذَا سُئِلَ عَنْ صَلَاحِهَا قَالَ حَتَّى تَذْهَبَ عَاهَتُهُ

صحیح بخاری:

کتاب: زکوٰۃ کے مسائل کا بیان

(

باب: جو شخص اپنا میوہ یا کھجور کا درخت یا کھیت ...)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

1502. حضرت ابن عمر ؓ  سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے پھلوں کو بیچنے سے منع فرمایا ہے تاآنکہ پختگی ظاہر ہوجائے۔ اور جب آپ سے پختگی کے متعلق دریافت کیا جاتا تو فرماتے: ’’جب وہ آفت سے محفوظ ہوجائیں۔‘‘


4 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ البُيُوعِ بَابُ بَيْعِ المُزَابَنَةِ وَهِيَ بَيْعُ الثَّمَرِ...

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2202 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَبِيعُوا الثَّمَرَ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ وَلَا تَبِيعُوا الثَّمَرَ بِالتَّمْرِ ...

صحیح بخاری:

کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان

(

باب : بیع مزابنہ کے بیان میں اور یہ خشک کھجور ک...)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

2202. حضرت عبداللہ بن عمر  ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اس وقت تک پھلوں کو فروخت نہ کیاکرو جب تک ان میں پکنے کی صلاحیت ظاہر نہ ہو جائے،نیز فرمایا: (درخت کی ) تازہ کھجور کو خشک کھجور کے عوض مت فروخت کرو۔‘‘


5 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ البُيُوعِ بَابُ بَيْعِ المُزَابَنَةِ وَهِيَ بَيْعُ الثَّمَرِ...

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2203 قَالَ سَالِمٌ وَأَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ بَعْدَ ذَلِكَ فِي بَيْعِ الْعَرِيَّةِ بِالرُّطَبِ أَوْ بِالتَّمْرِ وَلَمْ يُرَخِّصْ فِي غَيْرِهِ

صحیح بخاری:

کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان

(

باب : بیع مزابنہ کے بیان میں اور یہ خشک کھجور ک...)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

2203. حضرت عبداللہ بن عمر  ؓ ہی سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ مجھے حضرت زید بن ثابت  ؓ نے بتایا کہ اس کےبعد ر سول اللہ ﷺ نے درخت پر لگی ہوئی کھجوروں کو تازہ یا خشک کھجور کے عوض فروخت کرنے کی اجازت بیع عرایا کی صورت میں دی ہے۔ اسکے علاوہ کسی اور صورت میں اجازت نہیں دی۔


6 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ البُيُوعِ بَابُ بَيْعِ الثَّمَرِ عَلَى رُءُوسِ النَّخْلِ بِا...

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2208 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ وَأَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّى يَطِيبَ وَلَا يُبَاعُ شَيْءٌ مِنْهُ إِلَّا بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمِ إِلَّا الْعَرَايَا...

صحیح بخاری:

کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان

(باب : درخت پر پھل، سونے اور چاندی کے بدلے بیچنا)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

2208. حضرت جابر  ؓ سے روایت ہے انھوں نے کہاکہ نبی کریم ﷺ نے پھل کی فروخت سے منع فرمایا ہے تاوقت یہ کہ وہ پک جائے۔ اور ان کی کوئی قسم درہم و دینار کے علاوہ کسی اور چیز کے فروخت نہ کی جائے سوائے عرایا کے (ان کو پھلوں کے عوض بھی فروخت کیاجاسکتا ہے)


7 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ البُيُوعِ بَابُ بَيْعِ الثَّمَرِ عَلَى رُءُوسِ النَّخْلِ بِا...

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2210 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ قَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ سَمِعْتُ بُشَيْرًا قَالَ سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ بِالتَّمْرِ وَرَخَّصَ فِي الْعَرِيَّةِ أَنْ تُبَاعَ بِخَرْصِهَا يَأْكُلُهَا أَهْلُهَا رُطَبًا وَقَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً أُخْرَى إِلَّا أَنَّهُ رَخَّصَ فِي الْعَرِيَّةِ يَبِيعُهَا أَهْلُهَا بِخَرْصِهَا يَأْكُلُونَهَا رُطَبًا قَالَ هُوَ سَوَاءٌ قَالَ سُفْيَانُ فَقُلْتُ لِيَحْيَى وَأَنَا غُلَامٌ إِنَّ أَهْلَ مَكَّةَ يَقُولُونَ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ فِي بَ...

صحیح بخاری:

کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان

(باب : درخت پر پھل، سونے اور چاندی کے بدلے بیچنا)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

2210. حضرت سہیل بن ابی حشمہ  ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خشک کھجور کے عوض درخت پر لگی ہوئی تازہ کھجور کی بیع سے منع فرمایا، البتہ بیع عریہ کی آپ نے رخصت دی کہ اسے اندازہ کرکے فروخت کیاجاسکتا ہے تاکہ عریہ والے تازہ کھجور کھائیں۔ (راوی حدیث) حضرت سفیان نے کبھی اس حدیث کو بایں الفاظ بیان کیا کہ آپ ﷺ نے عریہ کی اجازت دی کہ اندازہ کرکے اسے فروخت کیا جاسکتا ہے تاکہ اس کے مالک خود انھیں رطب کی شکل میں کھاتے رہیں۔ ان دونوں روایات کا مفہوم ایک ہی ہے۔ سفیان نے کہا میں نے (اپنے شیخ) یحییٰ بن سعید سے عرض کیا، حالانکہ میں اس وقت کم سن بچہ تھا کہ اہل مکہ کہتے تھے کہ نبی ...


8 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ البُيُوعِ بَابُ بَيْعِ الثِّمَارِ قَبْلَ أَنْ يَبْدُوَ صَلاَ...

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2212 وَقَالَ اللَّيْثُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، كَانَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، يُحَدِّثُ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ الأَنْصَارِيِّ، مِنْ بَنِي حَارِثَةَ: أَنَّهُ حَدَّثَهُ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ النَّاسُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَتَبَايَعُونَ الثِّمَارَ، فَإِذَا جَدَّ النَّاسُ وَحَضَرَ تَقَاضِيهِمْ، قَالَ المُبْتَاعُ: إِنَّهُ أَصَابَ الثَّمَرَ الدُّمَانُ، أَصَابَهُ مُرَاضٌ، أَصَابَهُ قُشَامٌ، عَاهَاتٌ يَحْتَجُّونَ بِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا كَثُرَتْ عِنْدَهُ الخُصُومَةُ فِي ذَلِكَ: «فَإِمَّا لاَ، فَلاَ تَت...

صحیح بخاری:

کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان

(

باب: پھلوں کی پختگی معلوم ہونے سے پہلے ان کو بی...)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

2212. حضرت سہل بن ابی حشمہ انصاری  ؓ سے روایت ہے، جو بنو حارثہ سے تھے، وہ حضرت زید بن ثابت  ؓ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے عہد مبارک میں لوگ پھلوں کی خریدوفروخت اس طرح کرتے تھے کہ جب پھل کاٹنے کا وقت آتا اور ایک دوسرے سے تقاضے کاوقت آتا تو خریدار کہتا: پھل دمان ہوگیا، اسے بیماری لگ گئی، اسے قشام نے آلیا۔ یہ سب پھلوں کی بیماریاں ہیں جن کا وہ ذکر کرکے آپس میں جھگڑتے تھے۔ جب اسکے متعلق بکثرت جھگڑے رسول اللہ ﷺ کے پاس آنے لگے تو آپ نے فرمایا: ’’تم ایسی خریدوفروخت نہ کیاکرو تاآنکہ وہ انتفاع کے قابل ہوجائیں اور ان میں کھانے کی صلاحیت ظاہر ہوجائے...


9 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ البُيُوعِ بَابُ بَيْعِ الثِّمَارِ قَبْلَ أَنْ يَبْدُوَ صَلاَ...

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2213 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا نَهَى الْبَائِعَ وَالْمُبْتَاعَ

صحیح بخاری:

کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان

(

باب: پھلوں کی پختگی معلوم ہونے سے پہلے ان کو بی...)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

2213. حضرت عبداللہ بن عمر  ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے پھلوں کی صلاحیت ظاہر ہونے سے پہلے انھیں فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے۔ آپ نے فروخت کرنے والے اور خریدار دونوں کو منع فرمایا ہے۔


10 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ البُيُوعِ بَابُ بَيْعِ الثِّمَارِ قَبْلَ أَنْ يَبْدُوَ صَلاَ...

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2214 حَدَّثَنَا ابْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ تُبَاعَ ثَمَرَةُ النَّخْلِ حَتَّى تَزْهُوَ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ يَعْنِي حَتَّى تَحْمَرَّ

صحیح بخاری:

کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان

(

باب: پھلوں کی پختگی معلوم ہونے سے پہلے ان کو بی...)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

2214. حضرت انس بن مالک  ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے پکنے سے پہلے کھجور کا پھل فروخت کرنے سے منع فرمایاہے۔ ابو عبداللہ(امام بخاری)  کہتے ہیں کہ اس سے مراد ان کا سرخ ہونا ہے، یعنی سرخ ہونے سے قبل انھیں فروخت نہ کیا جائے۔