الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 12 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 12 1 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجُمُعَةِ (بَابُ تَخْفِيفِ الصَّلَاةِ وَالْخُطْبَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 866. حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ كُنْتُ أُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَتْ صَلَاتُهُ قَصْدًا وَخُطْبَتُهُ قَصْدًا صحیح مسلم : کتاب: جمعہ کے احکام و مسائل (باب: نماز جمعہ اور خطے میں تخفیف ) مترجم: MuslimWriterName 866. ابوا حوص نے سماک بن حرب سے اور انھوں نے حضرت جابربن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی انھوں نے کہا: میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھتا تھا آپﷺ کی نماز (طوالت میں) متوسط ہوتی تھی اور آپﷺ کا خطبہ بھی متوسط ہوتا تھا۔ الموضوع: تقصير خطبة الجمعة (العبادات) موضوع: خطبہ جمعہ کو مختصر رکھنا (عبادات) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجُمُعَةِ (بَابُ تَخْفِيفِ الصَّلَاةِ وَالْخُطْبَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 866.01. و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ نُمَيْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ حَدَّثَنِي سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ كُنْتُ أُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَوَاتِ فَكَانَتْ صَلَاتُهُ قَصْدًا وَخُطْبَتُهُ قَصْدًا وَفِي رِوَايَةِ أَبِي بَكْرٍ زَكَرِيَّاءُ عَنْ سِمَاكٍ... صحیح مسلم : کتاب: جمعہ کے احکام و مسائل (باب: نماز جمعہ اور خطے میں تخفیف ) مترجم: MuslimWriterName 866.01. ابو بکر بن ابی شیبہ اور ابن نمیر نے کہا: ہمیں محمد بن بشر نے حدیث بیان کی، ہمیں زکریا نے حدیث بیان کی کہا: مجھ سے سماک بن حرب نے حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث بیان کی، انھوں نے کہا: میں نمازیں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ پڑھتا تھا تو آپﷺ کی نماز درمیانی ہوتی تھی اور آپﷺ کا خطبہ بھی درمیانہ ہوتا تھا ابو بکر بن ابی شیبہ کی روا یت میں (زکریا نے کہا: (حدثني سماك بن حرب) ’’مجھے سماک بن حرب نے حدیث بیان کی‘‘ کی بجائے) ’’زكريا نےمجھے سماک سے روایت کی‘‘ کے الفا ظ ہیں۔ ... الموضوع: تقصير خطبة الجمعة (العبادات) موضوع: خطبہ جمعہ کو مختصر رکھنا (عبادات) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجُمُعَةِ (بَابُ تَخْفِيفِ الصَّلَاةِ وَالْخُطْبَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 869. حَدَّثَنِي سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبْجَرَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ وَاصِلِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ قَالَ أَبُو وَائِلٍ خَطَبَنَا عَمَّارٌ فَأَوْجَزَ وَأَبْلَغَ فَلَمَّا نَزَلَ قُلْنَا يَا أَبَا الْيَقْظَانِ لَقَدْ أَبْلَغْتَ وَأَوْجَزْتَ فَلَوْ كُنْتَ تَنَفَّسْتَ فَقَالَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ طُولَ صَلَاةِ الرَّجُلِ وَقِصَرَ خُطْبَتِهِ مَئِنَّةٌ مِنْ فِقْهِهِ فَأَطِيلُوا الصَّلَاةَ وَاقْصُرُوا الْخُطْبَةَ وَإِنَّ مِنْ الْبَيَانِ سِحْرًا... صحیح مسلم : کتاب: جمعہ کے احکام و مسائل (باب: نماز جمعہ اور خطے میں تخفیف ) مترجم: MuslimWriterName 869. ابو وائل نے کہا: ہمارے سامنے حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خطبہ دیا۔ انتہائی مختصر اورانتہائی بلیغ (بات کی) جب وہ منبر سے اترے تو ہم نے کہا: ابویقظان! آپﷺ نے انتہائی پر تاثیر اور انتہائی مختصر خطبہ دیا ہے، کاش! آپ سانس کچھ لمبی کر لیتے (زیادہ دیر بات کرلیتے) انھوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ’’انسان کی نماز کا طویل ہونا اوراس کے خطبے کا چھوٹا ہونا اس کی سمجھداری کی علامت ہے، اس لئے نماز لمبی کرو اور خطبہ چھوٹا دو، اوراس میں کوئی شبہ نہیں کہ کوئی بیان جادو(کی طرح) ہوتا ہے۔‘‘ ... الموضوع: تقصير خطبة الجمعة (العبادات) موضوع: خطبہ جمعہ کو مختصر رکھنا (عبادات) 4 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ (بَابُ الرَّجُلِ يَخْطُبُ عَلَى قَوْسٍ) حکم: صحیح 1100. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ خُبَيْبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَعْنٍ، عَنْ بِنْتِ الْحَارِثِ بْنِ النُّعْمَانِ، قَالَت:ْ مَا حَفِظْتُ (قَافْ) إِلَّا مِنْ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يَخْطُبُ بِهَا كُلَّ جُمُعَةٍ، قَالَتْ: وَكَانَ تَنُّورُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَنُّورُنَا وَاحِدًا. قَالَ أَبو دَاود: قَالَ رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، عَنْ شُعْبَةَ قَالَ بِنْتُ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ و قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ أُمُّ هِشَامٍ بِنْتُ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ.... سنن ابو داؤد : کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل (باب: خطیب کا خطبے میں کمان سے سہارا لینا ) مترجم: DaudWriterName 1100. حارث بن نعمان کی صاحبزادی بیان کرتی ہیں کہ میں نے سورۃ ق رسول اللہ ﷺ کے منہ مبارک سے سن کر ہی یاد کی ہے۔ آپ ﷺ اسے ہر خطبہ جمعہ میں پڑھا کرتے تھے۔ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کا اور ہمارا تنور ایک ہی تھا۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ روح بن عبادہ نے شعبہ سے روایت کرتے ہوئے اس خاتون کا نسب یوں ذکر کیا ”بنت حارثہ بن نعمان“ جبکہ ابن اسحاق نے ”ام ہشام بنت حارثہ بن نعمان“ کہا۔ ... الموضوع: تقصير خطبة الجمعة (العبادات) موضوع: خطبہ جمعہ کو مختصر رکھنا (عبادات) 5 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ (بَابُ رَفْعِ الْيَدَيْنِ عَلَى الْمِنْبَرِ) حکم: ضعیف 1105. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ الْمُفَضَّلِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَنِ ابْنِ أَبِي ذُبَابٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَاهِرًا يَدَيْهِ قَطُّ يَدْعُو عَلَى مِنْبَرِهِ، وَلَا عَلَى غَيْرِهِ، وَلَكِنْ رَأَيْتُهُ يَقُولُ هَكَذَا. وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ، وَعَقَدَ الْوُسْطَى بِالْإِبْهَامِ.... سنن ابو داؤد : کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل (باب: ( دوران خطبہ ) منبر پر ہاتھ اٹھانا ) مترجم: DaudWriterName 1105. سیدنا سہل بن سعد ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کبھی نہیں دیکھا کہ آپ ﷺ نے منبر پر یا اس کے علاوہ دعا کرتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے ہوں۔ میں نے آپ ﷺ کو دیکھا ہے کہ آپ ﷺ یوں کرتے تھے اور اشارہ کر کے دکھایا کہ آپ ﷺ انگشت شہادت اٹھاتے اور درمیانی انگلی اور انگھوٹھے کا حلقہ بنا لیتے۔ ... الموضوع: تقصير خطبة الجمعة (العبادات) موضوع: خطبہ جمعہ کو مختصر رکھنا (عبادات) 6 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ (بَابُ إِقْصَارِ الْخُطَبِ) حکم: صحیح 1106. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي رَاشِدٍ، عَنْ عَمَّارِ ابْنِ يَاسِرٍ، قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِقْصَارِ الْخُطَبِ. سنن ابو داؤد : کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل (باب: خطبہ مختصر ہونا چاہیے ) مترجم: DaudWriterName 1106. سیدنا عمار بن یاسر ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہم کو خطبے مختصر رکھنے کا حکم دیا۔ الموضوع: تقصير خطبة الجمعة (العبادات) موضوع: خطبہ جمعہ کو مختصر رکھنا (عبادات) 7 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْجُمُعَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي قَصْدِ الْخُطْبَةِ) حکم: صحیح 507. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَهَنَّادٌ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ كُنْتُ أُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَتْ صَلَاتُهُ قَصْدًا وَخُطْبَتُهُ قَصْدًا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَابْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ... جامع ترمذی : كتاب: جمعہ کے احکام ومسائل (باب: خطبہ کے درمیانی ہونے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 507. جابر بن سمرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ نماز پڑھتا تھا تو آپ کی نماز بھی درمیانی ہوتی تھی اور خطبہ بھی درمیانی ہوتا تھا۔ (یعنی زیادہ لمبا نہیں ہوتا تھا۔) امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- جابر بن سمرہ ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲- اس باب میں عمار بن یاسر اور ابن ابی اوفیٰ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔ ... الموضوع: تقصير خطبة الجمعة (العبادات) موضوع: خطبہ جمعہ کو مختصر رکھنا (عبادات) 8 سنن النسائي: كِتَابُ الْجُمْعَةِ (بَابُ مَا يُسْتَحَبُّ مِنْ تَقْصِيرِ الْخُطْبَةِ) حکم: صحیح 1414. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ غَزْوَانَ قَالَ أَنْبَأَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى عَنْ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ عُقَيْلٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكْثِرُ الذِّكْرَ وَيُقِلُّ اللَّغْوَ وَيُطِيلُ الصَّلَاةَ وَيُقَصِّرُ الْخُطْبَةَ وَلَا يَأْنَفُ أَنْ يَمْشِيَ مَعَ الْأَرْمَلَةِ وَالْمِسْكِينِ فَيَقْضِيَ لَهُ الْحَاجَةَ... سنن نسائی : کتاب: جمعۃ المبارک سے متعلق احکام و مسائل (باب: خطبہ مختصر رکھنا چاہیے ) مترجم: NisaiWriterName 1414. حضرت عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ کثرت سے ذکر کرتے تھے اور ضرورت سے زائد کلام کم ہی کرتے تھے۔ نماز لمبی پڑھتے تھے اور خطبہ مختصر رکھتے تھے۔ اور اس بات میں کوئی بے عزتی محسوس نہ فرماتے تھے کہ کسی بے سہارا اور بیوہ خاتون اور مسکین شخص کے ساتھ جاکر اس کا کام کر دیں۔ ... الموضوع: تقصير خطبة الجمعة (العبادات) موضوع: خطبہ جمعہ کو مختصر رکھنا (عبادات) 9 سنن النسائي: كِتَابُ الْجُمْعَةِ (بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي الْخُطْبَةِ الثَّانِيَةِ وَ...) حکم: حسن 1418. أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ قَائِمًا ثُمَّ يَجْلِسُ ثُمَّ يَقُومُ وَيَقْرَأُ آيَاتٍ وَيَذْكُرُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَكَانَتْ خُطْبَتُهُ قَصْدًا وَصَلَاتُهُ قَصْدًا... سنن نسائی : کتاب: جمعۃ المبارک سے متعلق احکام و مسائل (باب: دوسر ے خطبےمیں قرآ ن مجید پڑھنا اور اللہ کا ذکر کرنا ) مترجم: NisaiWriterName 1418. حضرت جابر بن سمرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوکر خطبہ ارشاد فرماتے تھے، پھر بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہو جاتے اور قرآن مجید کی چند آیات تلاوت فرماتے اور اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے۔ آپ کا خطبہ بھی درمیانہ ہوتا تھا اور نماز بھی درمیانی۔“ الموضوع: تقصير خطبة الجمعة (العبادات) موضوع: خطبہ جمعہ کو مختصر رکھنا (عبادات) 10 سنن النسائي: كِتَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ (بَابُ الْقَصْدِ فِي الْخُطْبَةِ) حکم: حسن 1582. أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ كُنْتُ أُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَتْ صَلَاتُهُ قَصْدًا وَخُطْبَتُهُ قَصْدًا سنن نسائی : کتاب: نماز عیدین کے متعلق احکام و مسائل (باب: خطبہ درمیانہ ہونا چاہیے ) مترجم: NisaiWriterName 1582. حضرت جابر بن سمرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی ﷺ کے ساتھ نماز پڑھا کرتا تھا۔ آپ کی نماز بھی درمیانی ہوتی تھی اور خطبہ بھی درمیانہ ہوتا تھا۔ الموضوع: تقصير خطبة الجمعة (العبادات) موضوع: خطبہ جمعہ کو مختصر رکھنا (عبادات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 12 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 12