5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابٌ فِي الِابْتِكَارِ فِي السَّفَرِ)

حکم: صحیح

2606. حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ حَدِيدٍ، عَنْ صَخْرٍ الْغَامِدِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا<. وَكَانَ إِذَا بَعَثَ سَرِيَّةً أَوْ جَيْشًا، بَعَثَهُمْ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ، وَكَانَ صَخْرٌ رَجُلًا تَاجِرًا، وَكَانَ يَبْعَثُ تِجَارَتَهُ مِنْ أَوَّلِ النَّهَار،ِ فَأَثْرَى وَكَثُرَ مَالُهُ. قَالَ أَبو دَاود: وَهُوَ صَخْرُ بْنُ وَدَاعَةَ....

سنن ابو داؤد : کتاب: جہاد کے مسائل (باب: سفر کے لیے صبح صبح نکلنا ( مستحب ہے ) )

مترجم: DaudWriterName

2606. سیدنا صخر غامدی ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اے اﷲ! میری امت کے لیے ان کی صبحوں میں برکت ڈال دے۔“ چنانچہ آپ ﷺ کو کوئی مہم یا لشکر روانہ کرنا ہوتا تو انہیں دن کے پہلے پہر روانہ فرماتے۔ اور سیدنا صخر ؓ ایک تاجر صحابی تھے، تو وہ اپنے کارندوں کو دن کے پہلے پہر روانہ کیا کرتے تھے، چنانچہ وہ مالدار ہو گئے تھے اور ان کا مال خوب بڑھ گیا تھا۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا: ان کا نام صخر بن وداعہ ہے۔ ...


6 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْجِهَادِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ أَنْ يُسَافِرَ الر...)

حکم: صحیح

1673. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَوْ أَنَّ النَّاسَ يَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ مِنْ الْوِحْدَةِ مَا سَرَى رَاكِبٌ بِلَيْلٍ يَعْنِي وَحْدَهُ...

جامع ترمذی : كتاب: جہاد کے احکام ومسائل (باب: تنہاسفرکرنے کی کراہت کا بیان​ )

مترجم: TrimziWriterName

1673. عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اگر لوگ تنہائی کا وہ نقصان جان لیتے جو میں جانتا ہوں تو کوئی سوار رات میں تنہا نہ چلے‘‘۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ابن عمرکی حدیث حسن صحیح ہے۔