2 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ تَجْصِيصِ الْقَبْرِ وَالْبِنَ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

970.01. و حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ح و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ...

صحیح مسلم : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: قبر کو چونا لگانا اور اس پر عمارت بنانے کی ممانعت )

مترجم: MuslimWriterName

970.01. حجاج بن محمد اور عبدالرزاق نے ابن جریج سے روایت کی، کہا: مجھے ابو زبیر نے خبر دی کہ انھوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، وہ فرما رہے تھے: میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا۔ آگے اس (پچھلی حدیث) کے مانند ہے۔


3 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْجُلُوسِ عَلَى الْقَبْرِ وَ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

971. و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَأَنْ يَجْلِسَ أَحَدُكُمْ عَلَى جَمْرَةٍ فَتُحْرِقَ ثِيَابَهُ فَتَخْلُصَ إِلَى جِلْدِهِ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَجْلِسَ عَلَى قَبْرٍ

صحیح مسلم : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: قبر پر بیٹھنے اور اس پر نماز پڑھنے کی ممانعت )

مترجم: MuslimWriterName

971. جریری نے سہیل سے، انہوں نے اپنے والد (ابوصالح) سے اور انھوں نے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی انگارے پر (اس طرح) بیٹھ جائے کہ وہ اس کے کپڑوں کو جلا کر اس کی جلد تک پہنچ جائے، اس کے حق میں اس سے بہتر ہے کہ وہ کسی قبر پر بیٹھے۔‘‘ ...


5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْجُلُوسِ عَلَى الْقَبْرِ وَ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

972. و حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ ابْنِ جَابِرٍ عَنْ بُسْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ وَاثِلَةَ عَنْ أَبِي مَرْثَدٍ الْغَنَوِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَجْلِسُوا عَلَى الْقُبُورِ وَلَا تُصَلُّوا إِلَيْهَا

صحیح مسلم : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: قبر پر بیٹھنے اور اس پر نماز پڑھنے کی ممانعت )

مترجم: MuslimWriterName

972. بسر بن عبیداللہ نے حضرت و اثلہ (بن اسقع بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے اور انھوں نے حضرت ابو مرثد غنوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’قبروں پر نہ بیٹھو اور نہ ان کی طرف (رخ کر کے) نماز پڑھو۔‘‘


6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْجُلُوسِ عَلَى الْقَبْرِ وَ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

972.01. و حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ الْبَجَلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ بُسْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ عَنْ أَبِي مَرْثَدٍ الْغَنَوِيِّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تُصَلُّوا إِلَى الْقُبُورِ وَلَا تَجْلِسُوا عَلَيْهَا...

صحیح مسلم : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: قبر پر بیٹھنے اور اس پر نماز پڑھنے کی ممانعت )

مترجم: MuslimWriterName

972.01. ابو ادریس خولانی نے حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انھوں نے اور حضرت ابو مرثد غنوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’قبروں کی طرف (رخ کر کے) نماز نہ پڑھو اور نہ ان پر بیٹھو۔‘‘


7 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ الْجُلُوسِ عِنْدَ الْقَبْرِ)

حکم: صحیح

3212. حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ زَاذَانَ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَنَازَةِ رَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ فَانْتَهَيْنَا إِلَى الْقَبْرِ وَلَمْ يُلْحَدْ بَعْدُ فَجَلَسَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ وَجَلَسْنَا مَعَهُ...

سنن ابو داؤد : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: قبر کے پاس کس طرح بیٹھیں ؟ )

مترجم: DaudWriterName

3212. سیدنا براء بن عازب ؓ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک انصاری کے جنازے میں گئے ‘ ہم قبر کے پاس پہنچے تو ابھی تک لحد نہیں بنی تھی ۔ پس نبی کریم ﷺ قبلہ رخ ہو کر بیٹھ گئے اور ہم بھی آپ ﷺ کے ساتھ بیٹھ گئے ۔


9 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابٌ فِي الْبِنَاءِ عَلَى الْقَبْرِ)

حکم: صحیح

3226. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ... بِهَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ أَبو دَاود: قَالَ عُثْمَانُ: أَوْ يُزَادَ عَلَيْهِ، وَزَادَ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى أَوْ أَنْ يُكْتَبَ عَلَيْهِ وَلَمْ يَذْكُرْ مُسَدَّدٌ فِي حَدِيثِهِ أَوْ يُزَادَ عَلَيْهِ. قَالَ أَبو دَاود: خَفِيَ عَلَيَّ مِنْ حَدِيثِ مُسَدَّدٍ حَرْفُ وَأَنْ....

سنن ابو داؤد : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: قبر پر عمارت بنانا )

مترجم: DaudWriterName

3226. سیدنا سلیمان بن موسیٰ اور ابوالزبیر ؓ نے سیدنا جابر ؓ سے یہ حدیث بیان کی ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ عثمان بن ابی شیبہ نے کہا : ” اس کو زیادہ کرنا منع ہے ( اسے اونچا کر دیا جائے ) ۔ “ اور سلیمان بن موسیٰ نے مزید کہا : ” اس پر کتبہ لگانا منع ہے ۔ “ مگر مسدد نے اپنی روایت میں «أو يزاد عليه» کا لفظ ذکر نہیں کیا ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ مسدد کی روایت میں میرے لیے لفظ «وأن» واضح نہیں ہوا تھا ۔...