الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 4 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 4 1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْعِتْقِ (بَابٌ فِي عِتْقِ أُمَّهَاتِ الْأَوْلَادِ) حکم: ضعيف الإسناد 3953. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ خَطَّابِ بْنِ صَالِحٍ مَوْلَى الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أُمِّهِ عَنْ سَلَامَةَ بِنْتِ مَعْقِلٍ امْرَأَةٍ مِنْ خَارِجَةِ قَيْسِ عَيْلَانَ قَالَتْ قَدِمَ بِي عَمِّي فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَبَاعَنِي مِنْ الْحُبَابِ بْنِ عَمْرٍو أَخِي أَبِي الْيُسْرِ بْنِ عَمْرٍو فَوَلَدْتُ لَهُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْحُبَابِ ثُمَّ هَلَكَ فَقَالَتْ امْرَأَتُهُ الْآنَ وَاللَّهِ تُبَاعِينَ فِي دَيْنِهِ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي امْرَأَةٌ مِنْ خَارِجَةِ قَ... سنن ابو داؤد : کتاب: غلاموں کی آزادی سے متعلق احکام و مسائل (باب: ام ولد کو آزاد کرنا ) مترجم: DaudWriterName 3953. سلامہ بنت معقل بیان کرتی ہیں اور یہ بنو خارجہ قیس عیلان کی خاتون تھیں، کہتی ہیں کہ ایام جاہلیت میں میرا چچا مجھے لے کر آیا اور حباب بن عمرو کے ہاتھ بیچ دیا جو ابویسر بن عمرو کا بھائی تھا، تو میں نے اس کے بیٹے عبدالرحمٰن بن حباب کو جنم دیا۔ پھر وہ (حباب) فوت ہو گیا تو اس کی بیوی نے کہا: اللہ کی قسم! اب تجھے حباب کے قرضے میں بیچ دیا جائے گا، تو میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں بنو خارجہ قیس عیلان کی خاتون ہوں۔ ایام جاہلیت میں میرا چچا مجھے مدینے لایا تھا اور حباب بن عمرو، جو کہ ابویسر بن عمرو کا بھائی ہے، کے ہاتھ فروخت کر د... الموضوع: ولادة الأمة من سيدها (المعاملات) موضوع: لونڈی کے ہاں آقاکی اولاد پیدا ہوجانا (معاملات) 2 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْعِتْقِ (بَابُ أُمَّهَاتِ الْأَوْلَادِ) حکم: ضعیف 2515. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّمَا رَجُلٍ وَلَدَتْ أَمَتُهُ مِنْهُ فَهِيَ مُعْتَقَةٌ عَنْ دُبُرٍ مِنْهُ... سنن ابن ماجہ : کتاب: غلام آزاد کرنے سے متعلق احکام ومسائل (باب: جس لونڈی سے مالک کی اولاد ہو جائے ( اس کا کیا حکم ہے ؟) ) مترجم: MajahWriterName 2515. حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص کے ہاں اس کی لونڈی سے اولاد ہو گئی تو وہ (لونڈی) اس کی وفات کے بعد آزاد ہے۔ الموضوع: ولادة الأمة من سيدها (المعاملات) موضوع: لونڈی کے ہاں آقاکی اولاد پیدا ہوجانا (معاملات) 3 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْعِتْقِ (بَابُ أُمَّهَاتِ الْأَوْلَادِ) حکم: ضعیف 2516. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي النَّهْشَلِيَّ عَنْ الْحُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ ذُكِرَتْ أُمُّ إِبْرَاهِيمَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَعْتَقَهَا وَلَدُهَا سنن ابن ماجہ : کتاب: غلام آزاد کرنے سے متعلق احکام ومسائل (باب: جس لونڈی سے مالک کی اولاد ہو جائے ( اس کا کیا حکم ہے ؟) ) مترجم: MajahWriterName 2516. حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی موجودگی میں (رسول اللہ ﷺ کے بیٹے) حضرت ابراہیم ؓ کی والدہ کا ذکر ہوا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس کے بیٹے نے اسے آزاد کروا دیا۔ الموضوع: ولادة الأمة من سيدها (المعاملات) موضوع: لونڈی کے ہاں آقاکی اولاد پیدا ہوجانا (معاملات) 4 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْعِتْقِ (بَابُ أُمَّهَاتِ الْأَوْلَادِ) حکم: صحیح 2517. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى وَإِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ كُنَّا نَبِيعُ سَرَارِيَّنَا وَأُمَّهَاتِ أَوْلَادِنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِينَا حَيٌّ لَا نَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا... سنن ابن ماجہ : کتاب: غلام آزاد کرنے سے متعلق احکام ومسائل (باب: جس لونڈی سے مالک کی اولاد ہو جائے ( اس کا کیا حکم ہے ؟) ) مترجم: MajahWriterName 2517. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم اپنی لونڈیوں اور امہاتِ اولاد کو بیچ دیا کرتے تھے جب کہ نبی ﷺ زندہ تھے۔ ہم اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ الموضوع: ولادة الأمة من سيدها (المعاملات) موضوع: لونڈی کے ہاں آقاکی اولاد پیدا ہوجانا (معاملات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 4 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 4