الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 6 - مجموع أحاديث: 53 کل صفحات: 6 - کل احا دیث: 53 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الجَنَائِزِ (بَابُ القِيَامِ لِلْجَنَازَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1307. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا رَأَيْتُمْ الْجَنَازَةَ فَقُومُوا حَتَّى تُخَلِّفَكُمْ قَالَ سُفْيَانُ قَالَ الزُّهْرِيُّ أَخْبَرَنِي سَالِمٌ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَخْبَرَنَا عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَادَ الْحُمَيْدِيُّ حَتَّى تُخَلِّفَكُمْ أَوْ تُوضَعَ... صحیح بخاری : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: جنازہ دیکھ کر کھڑے ہوجانا۔ ) مترجم: BukhariWriterName 1307. حضرت عامر بن ربیعہ ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:’’جب تم جنازہ دیکھو تو کھڑے ہو جاؤحتی کہ وہ تمھیں پیچھے چھوڑجائے۔‘‘ حضرت حمیدی کی روایت میں یہ اضافہ ہے:’’حتی کہ وہ تمھیں پیچھے چھوڑ جائے یا اسے زمین پر رکھ دیا جائے۔‘‘ ... الموضوع: القيام للجنائز (العبادات) Topics: جنازہ دیکھ کر کھڑے ہوجانا (عبادات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الجَنَائِزِ (بَابٌ: مَتَى يَقْعُدُ إِذَا قَامَ لِلْجَنَازَةِ؟) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1308. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ جِنَازَةً فَإِنْ لَمْ يَكُنْ مَاشِيًا مَعَهَا فَلْيَقُمْ حَتَّى يُخَلِّفَهَا أَوْ تُخَلِّفَهُ أَوْ تُوضَعَ مِنْ قَبْلِ أَنْ تُخَلِّفَهُ... صحیح بخاری : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: اگر کوئی جنازہ دیکھ کر کھڑا ہو جائے تو اسے کب بیٹھنا چاہیے؟ ) مترجم: BukhariWriterName 1308. حضرت عام بن ربیعہ ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:’’جب تم میں سے کوئی جنازہ دیکھے تو خواہ اس کےساتھ نہ جائے مگر کھڑا ضرورہو جائے حتی کہ وہ جنازے کو پیچھے چھوڑدے یا جنازہ اسے پیچھے چھوڑجائے یا پیچھے چھوڑنے سے قبل جنازہ زمین پر رکھ دیا جائے۔‘‘ ... الموضوع: القيام للجنائز (العبادات) Topics: جنازہ دیکھ کر کھڑے ہوجانا (عبادات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الجَنَائِزِ (بَابٌ: مَنْ تَبِعَ جَنَازَةً، فَلاَ يَقْعُدُ حَتَّ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1309. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنَّا فِي جَنَازَةٍ فَأَخَذَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِيَدِ مَرْوَانَ فَجَلَسَا قَبْلَ أَنْ تُوضَعَ فَجَاءَ أَبُو سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَأَخَذَ بِيَدِ مَرْوَانَ فَقَالَ قُمْ فَوَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمَ هَذَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ صَدَقَ... صحیح بخاری : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: جو شخص جنازہ کے ساتھ ہو وہ اس وقت تک نہ بیٹھے جب تک جنازہ لوگوں کے کاندھوں سے اتار کر زمین پر نہ رکھ دیا جائے اور اگر پہلے بیٹھ جائے تو اس سے کھڑا ہونے کے لیے کہا جائے ) مترجم: BukhariWriterName 1309. حضرت کیسان ؓ سے روایت ہے کہ ہم ایک جنازے کے ساتھ تھے، حضرت ابو ہریرہ ؓ نے مروان کا ہاتھ پکڑا اور جنازہ رکھے جانے سے قبل ہی دونوں بیٹھ گئے۔ اتنے میں حضرت ابو سعید خدری ؓ وہاں آگئے تو انھوں نے مروان کا ہاتھ پکڑ کر کہا:کھڑے ہو جاؤ۔ اللہ کی قسم! ان (ابو ہریرہ ؓ ) کو معلوم ہے کہ نبی ﷺ نے ہمیں اس سے منع فرمایا ہے۔ اس پر حضرت ابو ہریرہ ؓ نے فرمایا کہ انھوں نے سچ کہا ہے۔ ... الموضوع: القيام للجنائز (العبادات) Topics: جنازہ دیکھ کر کھڑے ہوجانا (عبادات) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الجَنَائِزِ (بَابٌ: مَنْ تَبِعَ جَنَازَةً، فَلاَ يَقْعُدُ حَتَّ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1310. حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ يَعْنِي ابْنَ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا رَأَيْتُمْ الْجَنَازَةَ فَقُومُوا فَمَنْ تَبِعَهَا فَلَا يَقْعُدْ حَتَّى تُوضَعَ صحیح بخاری : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: جو شخص جنازہ کے ساتھ ہو وہ اس وقت تک نہ بیٹھے جب تک جنازہ لوگوں کے کاندھوں سے اتار کر زمین پر نہ رکھ دیا جائے اور اگر پہلے بیٹھ جائے تو اس سے کھڑا ہونے کے لیے کہا جائے ) مترجم: BukhariWriterName 1310. حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا:’’جب تم جنازہ دیکھو تو کھڑے ہو جاؤاور جو شخص اس کے ہمراہ جا رہا ہو وہ نہ بیٹھے تاآنکہ اسے زمین پر رکھ دیا جائے۔‘‘ الموضوع: القيام للجنائز (العبادات) Topics: جنازہ دیکھ کر کھڑے ہوجانا (عبادات) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ الجَنَائِزِ (بَابُ مَنْ قَامَ لِجَنَازَةِ يَهُودِيٍّ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1311. حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ مَرَّ بِنَا جَنَازَةٌ فَقَامَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقُمْنَا بِهِ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا جِنَازَةُ يَهُودِيٍّ قَالَ إِذَا رَأَيْتُمْ الْجِنَازَةَ فَقُومُوا... صحیح بخاری : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: اس شخص کے بارے میں جو یہودی کا جنازہ دیکھ کر کھڑا ہوگیا ) مترجم: BukhariWriterName 1311. حضرت جابر بن عبد اللہ ؓ سے روایت ہے۔انھوں نے فرمایا: ہمارے سامنے سے ایک جنازہ گزرا تو نبی ﷺ اس کے لیے کھڑے ہو گئے ہم بھی کھڑے ہو گئے اور عرض کیا: اللہ کے رسول اللہ ﷺ !یہ تو ایک یہودی کا جنازہ تھا ۔ آپ نے فرمایا:’’جب تم جنازہ دیکھو تو کھڑے ہو جایا کرو۔‘‘ ... الموضوع: القيام للجنائز (العبادات) Topics: جنازہ دیکھ کر کھڑے ہوجانا (عبادات) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ الجَنَائِزِ (بَابُ مَنْ قَامَ لِجَنَازَةِ يَهُودِيٍّ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1312. - حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى، قَالَ: كَانَ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ، وَقَيْسُ بْنُ سَعْدٍ قَاعِدَيْنِ بِالقَادِسِيَّةِ، فَمَرُّوا عَلَيْهِمَا بِجَنَازَةٍ، فَقَامَا، فَقِيلَ لَهُمَا إِنَّهَا مِنْ أَهْلِ الأَرْضِ أَيْ مِنْ أَهْلِ الذِّمَّةِ، فَقَالاَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّتْ بِهِ جِنَازَةٌ فَقَامَ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّهَا جِنَازَةُ يَهُودِيٍّ، فَقَالَ: «أَلَيْسَتْ نَفْسًا... صحیح بخاری : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: اس شخص کے بارے میں جو یہودی کا جنازہ دیکھ کر کھڑا ہوگیا ) مترجم: BukhariWriterName 1312. حضرت عبد الرحمٰن بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے کہ حضرت سہل بن حنیف اور حضرت قیس بن سعد ؓ دونوں قادسیہ میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کے پاس سے لوگ جنازہ لے کر گزرے تو دونوں کھڑے ہو گئے ان سے عرض کیا گیا کہ یہ جنازہ تو اہل ارض یعنی ذمی یہودی کا ہے۔ انھوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو آپ بھی کھڑے ہوگئے تھے۔ آپ سے عرض کیا گیا کہ یہودی کا جنازہ ہے تو آپ نے فرمایا: کیا وہ نفس نہیں ہے۔؟ ... الموضوع: القيام للجنائز (العبادات) Topics: جنازہ دیکھ کر کھڑے ہوجانا (عبادات) 7 صحيح البخاري: كِتَابُ الجَنَائِزِ (بَابُ مَنْ قَامَ لِجَنَازَةِ يَهُودِيٍّ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1313. وَقَالَ أَبُو حَمْزَةَ عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ: كُنْتُ مَعَ قَيْسٍ، وَسَهْلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، فَقَالاَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ زَكَرِيَّاءُ عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، كَانَ أَبُو مَسْعُودٍ، وَقَيْسٌ: «يَقُومَانِ لِلْجَنَازَةِ... صحیح بخاری : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: اس شخص کے بارے میں جو یہودی کا جنازہ دیکھ کر کھڑا ہوگیا ) مترجم: BukhariWriterName 1313. حضرت ابن ابی لیلیٰ ہی سے روایت ہے انھوں نے کہا:میں حضرت قیس اور حضرت سہل ؓ کے ساتھ تھا ان دونوں نے فرمایا کہ ہم نبی ﷺ کے ہمراہ تھےابن ابی لیلیٰ سے ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت ابو مسعود ؓ اور حضرت قیس ؓ دونوں جنازے کے لیے کھڑے ہو جاتے تھے۔ الموضوع: القيام للجنائز (العبادات) Topics: جنازہ دیکھ کر کھڑے ہوجانا (عبادات) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ الْقِيَامِ لِلْجَنَازَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 958. و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ نُمَيْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَأَيْتُمْ الْجَنَازَةَ فَقُومُوا لَهَا حَتَّى تُخَلِّفَكُمْ أَوْ تُوضَعَ... صحیح مسلم : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: جنازے کے لیے کھڑے ہونا ) مترجم: MuslimWriterName 958. سفیان نے زہری سے حدیث بیان کی، انھوں نے سالم سے، انھوں نے اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما) سے اور انھوں نے حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم جنازے کو دیکھو تو اس کے لئے کھڑے ہو جاؤ یہاں تک کہ وہ تم کو پیچھے چھوڑ دے (آگے نکل جائے) یا اسے رکھ دیا جائے۔‘‘ ... الموضوع: القيام للجنائز (العبادات) Topics: جنازہ دیکھ کر کھڑے ہوجانا (عبادات) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ الْقِيَامِ لِلْجَنَازَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 958.02. و حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ شِهَابٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَفِي حَدِيثِ يُونُسَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ الْجَنَازَةَ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ مَاشِيًا مَعَهَا فَلْيَقُمْ حَتَّى تُخَلِّفَهُ أَوْ تُوضَعَ مِنْ قَبْلِ أَنْ تُخَلِّفَهُ.... صحیح مسلم : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: جنازے کے لیے کھڑے ہونا ) مترجم: MuslimWriterName 958.02. لیث اور یونس نے ابن شہاب سے اسی سند کے ساتھ روایت بیان کی ہے اور یونس کی حدیث میں ہے کہ انھوں(عامر بن ربعیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ )نے رسول اللہ ﷺ سنا،آپ فرمارہے تھے۔(اسی طرح)قتیبہ بن سعید اور ابن رمح نے لیث سے،انھوں نے نافع سے،انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے انھوں نے حضرت عامر بن ربعیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انھوں نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کی،فرمایا:"جب تم میں سے کوئی شخص جنازے کو دیکھے،تو اگر وہ جنازے کے ساتھ چل نہیں رہا،تو کھڑا ہوجائے حتیٰ کہ وہ(جنازہ) اس کو پیچھے چھوڑ دے یا اس کو پیچھے چھوڑنے سے پہلے اس کو رکھ دیا جائے۔" ... الموضوع: القيام للجنائز (العبادات) Topics: جنازہ دیکھ کر کھڑے ہوجانا (عبادات) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ الْقِيَامِ لِلْجَنَازَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 958.03. و حَدَّثَنِي أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح و حَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ جَمِيعًا عَنْ أَيُّوبَ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ ح و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ كُلُّهُمْ عَنْ نَافِعٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَ حَدِيثِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ غَيْرَ أَنَّ حَدِيثَ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ الْجَنَازَةَ فَلْيَقُمْ حِينَ يَرَاهَا... صحیح مسلم : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: جنازے کے لیے کھڑے ہونا ) مترجم: MuslimWriterName 958.03. ایوب، عبیداللہ، ابن عون اور ابن جریج سب نے نافع سے اسی سند کے ساتھ لیث بن سعد کی حدیث کے ہم معنی حدیث بیان کی، البتہ ابن جریج کی حدیث یہ ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی جنازے کو دیکھے تو اگر وہ اس کے پیچھے (ساتھ) چلنے والا نہیں۔ تو اس کو دیکھتے ہی کھڑا ہو جائے حتیٰ کہ وہ اس کو پیچھے چھوڑ جائے۔‘‘ ... الموضوع: القيام للجنائز (العبادات) Topics: جنازہ دیکھ کر کھڑے ہوجانا (عبادات) مجموع الصفحات: 6 - مجموع أحاديث: 53 کل صفحات: 6 - کل احا دیث: 53