1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ فِي الرَّجُلِ يَدْخُلُ بِامْرَأَتِهِ قَبْلَ ...)

حکم: صحیح

2125. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالَقَانِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَمَّا تَزَوَّجَ عَلِيٌّ فَاطِمَةَ, قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >أَعْطِهَا شَيْئًا<، قَالَ: مَا عِنْدِي شَيْءٌ؟ قَالَ: >أَيْنَ دِرْعُكَ الْحُطَمِيَّةُ؟....

سنن ابو داؤد : کتاب: نکاح کے احکام و مسائل (باب: زفاف سے پہلے شوہر اپنی بیوی کو کوئی چیز ہدیہ دے )

مترجم: DaudWriterName

2125. سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ جب سیدنا علی ؓ نے سیدہ فاطمہ‬ ؓ س‬ے شادی کی تو رسول اللہ ﷺ نے علی ؓ سے فرمایا: ”اس کو کوئی چیز دو۔“ انہوں نے کہا: ”میرے پاس تو کوئی چیز نہیں ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ تمہاری حطمی زرہ کہاں ہے؟“


2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ فِي الرَّجُلِ يَدْخُلُ بِامْرَأَتِهِ قَبْلَ ...)

حکم: ضعیف

2126. حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ الْحِمْصِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو حَيْوَةَ، عَنْ شُعَيْبٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَمْزَةَ، حَدَّثَنِي غَيْلَانُ بْنُ أَنَسٍ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ عَلِيًّا لَمَّا تَزَوَّجَ فَاطِمَةَ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَرَادَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا، فَمَنَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَتَّى يُعْطِيَهَا شَيْئًا، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! لَيْسَ لِي شَيْءٌ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >أَعْطِهَا دِر...

سنن ابو داؤد : کتاب: نکاح کے احکام و مسائل (باب: زفاف سے پہلے شوہر اپنی بیوی کو کوئی چیز ہدیہ دے )

مترجم: DaudWriterName

2126. نبی کریم ﷺ کے صحابہ میں سے ایک شخص سے روایت ہے کہ علی ؓ نے جب فاطمہ‬ ؓ د‬ختر رسول ﷺ سے شادی کی اور ان کے ہاں جانا چاہا، تو رسول اللہ ﷺ نے ان کو روک لیا حتیٰ کہ پہلے کوئی چیز پیش کریں۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے پاس کوئی چیز نہیں ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی زرہ ہی دے دو۔“ چنانچہ انہوں نے ان کو اپنی زرہ دی، پھر ان کے ہاں گئے۔ ...


4 سنن ابن ماجه: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ الْوَلِيمَةِ)

حکم: ضعیف

1911. حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، وَأُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتَا: «أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُجَهِّزَ فَاطِمَةَ حَتَّى نُدْخِلَهَا عَلَى عَلِيٍّ، فَعَمَدْنَا إِلَى الْبَيْتِ، فَفَرَشْنَاهُ تُرَابًا لَيِّنًا مِنْ أَعْرَاضِ الْبَطْحَاءِ، ثُمَّ حَشَوْنَا مِرْفَقَتَيْنِ لِيفًا، فَنَفَشْنَاهُ بِأَيْدِينَا، ثُمَّ أَطْعَمْنَا تَمْرًا وَزَبِيبًا، وَسَقَيْنَا مَاءً عَذْبًا، وَعَمَدْنَا إِلَى عُودٍ، فَعَرَضْنَاهُ فِي جَانِبِ الْبَيْتِ، لِيُلْقَى عَلَيْهِ الثَّوْبُ، وَيُعَلَّقَ عَلَيْه...

سنن ابن ماجہ : کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل (باب: ولیمہ کا بیان )

مترجم: MajahWriterName

1911. ام المومنین حضرت عائشہ ؓ اور ام المومنین حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ حضرت فاطمہ‬ ؓ ک‬و تیار کریں تاکہ انہیں حضرت علی ؓ کے ہاں رخصت کریں۔ ہم نے گھر کی طرف توجہ کی۔ اور اس میں بطحاء کے میدان کی نرم مٹی بچھا دی۔ (اس طرح کمرے کے ناہموار فرش میں جو کنکر پتھر تھے، چھپ گئے۔) پھر ہم نے دو تکیوں میں کھجور کے درخت کا چھلکا بھرا جسے ہم نے خود اپنے ہاتھوں سے دھنا تھا، پھر ہم نے کھانے کو کھجوریں اور کشمش پیش کی اور پینے کو میٹھا پانی پیش کیا۔ اور ہم نے ایک لکڑی لے کر کمرے کے ایک کونے میں لگا دی تاکہ اس پر مشکیزے اور کپڑے لٹکا...