2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ (بَابُ الْمُسَافِرِ يُصَلِّي وَهُوَ يَشُكُّ فِي الْ...)

حکم: صحیح

1204. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الْمِسْحَاجِ بْنِ مُوسَى، قَالَ: قُلْتُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: حَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: كُنَّا إِذَا كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السَّفَرِ، فَقُلْنَا: زَالَتِ الشَّمْسُ، أَوْ لَمْ تَزُلْ، صَلَّى الظُّهْرَ ثُمَّ ارْتَحَلَ....

سنن ابو داؤد : کتاب: نماز سفر کے احکام و مسائل (باب: مسافر کو نماز کے وقت شک ہو اور وہ ( امام کے ساتھ ) نماز پڑھ لے تو ؟ )

مترجم: DaudWriterName

1204. مسحاج بن موسیٰ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک ؓ سے کہا: آپ نے رسول اللہ ﷺ سے جو سنا ہے بیان کیجئے! تو انہوں نے کہا: ہم جب رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سفر میں ہوا کرتے تو آپ ﷺ ظہر کی نماز پڑھتے، پھر کوچ کرتے حالانکہ ہمیں شبہ سا ہوتا تھا کہ سورج ڈھلا بھی ہے یا نہیں۔


3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ (بَابُ الْمُسَافِرِ يُصَلِّي وَهُوَ يَشُكُّ فِي الْ...)

حکم: صحیح

1205. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ، حَدَّثَنِي حَمْزَةُ الْعَائِذِيُّ رَجُلٌ مِنْ بَنِي ضَبَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا نَزَلَ مَنْزِلًا,لَمْ يَرْتَحِلْ حَتَّى يُصَلِّيَ الظُّهْرَ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: وَإِنْ كَانَ بِنِصْفِ النَّهَارِ؟ قَالَ: وَإِنْ كَانَ بِنِصْفِ النَّهَارِ....

سنن ابو داؤد : کتاب: نماز سفر کے احکام و مسائل (باب: مسافر کو نماز کے وقت شک ہو اور وہ ( امام کے ساتھ ) نماز پڑھ لے تو ؟ )

مترجم: DaudWriterName

1205. سیدنا انس بن مالک ؓ فرماتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ جب کسی منزل پر پڑاؤ کرتے تو اس وقت تک کوچ نہ کرتے جب تک کہ ظہر کی نماز نہ پڑھ لیتے۔ ایک شخص نے ان سے کہا: اگرچہ نصف النہار ہی ہوتا؟ انہوں نے کہا کہ (ہاں!) اگرچہ نصف النہار ہی ہوتا۔


5 جامع الترمذي: أَبْوَابُ السَّفَرِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ​)

حکم: ضعیف الاسناد

551. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ الْحَجَّاجِ عَنْ عَطِيَّةَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ فِي السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ وَبَعْدَهَا رَكْعَتَيْنِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ رَوَاهُ ابْنُ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَطِيَّةَ وَنَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ...

جامع ترمذی : کتاب: سفر کے احکام ومسائل (باب: سفر میں نفل پڑھنے کا بیان​ )

مترجم: TrimziWriterName

551. عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ سفر میں ظہر کی دو رکعتیں پڑھیں اور اس کے بعد دو رکعتیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن ہے۔ ۲- ابن ابی لیلیٰ نے یہ حدیث عطیہ اور نافع سے روایت کی ہے اور ان دونوں نے ابن عمر سے۔


6 سنن النسائي: كِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابُ تَعْجِيلِ الظُّهْرِ فِي السَّفَرِ)

حکم: صحیح

498. أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ شُعْبَةَ قَالَ حَدَّثَنِي حَمْزَةُ الْعَائِذِيُّ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا نَزَلَ مَنْزِلًا لَمْ يَرْتَحِلْ مِنْهُ حَتَّى يُصَلِّيَ الظُّهْرَ فَقَالَ رَجُلٌ وَإِنْ كَانَتْ بِنِصْفِ النَّهَارِ قَالَ وَإِنْ كَانَتْ بِنِصْفِ النَّهَارِ...

سنن نسائی : کتاب: اوقات نماز سے متعلق احکام و مسائل (باب: سفر میں ظہر کی نماز جلدی پڑھنا )

مترجم: NisaiWriterName

498. حضرت انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ جب کسی منزل میں اترتے تھے تو ظہر کی نماز پڑھنے سے پہلے وہاں سے کوچ نہ فرماتے تھے۔ ایک آدمی نے کہا: اگرچہ سورج سر پر ہوتا؟ فرمایا: اگرچہ سورج سر پر ہوتا۔