الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 11 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 11 1 صحيح البخاري: كِتَابُ المَنَاقِبِ (بَابٌ:) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3642. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا شَبِيبُ بْنُ غَرْقَدَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ الحَيَّ يُحَدِّثُونَ، عَنْ عُرْوَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَعْطَاهُ دِينَارًا يَشْتَرِي لَهُ بِهِ شَاةً، فَاشْتَرَى لَهُ بِهِ شَاتَيْنِ، فَبَاعَ إِحْدَاهُمَا بِدِينَارٍ، وَجَاءَهُ بِدِينَارٍ وَشَاةٍ، فَدَعَا لَهُ بِالْبَرَكَةِ فِي بَيْعِهِ، وَكَانَ لَوِ اشْتَرَى التُّرَابَ لَرَبِحَ فِيهِ»، قَالَ سُفْيَانُ: كَانَ الحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ جَاءَنَا بِهَذَا الحَدِيثِ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعَهُ شَبِيبٌ مِنْ عُرْوَةَ فَأَتَيْتُهُ، فَقَالَ شَبِيبٌ إِنِّي لَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ عُرْوَةَ، قَالَ ... صحیح بخاری : کتاب: فضیلتوں کے بیان میں (باب: ) مترجم: BukhariWriterName 3642. حضرت شبیب بن غرقدہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے قبیلے کے لوگوں سے سنا، وہ حضرت عروہ(بن جعد ؓ ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے انھیں ایک دینار دیا کہ وہ اس کے عوض ایک بکری خرید کرلائیں۔ انھوں نے اس دینار سے دو بکریاں خریدیں۔ پھر ایک بکری کو ایک دینار کے عوض فروخت کرکے دینار بھی واپس کردیا اور بکری بھی پیش کردی۔ آپ ﷺ نے اس کی خرید وفروخت میں برکت کی دعا فرمائی، چنانچہ وہ اگر مٹی بھی خرید لیتے تو اس میں بھی انھیں نفع ہوجاتا۔ حضرت سفیان کہتے ہیں کہ حسن بن عمارہ نے ہمیں یہ حدیث شبیب بن غرقدہ کے حوالے سے پہنچائی تھی۔ اس نے کہاتھا کہ شبیب نے یہ ... الموضوع: الوكالة في البيع (المعاملات) Topics: بیع میں وکالت کرنا (معاملات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ المَنَاقِبِ (بَابٌ:) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3643. وَلَكِنْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «الخَيْرُ مَعْقُودٌ بِنَوَاصِي الخَيْلِ إِلَى يَوْمِ القِيَامَةِ» قَالَ: وَقَدْ رَأَيْتُ فِي دَارِهِ سَبْعِينَ فَرَسًا قَالَ سُفْيَانُ يَشْتَرِي لَهُ شَاةً كَأَنَّهَا أُضْحِيَّةٌٌ صحیح بخاری : کتاب: فضیلتوں کے بیان میں (باب: ) مترجم: BukhariWriterName 3643. (شبیب بن غرقدہ کہتے ہیں کہ) میں نے ایک دوسری حدیث خود حضرت عروہ ؓ سے سنی، وہ بیان کرتے تھے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’خیروبرکت تو قیامت کے دن تک گھوڑوں کی پیشانی سے بندھی ہوئی ہے۔‘‘ چنانچہ شبیب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عروہ ؓ کی حویلی میں ستر گھوڑے بندھے ہوئے دیکھے۔ سفیان کہتے ہیں کہ حضرت عروہ ؓ نے آپ ﷺ کے لیے بکری خریدی تھی شاید وہ قربانی کےلیے ہوگی۔ ... الموضوع: الوكالة في البيع (المعاملات) Topics: بیع میں وکالت کرنا (معاملات) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابٌ فِي الْمُضَارِبِ يُخَالِفُ) حکم: صحیح 3384. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ شَبِيبِ بْنِ غَرْقَدَةَ، حَدَّثَنِي الْحَيُّ، عَنْ عُرْوَةَ يَعْنِي ابْنَ أَبِي الْجَعْدِ الْبَارِقِيَّ، قَالَ: أَعْطَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِينَارًا يَشْتَرِي بِهِ أُضْحِيَّةً، أَوْ شَاةً، فَاشْتَرَى شَاتَيْنِ، فَبَاعَ إِحْدَاهُمَا بِدِينَارٍ، فَأَتَاهُ بِشَاةٍ وَدِينَارٍ، فَدَعَا لَهُ بِالْبَرَكَةِ فِي بَيْعِهِ, كَانَ لَوِ اشْتَرَى تُرَابًا لَرَبِحَ فِيهِ.... سنن ابو داؤد : کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل (باب: وکیل ( ایجنٹ ) کا ایسا تصرف جو مالک نے نہ کہا ہو ) مترجم: DaudWriterName 3384. سیدنا عروہ بن الجعد البارقی ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اسے ایک دینار دیا کہ اس سے قربانی کا جانور یا بکری خرید لائے۔ اس نے دو بکریاں خرید لیں اور پھر ایک کو ایک دینار میں بیچ دیا۔ پھر وہ نبی کریم ﷺ کے پاس ایک بکری بھی لے آیا اور ایک دینار بھی۔ تو آپ ﷺ نے اس کو تجارت میں برکت کی دعا دی۔ چنانچہ اس کا حال ایسا ہو گیا کہ وہ مٹی بھی خریدتا تو اسے اس میں نفع ہوتا۔ ... الموضوع: الوكالة في البيع (المعاملات) Topics: بیع میں وکالت کرنا (معاملات) 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابٌ فِي الْمُضَارِبِ يُخَالِفُ) حکم: صحیح 3385. حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ، حَدَّثَنَا أَبُو الْمُنْذِرِ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ هُوَ أَخُو حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، حَدَّثَنَا الزُّبَيْرُ بْنُ الْخِرِّيتِ، عَنْ أَبِي لَبِيدٍ، حَدَّثَنِي عُرْوَةُ الْبَارِقِيُّ بِهَذَا الْخَبَرِ وَلَفْظُهُ مُخْتَلِفٌ. سنن ابو داؤد : کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل (باب: وکیل ( ایجنٹ ) کا ایسا تصرف جو مالک نے نہ کہا ہو ) مترجم: DaudWriterName 3385. ابولبید کہتے ہیں کہ عروہ بارقی ؓ نے مجھے یہ حدیث بیان کی اور اس کے لفظ مختلف ہیں۔ الموضوع: الوكالة في البيع (المعاملات) Topics: بیع میں وکالت کرنا (معاملات) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابٌ فِي الْمُضَارِبِ يُخَالِفُ) حکم: ضعیف 3386. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي أَبُو حُصَيْنٍ عَنْ شَيْخٍ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مَعَهُ بِدِينَارٍ يَشْتَرِي لَهُ أُضْحِيَّةً فَاشْتَرَاهَا بِدِينَارٍ وَبَاعَهَا بِدِينَارَيْنِ فَرَجَعَ فَاشْتَرَى لَهُ أُضْحِيَّةً بِدِينَارٍ وَجَاءَ بِدِينَارٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَصَدَّقَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَدَعَا لَهُ أَنْ يُبَارَكَ لَهُ فِي تِجَارَتِهِ... سنن ابو داؤد : کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل (باب: وکیل ( ایجنٹ ) کا ایسا تصرف جو مالک نے نہ کہا ہو ) مترجم: DaudWriterName 3386. سیدنا حکیم بن حزام ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اسے ایک دینار دے کر بھیجا کہ ان کے لیے قربانی خرید لائے۔ چنانچہ اس نے ایک دینار میں جانور خریدا اور پھر اسے دو دینار میں فروخت کر دیا، اور پھر لوٹتے ہوئے ایک دینار میں دوسرا جانور خریدا۔ چنانچہ اس نے (جانور کے ساتھ) وہ دینار بھی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں پیش کر دیا۔ تو نبی کریم ﷺ نے اسے صدقہ کر دیا اور اس کے لیے تجارت میں برکت کی دعا فرمائی۔ ... الموضوع: الوكالة في البيع (المعاملات) Topics: بیع میں وکالت کرنا (معاملات) 6 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْبُيُوعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ الشِّرَاءِ وَالبَیعِ المَوقُوفِینَ) حکم: ضعیف 1257. حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ يَشْتَرِي لَهُ أُضْحِيَّةً بِدِينَارٍ فَاشْتَرَى أُضْحِيَّةً فَأُرْبِحَ فِيهَا دِينَارًا فَاشْتَرَى أُخْرَى مَكَانَهَا فَجَاءَ بِالْأُضْحِيَّةِ وَالدِّينَارِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ ضَحِّ بِالشَّاةِ وَتَصَدَّقْ بِالدِّينَار قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَحَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ لَمْ يَسْمَعْ عِنْد... جامع ترمذی : كتاب: خریدوفروخت کے احکام ومسائل (باب: وقف شدہ مال کی خریدوفروخت کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1257. حکیم بن حزام ؓ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے انہیں ایک دینار میں قربانی کا جانور خرید نے کے لیے بھیجا، توانہوں نے قربانی کا ایک جانور خریدا (پھراسے دودینارمیں بیچ دیا)، اس میں انہیں ایک دینار کا فائدہ ہوا، پھر انہوں نے اس کی جگہ ایک دینارمیں دوسرا جانورخریدا، قربانی کا جانور اورایک دینار لے کروہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے، تو آپﷺ نے فرمایا: ’’بکری کی قربانی کردو اوردینارکو صدقہ کردو‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: حکیم بن حزام کی حدیث کو ہم صرف اسی سند سے جانتے ہیں، اور میرے نزدیک جبیب بن ابی ثابت کا سماع حکیم بن حزام سے ثابت نہیں ہے۔ ... الموضوع: الوكالة في البيع (المعاملات) Topics: بیع میں وکالت کرنا (معاملات) 7 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْبُيُوعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ الشِّرَاءِ وَالبَیعِ المَوقُوفِینَ) حکم: صحیح 1258. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا حَبَّانُ حَدَّثَنَا هَارُونُ الْأَعْوَرُ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا الزُّبَيْرُ بْنُ الْخِرِّيتِ عَنْ أَبِي لَبِيدٍ عَنْ عُرْوَةَ الْبَارِقِيِّ قَالَ دَفَعَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِينَارًا لِأَشْتَرِيَ لَهُ شَاةً فَاشْتَرَيْتُ لَهُ شَاتَيْنِ فَبِعْتُ إِحْدَاهُمَا بِدِينَارٍ وَجِئْتُ بِالشَّاةِ وَالدِّينَارِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ لَهُ مَا كَانَ مِنْ أَمْرِهِ فَقَالَ لَهُ بَارَكَ اللَّهُ لَكَ فِي صَفْقَةِ يَمِينِكَ فَكَانَ يَخْرُجُ بَعْدَ ذَلِكَ إِلَى كُنَاسَةِ الْكُوفَةِ فَيَرْبَحُ الرِّبْحَ الْعَ... جامع ترمذی : كتاب: خریدوفروخت کے احکام ومسائل (باب: وقف شدہ مال کی خریدوفروخت کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1258. عروہ بارقی ؓ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے بکری خرید نے کے لیے مجھے ایک دنیا ر دیا، تو میں نے اس سے دوبکریاں خریدیں، پھران میں سے ایک کو ایک دینار میں بیچ دیا اورایک بکری اورایک دینار لے کر نبی اکرمﷺ کے پاس آیا، اور آپﷺ سے تمام معاملہ بیان کیا اور آپﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تمہیں تمہارے ہاتھ کے سودے میں برکت دے‘‘، پھراس کے بعد وہ کوفہ کے کناسہ کی طرف جاتے اور بہت زیادہ منافع کماتے تھے۔ چنانچہ وہ کوفہ کے سب سے زیادہ مال دار آدمی بن گئے۔ ... الموضوع: الوكالة في البيع (المعاملات) Topics: بیع میں وکالت کرنا (معاملات) 8 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْبُيُوعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ الشِّرَاءِ وَالبَیعِ المَوقُوفِینَ) حکم: صحیح 1258.01. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا حَبَّانُ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا الزُّبَيْرُ بْنُ خِرِّيتٍ فَذَكَرَ نَحْوَهُ عَنْ أَبِي لَبِيدٍ قَالَ أَبُو عِيسَى وَقَدْ ذَهَبَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ إِلَى هَذَا الْحَدِيثِ وَقَالُوا بِهِ وَهُوَ قَوْلُ أَحْمَدَ وَإِسْحَقَ وَلَمْ يَأْخُذْ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ بِهَذَا الْحَدِيثِ مِنْهُمْ الشَّافِعِيُّ وَسَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ أَخُو حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ وَأَبُو لَبِيدٍ اسْمُهُ لِمَازَةُ بْنُ زَبَّارٍ.... جامع ترمذی : كتاب: خریدوفروخت کے احکام ومسائل (باب: وقف شدہ مال کی خریدوفروخت کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1258.01. مؤلف نے احمد بن سعید دارمی کے طرق سے زبیربن خریت سے اسی طرح کی حدیث روایت کی۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ بعض اہل علم اسی حدیث کی طرف گئے ہیں اور وہ اسی کے قائل ہیں اور یہی احمد اوراسحاق بن راہویہ کا بھی قول ہے۔ بعض اہل علم نے اس حدیث کو نہیں لیا ہے، انہیں لوگوں میں شافعی اور حماد بن زید سعید بن زید کے بھائی ہیں۔ ... الموضوع: الوكالة في البيع (المعاملات) Topics: بیع میں وکالت کرنا (معاملات) 9 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْبُيُوعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي اسْتِقْرَاضِ الْبَعِيرِ أَوِ ا...) حکم: صحیح 1317. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا تَقَاضَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَغْلَظَ لَهُ فَهَمَّ بِهِ أَصْحَابُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعُوهُ فَإِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالًا ثُمَّ قَالَ اشْتَرُوا لَهُ بَعِيرًا فَأَعْطُوهُ إِيَّاهُ فَطَلَبُوهُ فَلَمْ يَجِدُوا إِلَّا سِنَّا أَفْضَلَ مِنْ سِنِّهِ فَقَالَ اشْتَرُوهُ فَأَعْطُوهُ إِيَّاهُ فَإِنَّ خَيْرَكُمْ أَحْسَنُكُمْ قَضَاءً حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّ... جامع ترمذی : كتاب: خریدوفروخت کے احکام ومسائل (باب: اونٹ یاکوئی اورجانور قرض لینے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1317. ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں: ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے (قرض کا) تقاضہ کیا اورسختی کی، صحابہ نے اسے دفع کرنے کا قصد کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اسے چھوڑدو، کیونکہ حق دار کوکہنے کا حق ہے‘‘، پھر آپﷺ نے فرمایا: ’’اسے ایک اونٹ خریدکر دے دو‘‘، لوگوں نے تلاش کیا تو انہیں ایسا ہی اونٹ ملا جو اس کے اونٹ سے بہترتھا، آپﷺ نے فرمایا: ’’اسی کوخریدکر دے دو، کیونکہ تم میں بہتر وہ لوگ ہیں جو قرض کی ادائیگی میں بہترہوں‘‘۔ مؤلف نے محمد بن بشار کی سند سے اسی طرح کی حدیث روایت کی۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ ... الموضوع: الوكالة في البيع (المعاملات) Topics: بیع میں وکالت کرنا (معاملات) 10 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الصَّدَقَاتِ (بَابُ الْأَمِينِ يَتَّجِرُ فِيهِ فَيَرْبَحُ) حکم: صحیح 2402. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ شَبِيبِ بْنِ غَرْقَدَةَ عَنْ عُرْوَةَ الْبَارِقِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَاهُ دِينَارًا يَشْتَرِي لَهُ شَاةً فَاشْتَرَى لَهُ شَاتَيْنِ فَبَاعَ إِحْدَاهُمَا بِدِينَارٍ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِدِينَارٍ وَشَاةٍ فَدَعَا لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَرَكَةِ قَالَ فَكَانَ لَوْ اشْتَرَى التُّرَابَ لَرَبِحَ فِيهِ.... سنن ابن ماجہ : کتاب: صدقہ وخیرات سے متعلق احکام ومسائل (باب: امانت کی رقم سے تجارت کرکے نفع کمانا ) مترجم: MajahWriterName 2402. حضرت عروہ بن ابو جعد بارقی ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے انہیں بکری خریدنے کے لیے ایک دینار دیا۔ اس نے دو بکریاں خرید لیں، پھر ایک بکری ایک دینار کی بیچ دی اور نبی ﷺ کی خدمت میں دینار بھی پیش کر دیا اور بکری بھی۔ رسول اللہ ﷺ نے اس کے حق میں برکت کی دعا فرمائی۔ الموضوع: الوكالة في البيع (المعاملات) Topics: بیع میں وکالت کرنا (معاملات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 11 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 11