1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابٌ فِي الِابْتِكَارِ فِي السَّفَرِ)

حکم: صحیح()(الألباني)

2606. حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ حَدِيدٍ، عَنْ صَخْرٍ الْغَامِدِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا<. وَكَانَ إِذَا بَعَثَ سَرِيَّةً أَوْ جَيْشًا، بَعَثَهُمْ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ، وَكَانَ صَخْرٌ رَجُلًا تَاجِرًا، وَكَانَ يَبْعَثُ تِجَارَتَهُ مِنْ أَوَّلِ النَّهَار،ِ فَأَثْرَى وَكَثُرَ مَالُهُ. قَالَ أَبو دَاود: وَهُوَ صَخْرُ بْنُ وَدَاعَةَ....

سنن ابو داؤد : کتاب: جہاد کے مسائل (باب: سفر کے لیے صبح صبح نکلنا ( مستحب ہے ) )

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

2606. سیدنا صخر غامدی ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اے اﷲ! میری امت کے لیے ان کی صبحوں میں برکت ڈال دے۔“ چنانچہ آپ ﷺ کو کوئی مہم یا لشکر روانہ کرنا ہوتا تو انہیں دن کے پہلے پہر روانہ فرماتے۔ اور سیدنا صخر ؓ ایک تاجر صحابی تھے، تو وہ اپنے کارندوں کو دن کے پہلے پہر روانہ کیا کرتے تھے، چنانچہ وہ مالدار ہو گئے تھے اور ان کا مال خوب بڑھ گیا تھا۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا: ان کا نام صخر بن وداعہ ہے۔ ...


2 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْبُيُوعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّبْكِيرِ بِالتِّجَارَةِ​)

حکم: صحیح()(الألباني)

1212. حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ حَدِيدٍ عَنْ صَخْرٍ الْغَامِدِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا قَالَ وَكَانَ إِذَا بَعَثَ سَرِيَّةً أَوْ جَيْشًا بَعَثَهُمْ أَوَّلَ النَّهَارِ وَكَانَ صَخْرٌ رَجُلًا تَاجِرًا وَكَانَ إِذَا بَعَثَ تِجَارَةً بَعَثَهُمْ أَوَّلَ النَّهَارِ فَأَثْرَى وَكَثُرَ مَالُهُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ مَسْعُودٍ وَبُرَيْدَةَ وَأَنَسٍ وَابْنِ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَجَابِرٍ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ صَخْرٍ الْغَامِدِيِّ...

جامع ترمذی : كتاب: خریدوفروخت کے احکام ومسائل (باب: سامانِ تجارت لے کر سویرے نکلنے کا بیان​ )

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی)

1212. صخر غامدی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اے اللہ! میری امت کو اس کے دن کے ابتدائی حصہ میں برکت دے‘‘ ۱؎ صخرکہتے ہیں کہ آپﷺ جب کسی سریہ یا لشکرکو روانہ کرتے تو اُسے دن کے ابتدائی حصہ میں روانہ کرتے۔ اور صخرایک تاجر آدمی تھے۔ جب وہ تجارت کا سامان لے کر (اپنے آدمیوں کو) روانہ کرتے تو انہیں دن کے ابتدائی حصہ میں روانہ کرتے۔ تو وہ مال دار ہوگئے اور ان کی دولت بڑھ گئی۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ صخر غامدی کی حدیث حسن ہے۔ ہم اس حدیث کے علاوہ صخر غامدی کی کوئی اور حدیث نہیں جانتے جسے انہوں نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہو۔ ۲۔ ...


3 سنن ابن ماجه: كِتَابُ التِّجَارَاتِ (بَابُ مَا يُرْجَى مِنَ الْبَرَكَةِ فِي الْبُكُورِ)

حکم: صحیح()(الألباني)

2236. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ حَدِيدٍ عَنْ صَخْرٍ الْغَامِدِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا قَالَ وَكَانَ إِذَا بَعَثَ سَرِيَّةً أَوْ جَيْشًا بَعَثَهُمْ فِي أَوَّلِ النَّهَارِ قَالَ وَكَانَ صَخْرٌ رَجُلًا تَاجِرًا فَكَانَ يَبْعَثُ تِجَارَتَهُ فِي أَوَّلِ النَّهَارِ فَأَثْرَى وَكَثُرَ مَالُهُ...

سنن ابن ماجہ : کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل (باب: صبح صبح کام کرنے میں برکت کی امید ہے )

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

2236. حضرت صخر بن وداعہ غامدی ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے اللہ! میری امت کے لیے صبح کا وقت بابرکت بنا دے۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ جب کوئی فوجی دستہ یا لشکر روانہ فرماتے تو صبح کے وقت روانہ فرماتے تھے۔ حضرت عمارہ بن حدید ؓ نے کہا: حضرت صخر ؓ تاجر تھے، وہ اپنا تجارتی قافلہ صبح کے وقت روانہ فرمایا کرتے تھے، چنانچہ وہ خوشحال ہو گئے اور ان کا مال زیادہ ہو گیا۔ ...