الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 8 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 8 1 صحيح البخاري: كِتَابُ فِي الِاسْتِقْرَاضِ وَأَدَاءِ الدُّيُونِ وَالحَجْرِ وَالتَّفْلِيسِ (بَابُ اسْتِقْرَاضِ الإِبِلِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2390. حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنَا سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ بِمِنًى يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا تَقَاضَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَغْلَظَ لَهُ فَهَمَّ بِهِ أَصْحَابُهُ فَقَالَ دَعُوهُ فَإِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالًا وَاشْتَرُوا لَهُ بَعِيرًا فَأَعْطُوهُ إِيَّاهُ وَقَالُوا لَا نَجِدُ إِلَّا أَفْضَلَ مِنْ سِنِّهِ قَالَ اشْتَرُوهُ فَأَعْطُوهُ إِيَّاهُ فَإِنَّ خَيْرَكُمْ أَحْسَنُكُمْ قَضَاءً... صحیح بخاری : کتاب: قرض لینے، ادا کرنے ، حجر اور مفلسی منظور کرنے کے بیان میں (باب : اونٹ قرض لینا ) مترجم: BukhariWriterName 2390. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے اپنے قرض کا تقاضا کیا تو اس نے تقاضا کرنے میں سختی سے کام لیا۔ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین اس کی طرف لپکے تو آپ نے فرمایا: ’’اسے چھوڑ دو کیونکہ صاحب حق کو بات کرنے کا حق ہے۔ اس کے لیے کوئی اونٹ خریدو اور اسے دے دو۔‘‘ صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نے کہا: ہمیں تو اس کے اونٹ (کی عمر) سے زیادہ عمر کا اونٹ ملتا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’وہی خرید لو اور اسے دے دو کیونکہ تم میں سے بہتر وہ شخص ہے جو ادائیگی کے اعتبار سے بہتر ہے۔‘‘ ... الموضوع: اغتياب المدين المماطل (المعاملات) موضوع: قرض خواہ کا ٹال مٹول کرنے والے کی غیبت کرنا (معاملات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ فِي الِاسْتِقْرَاضِ وَأَدَاءِ الدُّيُونِ وَالحَجْرِ وَالتَّفْلِيسِ (بَابٌ: لِصَاحِبِ الحَقِّ مَقَالٌ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2401. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ يَتَقَاضَاهُ فَأَغْلَظَ لَهُ فَهَمَّ بِهِ أَصْحَابُهُ فَقَالَ دَعُوهُ فَإِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالًا صحیح بخاری : کتاب: قرض لینے، ادا کرنے ، حجر اور مفلسی منظور کرنے کے بیان میں (باب : جس شخص کا حق نکلتا ہو وہ تقاضا کر سکتا ہے ) مترجم: BukhariWriterName 2401. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، کہ نبی ﷺ کے پاس ایک شخص اپنے حق کا مطالبہ کرنے کے لیے حاضر ہوا۔ اس نے حق طلبی میں آپ کے ساتھ کچھ سخت انداز اختیار کیا تو صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نے اس کی گوشمالی کرنے (اسے سزا دینے) کا ارادہ کیا۔ آپ نے فرمایا: ’’اسے چھوڑ دو، بے شک صاحب حق کو(کڑوی کسیلی) باتیں کرنے کا حق ہے۔‘‘ ... الموضوع: اغتياب المدين المماطل (المعاملات) موضوع: قرض خواہ کا ٹال مٹول کرنے والے کی غیبت کرنا (معاملات) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ (بَابٌ فِي الْحَبْسِ فِي الدَّيْنِ وَغَيْرِهِ) حکم: حسن 3628. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ وَبْرِ بْنِ أَبِي دُلَيْلَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَيْمُونٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >لَيُّ الْوَاجِدِ يُحِلُّ عِرْضَهُ وَعُقُوبَتَهُ<. قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ: يُحِلُّ عِرْضُهُ: يُغَلَّظُ لَهُ، وَعُقُوبَتَهُ: يُحْبَسُ لَهُ.... سنن ابو داؤد : کتاب: قضاء کے متعلق احکام و مسائل (باب: قرضے وغیرہ میں مقروض کو قید کر لینا ) مترجم: DaudWriterName 3628. سیدنا عمرو بن شرید اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مالدار کا قرض کی ادائیگی میں ٹال مٹول سے کام لینا اس کی بے عزتی اور سزا کو حلال کر دیتا ہے۔“ ابن مبارک نے کہا: اس کی بے عزتی کو حلال کر دیتا ہے۔ یعنی اس کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے۔ اور اس کو سزا دینا حلال ہے۔ یعنی اسے قید کیا جا سکتا ہے۔ ... الموضوع: اغتياب المدين المماطل (المعاملات) موضوع: قرض خواہ کا ٹال مٹول کرنے والے کی غیبت کرنا (معاملات) 4 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْبُيُوعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي اسْتِقْرَاضِ الْبَعِيرِ أَوِ ا...) حکم: صحیح 1317. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا تَقَاضَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَغْلَظَ لَهُ فَهَمَّ بِهِ أَصْحَابُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعُوهُ فَإِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالًا ثُمَّ قَالَ اشْتَرُوا لَهُ بَعِيرًا فَأَعْطُوهُ إِيَّاهُ فَطَلَبُوهُ فَلَمْ يَجِدُوا إِلَّا سِنَّا أَفْضَلَ مِنْ سِنِّهِ فَقَالَ اشْتَرُوهُ فَأَعْطُوهُ إِيَّاهُ فَإِنَّ خَيْرَكُمْ أَحْسَنُكُمْ قَضَاءً حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّ... جامع ترمذی : كتاب: خریدوفروخت کے احکام ومسائل (باب: اونٹ یاکوئی اورجانور قرض لینے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1317. ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں: ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے (قرض کا) تقاضہ کیا اورسختی کی، صحابہ نے اسے دفع کرنے کا قصد کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اسے چھوڑدو، کیونکہ حق دار کوکہنے کا حق ہے‘‘، پھر آپﷺ نے فرمایا: ’’اسے ایک اونٹ خریدکر دے دو‘‘، لوگوں نے تلاش کیا تو انہیں ایسا ہی اونٹ ملا جو اس کے اونٹ سے بہترتھا، آپﷺ نے فرمایا: ’’اسی کوخریدکر دے دو، کیونکہ تم میں بہتر وہ لوگ ہیں جو قرض کی ادائیگی میں بہترہوں‘‘۔ مؤلف نے محمد بن بشار کی سند سے اسی طرح کی حدیث روایت کی۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ ... الموضوع: اغتياب المدين المماطل (المعاملات) موضوع: قرض خواہ کا ٹال مٹول کرنے والے کی غیبت کرنا (معاملات) 5 سنن النسائي: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ الشَّرِكَةِ بِغَيْرِ مَالٍ) حکم: ضعیف 4697. أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: «اشْتَرَكْتُ أَنَا وَعَمَّارٌ، وَسَعْدٌ يَوْمَ بَدْرٍ، فَجَاءَ سَعْدٌ بِأَسِيرَيْنِ، وَلَمْ أَجِئْ أَنَا وَعَمَّارٌ بِشَيْءٍ» سنن نسائی : کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل (باب: مال کے بغیر شراکت کا بیان ) مترجم: NisaiWriterName 4697. حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں عمار اور سعد بدر کے دن شریک بنے۔ حضرت سعد رضی اللہ تعالٰی عنہ دو قیدی لائے۔ میں اور عمار کچھ نہ لائے۔ الموضوع: اغتياب المدين المماطل (المعاملات) موضوع: قرض خواہ کا ٹال مٹول کرنے والے کی غیبت کرنا (معاملات) 6 سنن النسائي: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ الشَّرِكَةِ بِغَيْرِ مَالٍ) حکم: صحیح 4698. أَخْبَرَنَا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ أَعْتَقَ شِرْكًا لَهُ فِي عَبْدٍ أُتِمَّ مَا بَقِيَ فِي مَالِهِ، إِنْ كَانَ لَهُ مَالٌ يَبْلُغُ ثَمَنَ الْعَبْدِ»... سنن نسائی : کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل (باب: مال کے بغیر شراکت کا بیان ) مترجم: NisaiWriterName 4698. حضرت سالم کے والد محترم (حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص کسی غلام میں اپنا حصہ آزاد کر دے تو باقی حصے کی آزادی بھی اس کے مال سے ہوگی بشرطیکہ اس کے پاس اتنا مال ہو جو اس غلام کی قیمت کے برابر ہو۔“ الموضوع: اغتياب المدين المماطل (المعاملات) موضوع: قرض خواہ کا ٹال مٹول کرنے والے کی غیبت کرنا (معاملات) 7 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الصَّدَقَاتِ (بَابٌ لِصَاحِبِ الْحَقِّ سُلْطَانٌ) حکم: ضعیف جداً 2425. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ حَنَشٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ يَطْلُبُ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِدَيْنٍ أَوْ بِحَقٍّ فَتَكَلَّمَ بِبَعْضِ الْكَلَامِ فَهَمَّ صَحَابَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَهْ إِنَّ صَاحِبَ الدَّيْنِ لَهُ سُلْطَانٌ عَلَى صَاحِبِهِ حَتَّى يَقْضِيَهُ... سنن ابن ماجہ : کتاب: صدقہ وخیرات سے متعلق احکام ومسائل (باب: قرض خواہ کو ( سخت بات کہنے کا) حق ہے ) مترجم: MajahWriterName 2425. حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ایک آدمی نبی ﷺ سے قرض واپس مانگنے آیا، یا کسی اور مالی حق کا مطالبہ کرنے آیا۔ اس نے کچھ (نامناسب) الفاظ کہے۔ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنھم نے اس کی تادیب کا ارادہ کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: رک جاؤ، قرض والے کو اپنے ساتھی (مقروض) پر اختیار ہوتا ہے، جب تک وہ ادائیگی نہ کر دے۔... الموضوع: اغتياب المدين المماطل (المعاملات) موضوع: قرض خواہ کا ٹال مٹول کرنے والے کی غیبت کرنا (معاملات) 8 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الصَّدَقَاتِ (بَابُ الْحَبْسِ فِي الدَّيْنِ وَالْمُلَازَمَةِ) حکم: حسن 2427. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا وَبْرُ بْنُ أَبِي دُلَيْلَةَ الطَّائِفِيُّ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونِ بْنِ مُسَيْكَةَ قَالَ وَكِيعٌ وَأَثْنَى عَلَيْهِ خَيْرًا عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيُّ الْوَاجِدِ يُحِلُّ عِرْضَهُ وَعُقُوبَتَهُ قَالَ عَلِيٌّ الطَّنَافِسِيُّ يَعْنِي عِرْضَهُ شِكَايَتَهُ وَعُقُوبَتَهُ سِجْنَهُ... سنن ابن ماجہ : کتاب: صدقہ وخیرات سے متعلق احکام ومسائل (باب: قرض (کی عدم ادائیگی ) کی وجہ سے قید کرنا اور ساتھ رہنا ) مترجم: MajahWriterName 2427. حضرت عمرو بن شرید رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد (حضرت شرید ثقفی ؓ) سے روایت کرتے ہیں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ادائیگی کی طاقت رکھنے والا ٹال مٹول کرے تو اس کی بے عزتی کرنا اور اسے سزا دینا جائز ہو جاتا ہے۔ (امام ابن ماجہ رخمۃ اللہ علیہ کے استاد) علی بن محمد طنافسی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: بے عزتی کرنے سے مراد اس کی شکایت کرنا اور سزا سے مراد قید کرنا ہے۔ ... الموضوع: اغتياب المدين المماطل (المعاملات) موضوع: قرض خواہ کا ٹال مٹول کرنے والے کی غیبت کرنا (معاملات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 8 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 8