1 ‌سنن أبي داؤد كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي تَعْظِيمِ الْغُلُولِ

حکم: ضعیف

2717 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ أَنَّ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ وَبِشْرَ بْنَ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَاهُمْ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، عَنْ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُوُفِّيَ يَوْمَ خَيْبَرَ، فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: >صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ!<. فَتَغَيَّرَتْ وُجُوهُ النَّاسِ لِذَلِكَ، فَقَالَ: >إِنَّ صَاحِبَكُمْ غَلَّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ<. فَفَتَّشْنَا مَتَاعَهُ، فَوَجَدْنَا خَرَزًا مِنْ خَرَزِ يَهُودَ، لَا يُسَاوِي دِرْهَمَيْنِ...

سنن ابو داؤد:

کتاب: جہاد کے مسائل

(باب: مال غنیمت میں خیانت اور چوری انتہائی گھناؤنا ...)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

2717. سیدنا زید بن خالد جہنی ؓ کا بیان ہے کہ خیبر کے روز اصحاب نبی کریم ﷺ میں سے ایک شخص وفات پا گیا۔ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ کو اس کی خبر دی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم لوگ اپنے ساتھی کا جنازہ پڑھ لو۔“ اس سے لوگوں کے چہرے فق ہو گئے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے اس ساتھی نے ﷲ کی راہ میں ہوتے ہوئے خیانت (یا چوری) کی ہے۔“ ہم نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو ہمیں اس میں ایسے مونگے ملے جو یہودی لوگ استعمال کرتے تھے (شاید ان کی عورتیں استعمال کرتی ہوں) ان کی قیمت دو درہم بھی نہ تھی۔...


2 ‌سنن النسائي كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى مَنْ غَلَّ

حکم: ضعيف

1966 أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ عَنْ أَبِي عَمْرَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ مَاتَ رَجُلٌ بِخَيْبَرَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ إِنَّهُ غَلَّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَفَتَّشْنَا مَتَاعَهُ فَوَجَدْنَا فِيهِ خَرَزًا مِنْ خَرَزِ يَهُودَ مَا يُسَاوِي دِرْهَمَيْنِ...

سنن نسائی:

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل

(باب: خیانت کرنے والے کا جنازہ؟)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

1966. حضرت زید بن خالد ؓ نے کہا: ایک آدمی غزوۂ خیبر میں فوت ہوگیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم اپنے ساتھی کا جنازہ پڑھ لو (میں نہیں پڑھوں گا) کیونکہ اس نے جہاد کے دوران میں خیانت کی ہے۔“ ہم نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو اس میں یہودیوں کے مونگوں میں سے کچھ مونگے پائے جو دو درہم قیمت بھی نہیں رکھتے تھے۔...


3 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ الْغُلُولِ

حکم: ضعیف

2945 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ عَنْ أَبِي عَمْرَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ تُوُفِّيَ رَجُلٌ مِنْ أَشْجَعَ بِخَيْبَرَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ فَأَنْكَرَ النَّاسُ ذَلِكَ وَتَغَيَّرَتْ لَهُ وُجُوهُهُمْ فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ قَالَ إِنَّ صَاحِبَكُمْ غَلَّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ زَيْدٌ فَالْتَمَسُوا فِي مَتَاعِهِ فَإِذَا خَرَزَاتٌ مِنْ خَرَزِ يَهُودَ مَا تُسَاوِي دِرْهَمَيْنِ...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل

(باب: مال غنیمت میں خیا نت)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

2945. حضرت زید بن خالد جہنی ؓ سےروایت ہے انھوں نے فرمایا: قبیلہ اشجع کا ایک آدمی خبیر میں (جنگ کے دوران میں ) فوت ہوگیا۔ نبی ﷺ نے فرمایا اپنے ساتھی کا جنازہ پڑھ لو۔ لوگوں کو اس پرتعجب ہوا اور چہروں پر حیرت کے آثار ظا ہر ہوئے۔ نبیﷺ نے یہ دیکھا تو فرمایا تمہارے ساتھی نے اللہ کی راہ میں (جہاد میں غنیمت میں) خیانت کی ہے۔ حضرت زید ؓ نےفرمایا: صحابہ ؓ نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو یہودیوں کے چند منکے ملے جن کی قیمت دو درہم کےبرابر بھی نہیں تھی۔...