الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 13 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 13 1 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمُسَاقَاةِ وَالمُزَارَعَةِ (بَابُ تَحْرِيمِ مَطْلِ الْغَنِيِّ، وَصِحَّةِ الْحَ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1565. وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، ح وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، جَمِيعًا عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ فَضْلِ الْمَاءِ صحیح مسلم : کتاب: سیرابی کے عوض پیدوار میں حصہ داری اور مزارعت (باب: مالدار کا ٹال مٹول کرنا حرام ہے ‘ِحوالہ (مقروض کی طرف سے اپنے ذمے قرض کو دوسرے کے ذمے )کرنا درست ہے جب (قرض )کسی (مالدار شخص )کے حوالے کیا جائے تو اسے قبول کرنا مستحب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1565. وکیع اور یحییٰ بن سعید نے ابن جریج سے حدیث بیان کی، انہوں نے ابوزبیر سے اور انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے بچ جانے والے پانی کو فروخت کرنے سے منع فرمایا۔ الموضوع: بيع فضل الماء (المعاملات) موضوع: بچے ہوئے پانی پر بیع کرنا (معاملات) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمُسَاقَاةِ وَالمُزَارَعَةِ (بَابُ تَحْرِيمِ بَيْعِ فَضْلِ الْمَاءِ الَّذِي يَك...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1565.01. وحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ، يَقُولُ: «نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ ضِرَابِ الْجَمَلِ، وَعَنْ بَيْعِ الْمَاءِ وَالْأَرْضِ لِتُحْرَثَ»، فَعَنْ ذَلِكَ نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.... صحیح مسلم : کتاب: سیرابی کے عوض پیدوار میں حصہ داری اور مزارعت (باب: ایسا زائد پانی بیچنا حرام ہے جو بیابان میں ہو اور گھاس چرانے کے لیے اس کی ضرورت ہو‘اسے استعمال کرنے سے روکنا (بھی)حرام ہے ‘اور نرکی جفتی کی اجرت لینا حرام ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1565.01. روح بن عبادہ نے ہمیں خبر دی، کہا: ہمیں ابن جریج نے حدیث بیان کی، کہا: مجھے ابوزبیر نے بتایا کہ انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: رسول اللہ ﷺ نے اونٹ کی جفتی فروخت کرنے، کاشتکاری کے لیے پانی اور زمین کو فروخت کرنے سے منع فرمایا۔ رسول اللہ ﷺ نے ان ساری باتوں سے منع فرمایا ہے۔ ... الموضوع: بيع فضل الماء (المعاملات) موضوع: بچے ہوئے پانی پر بیع کرنا (معاملات) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمُسَاقَاةِ وَالمُزَارَعَةِ (بَابُ تَحْرِيمِ بَيْعِ فَضْلِ الْمَاءِ الَّذِي يَك...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1566.02. وحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ النَّوْفَلِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ، أَنَّ هِلَالَ بْنَ أُسَامَةَ، أَخْبَرَهُ، أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يُبَاعُ فَضْلُ الْمَاءِ لِيُبَاعَ بِهِ الْكَلَأُ».... صحیح مسلم : کتاب: سیرابی کے عوض پیدوار میں حصہ داری اور مزارعت (باب: ایسا زائد پانی بیچنا حرام ہے جو بیابان میں ہو اور گھاس چرانے کے لیے اس کی ضرورت ہو‘اسے استعمال کرنے سے روکنا (بھی)حرام ہے ‘اور نرکی جفتی کی اجرت لینا حرام ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1566.02. ہلال بن اسامہ نے خبر دی کہ ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے انہیں بتایا کہ انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’زائد پانی کو فروخت نہ کیا جائے کہ اس کے ذریعے سے گھاس کو فروخت کیا جائے۔‘‘ الموضوع: بيع فضل الماء (المعاملات) موضوع: بچے ہوئے پانی پر بیع کرنا (معاملات) 4 سنن أبي داؤد: کِتَابُ الْإِجَارَةِ (بَابٌ فِي بَيْعِ فَضْلِ الْمَاءِ) حکم: صحیح 3478. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَطَّارُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ عَبْدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ فَضْلِ الْمَاءِ. سنن ابو داؤد : کتاب: اجارے کے احکام و مسائل (باب: زائد از ضرورت پانی فروخت کرنا ) مترجم: DaudWriterName 3478. سیدنا ایاس بن عبد ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے زائد پانی کی فروخت سے منع فرمایا ہے۔ الموضوع: بيع فضل الماء (المعاملات) موضوع: بچے ہوئے پانی پر بیع کرنا (معاملات) 5 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْبُيُوعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي بَيْعِ فَضْلِ الْمَاءِ) حکم: صحیح 1271. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَطَّارُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ عَنْ إِيَاسِ بْنِ عَبْدٍ الْمُزَنِيِّ قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الْمَاءِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ وَبُهَيْسَةَ عَنْ أَبِيهَا وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَعَائِشَةَ وَأَنَسٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ إِيَاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَكْثَرِ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنَّهُمْ كَرِهُوا بَيْعَ الْمَاءِ وَهُوَ قَوْلُ ابْنِ الْمُبَارَكِ وَالشَّافِعِيِّ وَأَحْمَدَ وَإِسْحَقَ وَقَدْ رَخَّصَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِ... جامع ترمذی : كتاب: خریدوفروخت کے احکام ومسائل (باب: ضرورت سے زائدپانی کے بیچنے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1271. ایاس بن عبد مزنی ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺنے پانی بیچنے سے منع فرمایا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ ایاس کی حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲۔ اس باب میں جابر، بہیسہ، بہیسہ کے باپ، ابوہریرہ، عائشہ، انس اور عبداللہ بن عمرو ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔ ۳۔ اکثر اہل علم کا اسی پر عمل ہے، ان لوگوں نے پانی بیچنے کو ناجائزکہا ہے، یہی ابن مبارک، شافعی، احمد اوراسحاق بن راہویہ کا بھی قول ہے۔ ۴۔ اوربعض اہل علم نے پانی بیچنے کی اجازت دی ہے، جن میں حسن بصری بھی شامل ہیں۔ ... الموضوع: بيع فضل الماء (المعاملات) موضوع: بچے ہوئے پانی پر بیع کرنا (معاملات) 6 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْبُيُوعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي بَيْعِ فَضْلِ الْمَاءِ) حکم: صحیح 1272. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يُمْنَعُ فَضْلُ الْمَاءِ لِيُمْنَعَ بِهِ الْكَلَأُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو الْمِنْهَالِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُطْعِمٍ كُوفِيٌّ وَهُوَ الَّذِي رَوَى عَنْهُ حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ وَأَبُو الْمِنْهَالِ سَيَّارُ بْنُ سَلَامَةَ بَصْرِيٌّ صَاحِبُ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ... جامع ترمذی : كتاب: خریدوفروخت کے احکام ومسائل (باب: ضرورت سے زائدپانی کے بیچنے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1272. ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺنے فرمایا: ’’ضرورت سے زائد پانی سے نہ روکا جائے کہ اس کے سبب گھاس سے روک دیا جائے‘‘۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ الموضوع: بيع فضل الماء (المعاملات) موضوع: بچے ہوئے پانی پر بیع کرنا (معاملات) 7 سنن النسائي: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ مَا اسْتُثْنِيَ) حکم: صحیح 4668. أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ، وَالسِّنَّوْرِ، إِلَّا كَلْبِ صَيْدٍ»، قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: «هَذَا مُنْكَرٌ»... سنن نسائی : کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل (باب: کیا کوئی کتا مستثنیٰ ہے؟ ) مترجم: NisaiWriterName 4668. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کتے اور بلی کی قیمت سے منع فرمایا، البتہ شکاری کتے کو مستثنیٰ فرمایا۔ ابوعبدالرحمن (امام نسائی ؓ ) فرماتے ہیں کہ یہ حدیث منکر ہے۔ الموضوع: بيع فضل الماء (المعاملات) موضوع: بچے ہوئے پانی پر بیع کرنا (معاملات) 8 سنن النسائي: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ بَيْعِ الْخِنْزِيرِ) حکم: صحیح 4669. أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ عَامَ الْفَتْحِ، وَهُوَ بِمَكَّةَ: «إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ، وَالْمَيْتَةِ، وَالْخِنْزِيرِ، وَالْأَصْنَامِ»، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ شُحُومَ الْمَيْتَةِ، فَإِنَّهُ يُطْلَى بِهَا السُّفُنُ، وَيُدَّهَنُ بِهَا الْجُلُودُ، وَيَسْتَصْبِحُ بِهَا النَّاسُ؟ فَقَالَ: «لَا، هُوَ حَرَامٌ»، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ ذَلِكَ: «قَاتَلَ الل... سنن نسائی : کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل (باب: خنزیر کی بیع ) مترجم: NisaiWriterName 4669. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہ ﷺ کو فتح مکہ کے سال مکہ مکرمہ میں فرماتے سنا: ”اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول(ﷺ) نے شراب، مردار، خنزیر اور بتوں کی خرید و فروخت حرام قرار دی ہے۔“ آپ سے پوچھا گیا: اللہ کے رسول! ذرا مردار کی چربی کے بارے میں ارشاد فرمائیں؟ اس کے ساتھ کشتیاں لیپ کی جاتی ہیں۔ اور یہ چمڑے کو ملی جاتی ہے اور لوگ اس سے روشنی حاصل کرتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: ”نہیں، یہ حرام ہے۔“ اس وقت رسول اللہ ﷺ نے یہ بھی فرمایا: ”اللہ تعالیٰ یہودیوں پر لعنت فرمائے کہ اللہ عزوجل نے جب ان پر چربی حرام فرما دی تو انھوں نے ا... الموضوع: بيع فضل الماء (المعاملات) موضوع: بچے ہوئے پانی پر بیع کرنا (معاملات) 9 سنن النسائي: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ بَيْعِ ضِرَابِ الْجَمَلِ) حکم: صحیح 4670. أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ، عَنْ حَجَّاجٍ قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ: سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ ضِرَابِ الْجَمَلِ، وَعَنْ بَيْعِ الْمَاءِ، وَبَيْعِ الْأَرْضِ لِلْحَرْثِ، يَبِيعُ الرَّجُلُ أَرْضَهُ وَمَاءَهُ، فَعَنْ ذَلِكَ نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»... سنن نسائی : کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل (باب: اونٹ کی جفتی کی بیع ) مترجم: NisaiWriterName 4670. حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اونٹ کی جفتی، (زائد) پانی اور کاشت کاری کے لیے زمین کی فروخت سے منع فرمایا کہ ایک آدمی اپنی زمین اور اس کا پانی کسی کو بیچ دے۔ نبی اکرم ﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے۔ الموضوع: بيع فضل الماء (المعاملات) موضوع: بچے ہوئے پانی پر بیع کرنا (معاملات) 10 سنن النسائي: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ بَيْعِ ضِرَابِ الْجَمَلِ) حکم: صحیح 4671. أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ، ح وَأَنْبَأَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ عَسْبِ الْفَحْلِ»... سنن نسائی : کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل (باب: اونٹ کی جفتی کی بیع ) مترجم: NisaiWriterName 4671. حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے نر کی جفتی کی اجرت سے منع فرمایا ہے۔ الموضوع: بيع فضل الماء (المعاملات) موضوع: بچے ہوئے پانی پر بیع کرنا (معاملات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 13 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 13