الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 13 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 13 1 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ مَا يُذْكَرُ فِي بَيْعِ الطَّعَامِ وَالحُكْر...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2131. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَأَيْتُ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ الطَّعَامَ مُجَازَفَةً يُضْرَبُونَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبِيعُوهُ حَتَّى يُؤْوُوهُ إِلَى رِحَالِهِمْ... صحیح بخاری : کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان (باب: اناج کا بیچنا اور احتکار کرنا کیسا ہے؟ ) مترجم: BukhariWriterName 2131. حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے عہد مبارک میں اندازے سے غلہ خریدنے والوں کو اس بات پر پٹتے دیکھا ہے کہ وہ اس پر قبضہ کر کے اپنے گھروں میں لانے سے پہلے اسے(آگے)فروخت کریں۔ الموضوع: بيع الجزاف (المعاملات) موضوع: بیع الجزاف (ڈھیر کی اکٹھی بیع کرنا) (معاملات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ مَنْ رَأَى: إِذَا اشْتَرَى طَعَامًا جِزَافًا...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2137. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ النَّاسَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْتَاعُونَ صحیح بخاری : کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان (باب : جو شخص غلہ کا ڈھیر بن ناپے تولے خریدے وہ جب تک اس کو اپنے ٹھکانے نہ لائے، کسی کے ہاتھ نہ بیچے اور اس کے خلاف کرنے والے کی سزا کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 2137. حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نےفرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے عہد مبارک میں ان لوگوں کو پٹتے دیکھا جو غلے کا ڈھیر اندازے سے خریدتے، پھر اسی جگہ فروخت کرتے تاآنکہ وہ غلہ اپنے ٹھکانوں میں لے جائیں۔ الموضوع: بيع الجزاف (المعاملات) موضوع: بیع الجزاف (ڈھیر کی اکٹھی بیع کرنا) (معاملات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ المُحَارِبِينَ مِنْ أَهْلِ الكُفْرِ وَالرِّدَّةِ (بَابٌ: كَمُ التَّعْزِيرُ وَالأَدَبُ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6852. حَدَّثَنِي عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُمْ كَانُوا يُضْرَبُونَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اشْتَرَوْا طَعَامًا جِزَافًا أَنْ يَبِيعُوهُ فِي مَكَانِهِمْ حَتَّى يُؤْوُوهُ إِلَى رِحَالِهِمْ... صحیح بخاری : کتاب: ان کفار و مرتدوں کے احکام میں جو مسلمان سے لڑتے ہیں (باب : تنبیہ اور تعزیر یعنی حد سے کم سزا کتنی ہونی چاہئے ) مترجم: BukhariWriterName 6852. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے عہد مبارک میں ان لوگوں کو پیٹا جاتا تھا جو غلہ اندازے سے خریدتے اور دوسری جگہ منتقل کیے بغیر وہیں فروخت کر دیتے تھے۔ ہاں، اگر وہ غلہ اٹھا کر اپنے ٹھکانے پر لے جاتے، پھر فروخت کرتے تو کچھ سزا نہ ہوتی۔ الموضوع: بيع الجزاف (المعاملات) موضوع: بیع الجزاف (ڈھیر کی اکٹھی بیع کرنا) (معاملات) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ بُطْلَانِ بَيْعِ الْمَبِيعِ قَبْلَ الْقَبْضِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1527.01. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، وَاللَّفْظُ لَهُ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنِ اشْتَرَى طَعَامًا فَلَا يَبِعْهُ حَتَّى يَسْتَوْفِيَهُ... صحیح مسلم : کتاب: لین دین کے مسائل (باب: خریدے گئے سامان کو قبضے میں لینے سے پہلے آگے بیچنا باطل ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1527.01. عبیداللہ نے نافع سے، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص غلہ خریدے تو وہ اسے پورا کر لینے تک آگے فروخت نہ کرے۔‘‘ الموضوع: بيع الجزاف (المعاملات) موضوع: بیع الجزاف (ڈھیر کی اکٹھی بیع کرنا) (معاملات) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ بُطْلَانِ بَيْعِ الْمَبِيعِ قَبْلَ الْقَبْضِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1526.02. قَالَ: وَكُنَّا نَشْتَرِي الطَّعَامَ مِنَ الرُّكْبَانِ جِزَافًا، فَنَهَانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَبِيعَهُ حَتَّى نَنْقُلَهُ مِنْ مَكَانِهِ صحیح مسلم : کتاب: لین دین کے مسائل (باب: خریدے گئے سامان کو قبضے میں لینے سے پہلے آگے بیچنا باطل ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1526.02. نیز انہوں (حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما) نے کہا: ہم اہل قافلہ سے بغیر ماپ (اور وزن) کے غلہ خریدا کرتے تھے تو رسول اللہ ﷺ نے ہمیں منع فرمایا کہ ہم اسے، اس کی جگہ سے منتقل کرنے سے پلے، آگے فروخت کریں۔ الموضوع: بيع الجزاف (المعاملات) موضوع: بیع الجزاف (ڈھیر کی اکٹھی بیع کرنا) (معاملات) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ بُطْلَانِ بَيْعِ الْمَبِيعِ قَبْلَ الْقَبْضِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1526.05. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، «أَنَّهُمْ كَانُوا يُضْرَبُونَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اشْتَرَوْا طَعَامًا جِزَافًا أَنْ يَبِيعُوهُ فِي مَكَانِهِ حَتَّى يُحَوِّلُوهُ... صحیح مسلم : کتاب: لین دین کے مسائل (باب: خریدے گئے سامان کو قبضے میں لینے سے پہلے آگے بیچنا باطل ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1526.05. معمر نے زہری سے، انہوں نے سالم سے، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں اگر وہ (وزن اور ماپ کے بغیر) اندازے سے (ڈھیر کی صورت میں) غلہ خریدتے اور اس کو منتقل کرنے سے پہلے اسی جگہ فروخت کرتے تو اس پر ان کو مار پڑتی تھی۔ الموضوع: بيع الجزاف (المعاملات) موضوع: بیع الجزاف (ڈھیر کی اکٹھی بیع کرنا) (معاملات) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ بُطْلَانِ بَيْعِ الْمَبِيعِ قَبْلَ الْقَبْضِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1526.06. وحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ أَبَاهُ، قَالَ: «قَدْ رَأَيْتُ النَّاسَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ابْتَاعُوا الطَّعَامَ جِزَافًا، يُضْرَبُونَ فِي أَنْ يَبِيعُوهُ فِي مَكَانِهِمْ، وَذَلِكِ حَتَّى يُؤْوُوهُ إِلَى رِحَالِهِمْ».... صحیح مسلم : کتاب: لین دین کے مسائل (باب: خریدے گئے سامان کو قبضے میں لینے سے پہلے آگے بیچنا باطل ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1526.06. یونس نے مجھے ابن شہاب (زہری) سے خبر دی، انہوں نے کہا: مجھے سالم بن عبداللہ نے بتایا کہ ان کے والد (عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما) نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں لوگوں کو دیکھا کہ جب وہ (ناپ تول کے بغیر) اندازے سے غلہ خریدتے تو اس بات پر انہیں مار پڑی تھی کہ وہ اس کو گھروں میں منتقل کرنے سے پہلے، اسی جگہ اسے بیچیں۔ ... الموضوع: بيع الجزاف (المعاملات) موضوع: بیع الجزاف (ڈھیر کی اکٹھی بیع کرنا) (معاملات) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ بُطْلَانِ بَيْعِ الْمَبِيعِ قَبْلَ الْقَبْضِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1526.07. قَالَ ابْنُ شِهَابٍ، وَحَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ أَبَاهُ كَانَ يَشْتَرِي الطَّعَامَ جِزَافًا، فَيَحْمِلُهُ إِلَى أَهْلِهِ. صحیح مسلم : کتاب: لین دین کے مسائل (باب: خریدے گئے سامان کو قبضے میں لینے سے پہلے آگے بیچنا باطل ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1526.07. ابن شہاب نے کہا: مجھے عبیداللہ بن عبداللہ بن عمر نے حدیث بیان کی کہ ان کے والد اندازے سے غلہ خریدتے، پھر اسے اپنے گھر اٹھا لاتے۔ الموضوع: بيع الجزاف (المعاملات) موضوع: بیع الجزاف (ڈھیر کی اکٹھی بیع کرنا) (معاملات) 9 سنن أبي داؤد: کِتَابُ الْإِجَارَةِ (بَابٌ فِي بَيْعِ الطَّعَامِ قَبْلَ أَنْ يَسْتَوْفِ...) حکم: صحیح 3493. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ كُنَّا فِي زَمَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبْتَاعُ الطَّعَامَ فَيَبْعَثُ عَلَيْنَا مَنْ يَأْمُرُنَا بِانْتِقَالِهِ مِنْ الْمَكَانِ الَّذِي ابْتَعْنَاهُ فِيهِ إِلَى مَكَانٍ سِوَاهُ قَبْلَ أَنْ نَبِيعَهُ يَعْنِي جُزَافًا ... سنن ابو داؤد : کتاب: اجارے کے احکام و مسائل (باب: غلہ اپنے قبضے میں لینے سے پہلے ہی فروخت کرنا ) مترجم: DaudWriterName 3493. سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ہم غلہ خریدا کرتے تھے۔ پس آپ ﷺ ہمارے پاس آدمی بھیجتے جو ہمیں حکم دیتا کہ ہم اسے فروخت کرنے سے پہلے خریدنے کی جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر لیں۔ یعنی اندازے سے (جو) خرید و فروخت کرتے تھے (اس سے منع کر دیا گیا)۔ الموضوع: بيع الجزاف (المعاملات) موضوع: بیع الجزاف (ڈھیر کی اکٹھی بیع کرنا) (معاملات) 10 سنن أبي داؤد: کِتَابُ الْإِجَارَةِ (بَابٌ فِي بَيْعِ الطَّعَامِ قَبْلَ أَنْ يَسْتَوْفِ...) حکم: صحیح 3494. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانُوا يَتَبَايَعُونَ الطَّعَامَ جُزَافًا بِأَعْلَى السُّوقِ فَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبِيعُوهُ حَتَّى يَنْقُلُوهُ سنن ابو داؤد : کتاب: اجارے کے احکام و مسائل (باب: غلہ اپنے قبضے میں لینے سے پہلے ہی فروخت کرنا ) مترجم: DaudWriterName 3494. سیدنا ابن عمر ؓ نے بیان کیا کہ لوگ منڈی کی بالائی جانب اندازے سے غلہ خریدتے تھے، تو رسول اللہ ﷺ نے اس کو فروخت کرنے سے منع فرما دیا، یہاں تک کہ وہ اسے دوسری جگہ منتقل کر لیں۔ الموضوع: بيع الجزاف (المعاملات) موضوع: بیع الجزاف (ڈھیر کی اکٹھی بیع کرنا) (معاملات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 13 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 13