1 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ مَنْ بَاعَ ثِمَارَهُ، أَوْ نَخْلَهُ، أَوْ أَ...

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

1502 حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا وَكَانَ إِذَا سُئِلَ عَنْ صَلَاحِهَا قَالَ حَتَّى تَذْهَبَ عَاهَتُهُ

صحیح بخاری:

کتاب: زکوٰۃ کے مسائل کا بیان

(

باب: جو شخص اپنا میوہ یا کھجور کا درخت یا کھیت ...)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

1502. حضرت ابن عمر ؓ  سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے پھلوں کو بیچنے سے منع فرمایا ہے تاآنکہ پختگی ظاہر ہوجائے۔ اور جب آپ سے پختگی کے متعلق دریافت کیا جاتا تو فرماتے: ’’جب وہ آفت سے محفوظ ہوجائیں۔‘‘


5 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ البُيُوعِ بَابُ مَا يُذْكَرُ فِي بَيْعِ الطَّعَامِ وَالحُكْر...

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2151 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يَبِيعَ الرَّجُلُ طَعَامًا حَتَّى يَسْتَوْفِيَهُ قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ كَيْفَ ذَاكَ قَالَ ذَاكَ دَرَاهِمُ بِدَرَاهِمَ وَالطَّعَامُ مُرْجَأٌ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ مُرْجَئُونَ مُؤَخَّرُونَ...

صحیح بخاری:

کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان

(

باب: اناج کا بیچنا اور احتکار کرنا کیسا ہے؟

)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

2151. حضرت ابن عباس  ؓ سے روایت ہے، کہ رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی آدمی قبضہ کرنے سے پہلے غلہ فروخت کرے۔ (راوی حدیث حضرت طاؤس کہتے ہیں کہ)میں نے ابن عباس  ؓ سے کہا کہ ایسا کرنا کیوں منع ہے؟ فرمایا کہ یہ تو دراہم کے عوض دراہم فروخت کرنا ہے جبکہ غلہ بعد میں دیا جاتا ہے۔ ابو عبد اللہ(امام بخاری  )کہتے ہیں کہ قرآنی لفظ مُرْجَوْنَ کے معنی ہیں۔ ’’ان کا معاملہ (اللہ کے حکم تک کے لیے)مؤخر کردیا گیا ہے۔‘‘...


7 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ البُيُوعِ بَابُ بَيْعِ الطَّعَامِ قَبْلَ أَنْ يُقْبَضَ، وَبَ...

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2154 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ الَّذِي حَفِظْنَاهُ مِنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ سَمِعَ طَاوُسًا يَقُولُ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ أَمَّا الَّذِي نَهَى عَنْهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهُوَ الطَّعَامُ أَنْ يُبَاعَ حَتَّى يُقْبَضَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَلَا أَحْسِبُ كُلَّ شَيْءٍ إِلَّا مِثْلَهُ...

صحیح بخاری:

کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان

(

باب: غلے کو اپنے قبضے میں لینے سے پہلے بیچنا او...)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

2154. حضرت عباس  ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے جس چیز سے منع فرمایا وہ غلہ ہے جسے قبضہ کرنے سے پہلے فروخت کیا جائے۔ حضرت ابن عباس  ؓ فرماتے ہیں کہ میرے خیال کے مطابق ہر چیز کا یہی حکم ہے ( کہ اسے قبضے میں لینے سے پہلے فروخت نہیں کرنا چاہیے)


8 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ البُيُوعِ بَابُ بَيْعِ الطَّعَامِ قَبْلَ أَنْ يُقْبَضَ، وَبَ...

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2155 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ ابْتَاعَ طَعَامًا فَلَا يَبِعْهُ حَتَّى يَسْتَوْفِيَهُ زَادَ إِسْمَاعِيلُ مَنْ ابْتَاعَ طَعَامًا فَلَا يَبِعْهُ حَتَّى يَقْبِضَهُ

صحیح بخاری:

کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان

(

باب: غلے کو اپنے قبضے میں لینے سے پہلے بیچنا او...)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

2155. حضرت عبد اللہ بن عمر  ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص غلہ خریدے تو جب تک اسے پورا وصول نہ کر لے اسے آگے فروخت نہ کرے۔‘‘  (راوی حدیث) اسماعیل بن ابی اویس نے یہ اضافہ کیا ہے۔ ’’جو کوئی غلہ خریدے اسے آگے فروخت نہ کرے حتی کہ اسے اپنے قبضے میں لے لے۔‘‘...


9 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ البُيُوعِ بَابُ بَيْعِ الغَرَرِ وَحَبَلِ الحَبَلَةِ

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2162 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ حَبَلِ الْحَبَلَةِ وَكَانَ بَيْعًا يَتَبَايَعُهُ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ كَانَ الرَّجُلُ يَبْتَاعُ الْجَزُورَ إِلَى أَنْ تُنْتَجَ النَّاقَةُ ثُمَّ تُنْتَجُ الَّتِي فِي بَطْنِهَا...

صحیح بخاری:

کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان

(باب : دھوکے کی بیع اور حمل کی بیع کا بیان)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

2162. حضرت عبد اللہ بن عمر  ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے "حبل الحبلة" کی بیع سے منع فرمایا۔ یہ بیع زمانہ جاہلیت میں بایں صورت رائج تھی کہ ایک شخص کوئی اونٹنی اس وعدے پر خریدکرتا کہ جب وہ بچہ جنے گی۔ ، پھر وہ بڑی ہو کر بچہ جنم دے تب اس کی قیمت ادا کروں گا۔...


10 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ البُيُوعِ بَابُ بَيْعِ المُزَابَنَةِ وَهِيَ بَيْعُ الثَّمَرِ...

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2202 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَبِيعُوا الثَّمَرَ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ وَلَا تَبِيعُوا الثَّمَرَ بِالتَّمْرِ ...

صحیح بخاری:

کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان

(

باب : بیع مزابنہ کے بیان میں اور یہ خشک کھجور ک...)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

2202. حضرت عبداللہ بن عمر  ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اس وقت تک پھلوں کو فروخت نہ کیاکرو جب تک ان میں پکنے کی صلاحیت ظاہر نہ ہو جائے،نیز فرمایا: (درخت کی ) تازہ کھجور کو خشک کھجور کے عوض مت فروخت کرو۔‘‘