الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 26 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 26 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ التَّحْرِيضِ عَلَى الصَّدَقَةِ وَالشَّفَاعَة...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1432. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ بْنُ أَبِي مُوسَى عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَاءَهُ السَّائِلُ أَوْ طُلِبَتْ إِلَيْهِ حَاجَةٌ قَالَ اشْفَعُوا تُؤْجَرُوا وَيَقْضِي اللَّهُ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا شَاءَ... صحیح بخاری : کتاب: زکوٰۃ کے مسائل کا بیان (باب: لوگوں کو صدقہ کی ترغیب دلانا اور اس کے لئے سفارش کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 1432. حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا:رسول اللہ ﷺ کے پاس جب کوئی سائل آتا یا آپ سے کوئی حاجت طلب کی جاتی تو فرماتے:’’تم سفارش کردیا کرو، اس سے تمھیں ثواب ملے گا اور اللہ تعالیٰ اپنے نبی کریم ﷺ کی زبان پر جو چاہتا ہے فیصلہ کردیتا ہے۔‘‘ الموضوع: إعانة الناس صدقة (المعاملات) Topics: لوگوں کی مدد کرنا صدقہ ہے (معاملات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابٌ: عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَدَقَةٌ، فَمَنْ لَمْ ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1445. حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَدَقَةٌ فَقَالُوا يَا نَبِيَّ اللَّهِ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ قَالَ يَعْمَلُ بِيَدِهِ فَيَنْفَعُ نَفْسَهُ وَيَتَصَدَّقُ قَالُوا فَإِنْ لَمْ يَجِدْ قَالَ يُعِينُ ذَا الْحَاجَةِ الْمَلْهُوفَ قَالُوا فَإِنْ لَمْ يَجِدْ قَالَ فَلْيَعْمَلْ بِالْمَعْرُوفِ وَلْيُمْسِكْ عَنْ الشَّرِّ فَإِنَّهَا لَهُ صَدَقَةٌ... صحیح بخاری : کتاب: زکوٰۃ کے مسائل کا بیان (باب: ہر مسلمان پر صدقہ کرنا ضروری ہے اگر (کوئی چیز دینے کے لیے) نہ ہو تو اس کے لیے اچھی بات پر عمل کرنا یا اچھی بات دوسرے کو بتلا دینا بھی خیرات ہے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 1445. حضرت ابو موسیٰ ؑ سے روایت ہے ،وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:’’ہرمسلمان کے لیے خیرات کرناضروری ہے۔‘‘ لوگوں نے عرض کیا:اللہ کے نبی کریم ﷺ ! اگر کسی کو میسر نہ ہو(تو کیاکرے؟)آپ نے فرمایا:’’وہ اپنے ہاتھ سے محنت کرکے خود بھی فائدہ اٹھائے اور خیرات بھی کرے۔‘‘ لوگوں نے پھرعرض کیا:اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو(توکیاکرے؟)آپ نے فرمایا:’’وہ کسی ضرورت مند اور ستم زدہ کی فریاد رسی کرے۔‘‘ لوگوں نے پھر عرض کیا:اگراس کی بھی طاقت نہ ہو(تو کیاکرے؟) آپ ﷺ نے فرمایا:’’اچھی بات پر عمل کر... الموضوع: إعانة الناس صدقة (المعاملات) Topics: لوگوں کی مدد کرنا صدقہ ہے (معاملات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ العِتْقِ (بَابٌ: أَيُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2518. حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مُرَاوِحٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «إِيمَانٌ بِاللَّهِ، وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِهِ»، قُلْتُ: فَأَيُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «أَعْلاَهَا ثَمَنًا، وَأَنْفَسُهَا عِنْدَ أَهْلِهَا»، قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ: «تُعِينُ ضَايِعًا، أَوْ تَصْنَعُ لِأَخْرَقَ»،: قَالَ: فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ: «تَدَعُ النَّاسَ مِنَ الشَّرِّ، فَإِنَّهَا صَدَقَةٌ تَصَدَّقُ بِهَا عَلَى نَفْسِكَ»... صحیح بخاری : کتاب: غلاموں کی آزادی کے بیان میں (باب : کیسا غلام آزاد کرنا افضل ہے؟ ) مترجم: BukhariWriterName 2518. حضرت ابوزر ؓ سےروایت ہے، انھوں نے کہا کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا: کون سا عمل افضل ہے؟آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ پرایمان لانا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا۔‘‘ میں نے عرض کیا: کون سا غلام آزاد کرنا افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’جس کی قیمت زیادہ ہو اور وہ اپنے مالک کی نظر میں نہایت پسندیدہ ہو۔‘‘ میں نے عرض کیا: اگر یہ نہ کرسکوں تو؟ آپ نے فرمایا: ’’تو پھر کسی فاقہ زدہ کی مدد کریا بے ہنر اناڑی کو کوئی کام سکھا دے۔‘‘ میں نے عرض کیا: اگر یہ بھی نہ کرسکوں تو؟ آپ نے فرمایا: ’’تم لوگوں کو ... الموضوع: إعانة الناس صدقة (المعاملات) Topics: لوگوں کی مدد کرنا صدقہ ہے (معاملات) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابُ فَضْلِ مَنْ حَمَلَ مَتَاعَ صَاحِبِهِ فِي الس...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2891. حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «كُلُّ سُلاَمَى عَلَيْهِ صَدَقَةٌ، كُلَّ يَوْمٍ، يُعِينُ الرَّجُلَ فِي دَابَّتِهِ، يُحَامِلُهُ عَلَيْهَا، أَوْ يَرْفَعُ عَلَيْهَا مَتَاعَهُ صَدَقَةٌ، وَالكَلِمَةُ الطَّيِّبَةُ، وَكُلُّ خَطْوَةٍ يَمْشِيهَا إِلَى الصَّلاَةِ صَدَقَةٌ، وَدَلُّ الطَّرِيقِ صَدَقَةٌ»... صحیح بخاری : کتاب: جہاد کا بیان (باب : اس شخص کی فضیلت جس نے سفر میں اپنے ساتھی کا سامان اٹھا دیا ) مترجم: BukhariWriterName 2891. حضرت ابوہریرہ ؓسےروایت ہے، وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’روزانہ انسان کے ہرجوڑ پر صدقہ لازم ہے۔ اگر کوئی شخص کسی کی سواری میں مدد کرے کہ اسے سہارا دے کر اس کی سواری پر سوار کرادے یا اس کا سامان اٹھا کر اس پر دکھ دے تو یہ بھی صدقہ ہے۔ کسی سے بھلی بات کرنا اور نماز کے لیے ہر قدم اٹھانا بھی صدقہ ہے۔ اور کسی کو راستہ بتا دینا بھی صدقہ ہے۔‘‘ ... الموضوع: إعانة الناس صدقة (المعاملات) Topics: لوگوں کی مدد کرنا صدقہ ہے (معاملات) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابُ مَنْ أَخَذَ بِالرِّكَابِ وَنَحْوِهِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2989. حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلُّ سُلاَمَى مِنَ النَّاسِ عَلَيْهِ صَدَقَةٌ، كُلَّ يَوْمٍ تَطْلُعُ فِيهِ الشَّمْسُ، يَعْدِلُ بَيْنَ الِاثْنَيْنِ صَدَقَةٌ، وَيُعِينُ الرَّجُلَ عَلَى دَابَّتِهِ فَيَحْمِلُ عَلَيْهَا، أَوْ يَرْفَعُ عَلَيْهَا مَتَاعَهُ صَدَقَةٌ، وَالكَلِمَةُ الطَّيِّبَةُ صَدَقَةٌ، وَكُلُّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا إِلَى الصَّلاَةِ صَدَقَةٌ، وَيُمِيطُ الأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ صَدَقَةٌ»... صحیح بخاری : کتاب: جہاد کا بیان (باب : جو رکاب پکڑ کر کسی کو سواری پر چڑھادے یا کچھ ایسی ہی مدد کرے ، اس کا ثواب ) مترجم: BukhariWriterName 2989. حضرت ابو ہریرہ ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ہر دن جس میں سورج طلوع ہوتا ہے انسان کے ہر جوڑ پر صدقہ لازم ہوتا ہے۔ دو شخصوں کے مابین انصاف کرنا بھی صدقہ ہے، کسی شخص کا اس کے جانور پر سامان لاد دینا بھی صدقہ ہے۔ اچھی بات منہ سے نکالنا بھی صدقہ ہے۔ ہر قدم جو نماز کے لیے اٹھتا ہے وہ بھی صدقہ ہے اور راستے سے کسی تکلیف دہ چیز کو ہٹا دینا بھی صدقہ ہے۔‘‘ ... الموضوع: إعانة الناس صدقة (المعاملات) Topics: لوگوں کی مدد کرنا صدقہ ہے (معاملات) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَدَبِ (بَابٌ: كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6022. حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَدَقَةٌ» قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَجِدْ؟ قَالَ: «فَيَعْمَلُ بِيَدَيْهِ فَيَنْفَعُ نَفْسَهُ وَيَتَصَدَّقُ» قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَوْ لَمْ يَفْعَلْ؟ قَالَ: «فَيُعِينُ ذَا الحَاجَةِ المَلْهُوفَ» قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ؟ قَالَ: «فَيَأْمُرُ بِالخَيْرِ» أَوْ قَالَ: «بِالْمَعْرُوفِ» قَالَ: فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ؟ قَالَ: «فَيُمْسِكُ عَنِ الشَّرِّ فَإِنَّهُ لَهُ صَدَقَةٌ»... صحیح بخاری : کتاب: اخلاق کے بیان میں (باب: ہر نیک کام صدقہ ہے ) مترجم: BukhariWriterName 6022. حضرت ابو موسٰی اشعری ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”ہر مسلمان پر ضروری ہے کہ وہ صدقہ کرے۔“ صحابہ کرام نے عرض کی: اگروہ صدقہ کرنے کے لیے کوئی چیز نہ پائے تو؟ آپ نے فرمایا: ”وہ اپنے ہاتھ سے کام کرے، اس سے خود بھی فائدہ اٹھائے اور صدقہ بھی کرے۔“ صحابہ کرام نے عرض کی: اگر اس کی طاقت نہ ہو یا نہ کر سکے تو؟ آپ نے فرمایا: ”پھر کسی پریشان حال ضرورت مند کی مدد کرے۔“ انہوں نے عرض کی: اگر یہ بھی نہ کر سکے؟ آپ نے فرمایا: ”پھر وہ بھلائی کی طرف لوگوں کو راغب کرے یا اچھے کاموں کی تلقین کرے۔“ کسی نے کہا: اگر یہ ... الموضوع: إعانة الناس صدقة (المعاملات) Topics: لوگوں کی مدد کرنا صدقہ ہے (معاملات) 7 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَدَبِ (بَابُ تَعَاوُنِ المُؤْمِنِينَ بَعْضِهِمْ بَعْضًا) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6026. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي جَدِّي أَبُو بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «المُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِ كَالْبُنْيَانِ، يَشُدُّ بَعْضُهُ بَعْضًا» ثُمَّ شَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ.... صحیح بخاری : کتاب: اخلاق کے بیان میں (باب: ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان کی مدد کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 6026. حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”ایک مومن دوسرے مومن کے لیے اس عمارت کی طرح ہے جس کا ایک حصہ دوسرے کومضبوط کرتا ہے۔“ پھر آپ نے اپنے دونوں کی انگلیوں کو ایک دوسرے میں داخل فرمایا۔ الموضوع: إعانة الناس صدقة (المعاملات) Topics: لوگوں کی مدد کرنا صدقہ ہے (معاملات) 8 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَدَبِ (بَابُ تَعَاوُنِ المُؤْمِنِينَ بَعْضِهِمْ بَعْضًا) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6026.01. وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا ، إِذْ جَاءَ رَجُلٌ يَسْأَلُ أَوْ طَالِبُ حَاجَةٍ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَالَ: اشْفَعُوا فَلْتُؤْجَرُوا ، وَلْيَقْضِ اللهُ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِ مَا شَاءَ صحیح بخاری : کتاب: اخلاق کے بیان میں (باب: ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان کی مدد کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 6026.01. پھر اچانک ایک آدمی آ گیا جبکہ نبی ﷺ ابھی بیٹھے ہوئے تھے اس نے کوئی سوال کیا یا اپنی ضرورت کے لیے کچھ کہا تو آپ ﷺ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”سفارش کرو تمہیں اجر دیا جائے گا اور اللہ تعالٰی اپنے نبی کی زبان کے زریعے سے جو چاہے گا فیصلہ کردے گا۔“ الموضوع: إعانة الناس صدقة (المعاملات) Topics: لوگوں کی مدد کرنا صدقہ ہے (معاملات) 9 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَدَبِ (بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {مَنْ يَشْفَعْ شَفَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6027. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ العَلاَءِ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّهُ كَانَ إِذَا أَتَاهُ السَّائِلُ أَوْ صَاحِبُ الحَاجَةِ قَالَ: «اشْفَعُوا فَلْتُؤْجَرُوا، وَلْيَقْضِ اللَّهُ عَلَى لِسَانِ رَسُولِهِ مَا شَاءَ»... صحیح بخاری : کتاب: اخلاق کے بیان میں (باب:اللہ تعالیٰ کا سورۃ نساءمیں فرمان کہ جو کوئی سفارش کرے نیک کام کے لیے اس کو بھی اس میں ثواب کا ایک حصہ ملے گا اورجو کوئی سفارش کرے برے کام میں ا سکو بھی حصہ اس کے عذاب سے ملے گا اورہر چیز پر اللہ نگہبان ہے ) مترجم: BukhariWriterName 6027. حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ کے پاس جب کوئی سائل یا حاجت مند آتا تو فرماتے: اس کی سفارش کرو تمہیں اس کا اجر ملے گا اور اللہ تعالیٰ اپنے رسول کی زبان کے زریعے سے جو چاہے فیصلہ کرتا ہے۔ الموضوع: إعانة الناس صدقة (المعاملات) Topics: لوگوں کی مدد کرنا صدقہ ہے (معاملات) 10 صحيح البخاري: كِتَابُ التَّوْحِيدِ وَالرَدُّ عَلَی الجَهمِيَةِ وَغَيرٌهُم (بَابُ فِي المَشِيئَةِ وَالإِرَادَةِ: {وَمَا تَشَاء...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 7476. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاهُ السَّائِلُ وَرُبَّمَا قَالَ جَاءَهُ السَّائِلُ أَوْ صَاحِبُ الْحَاجَةِ قَالَ اشْفَعُوا فَلْتُؤْجَرُوا وَيَقْضِي اللَّهُ عَلَى لِسَانِ رَسُولِهِ مَا شَاءَ... صحیح بخاری : کتاب: اللہ کی توحید اس کی ذات اور صفات کے بیان میں اور جهميہ وغیرہ کی تردید (باب: مشیت اور ارادہ خداوندی کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 7476. سیدنا ابو موسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: جب نبی ﷺ کے پاس کوئی سائل یا ضرورت مند آتا تو فرماتے: ”اس کے متعلق سفارش کرو تمہیں ثواب دیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ اپنے رسول کی زبان سے عہد جاری کرتا ہے چاہتا ہے۔“ الموضوع: إعانة الناس صدقة (المعاملات) Topics: لوگوں کی مدد کرنا صدقہ ہے (معاملات) مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 26 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 26