2 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْكَفَّارَاتِ (بَابُ مَنْ حَلَفَ بِمِلَّةٍ غَيْرِ الْإِسْلَامِ)

حکم: صحیح

2100. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ سَمُرَةَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ الْبَجَلِيُّ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى عَنْ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ قَالَ إِنِّي بَرِيءٌ مِنْ الْإِسْلَامِ فَإِنْ كَانَ كَاذِبًا فَهُوَ كَمَا قَالَ وَإِنْ كَانَ صَادِقًا لَمْ يَعُدْ إِلَى الْإِسْلَامِ سَالِمًا...

سنن ابن ماجہ : کتاب: کفارے سے متعلق احکام و مسائل (باب: اسلام کے علاوہ دوسرے مذہب ( میں چلے جانے ) کی قسم کھانا )

مترجم: MajahWriterName

2100. حضرت بریدہ بن حصیب ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص کہے: (اگر فلاں بات یوں ہوئی تو) میرا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، پس اگر اس نے جھوٹ کہا تو وہ ویسے ہی ہو گیا جیسے اس نے کہا تھا (کافر ہو گیا۔) اور اگر سچا ہوا تو بھی اسے پورا اسلام نصیب نہیں ہو گا۔