الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 9 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 9 1 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الزَّكَاةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّدَقَةِ فِيمَا يُسْقَى بِا...) حکم: صحیح 639. حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْمَدَنِيُّ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذُبَابٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ وَبُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا سَقَتْ السَّمَاءُ وَالْعُيُونُ الْعُشْرُ وَفِيمَا سُقِيَ بِالنَّضْحِ نِصْفُ الْعُشْرِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَابْنِ عُمَرَ وَجَابِرٍ قَالَ أَبُو عِيسَى وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ وَعَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ وَبُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ النَّبِيِّ ... جامع ترمذی : كتاب: زکاۃ وصدقات کے احکام ومسائل (باب: نہر وغیرہ سے سینچائی کرکے پیداکی گئی فصل کی زکاۃ کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 639. ابو ہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس فصل کی سینچائی بارش یا نہر کے پانی سے کی گئی ہو، اس میں زکاۃ دسواں حصہ ہے، اور جس کی سینچائی ڈول سے کھینچ کر کی گئی ہو تو اس میں زکاۃ دسویں حصّے کا آدھا یعنی بیسواں حصہ۱؎ ہے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- اس باب میں انس بن مالک، ابن عمر اور جابر سے بھی احادیث آئی ہیں۔ ۲- یہ حدیث بکیر بن عبداللہ بن اشج، سلیمان بن یسار اور بسر بن سعید سے بھی روایت کی گئی ہے، اور ان سب نے اسے نبی اکرم ﷺ سے مرسلاً روایت کی ہے، گویا یہ زیادہ صحیح ہے۔ ۳- اور اس باب میں ابن عمر کی حدیث بھی ص... الموضوع: مقدار زكاة الزورع (العبادات) موضوع: زمین کی پیداوار میں مقدار زکوۃ (عبادات) 2 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الزَّكَاةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّدَقَةِ فِيمَا يُسْقَى بِا...) حکم: صحیح 640. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ سَنَّ فِيمَا سَقَتْ السَّمَاءُ وَالْعُيُونُ أَوْ كَانَ عَثَرِيًّا الْعُشْرَ وَفِيمَا سُقِيَ بِالنَّضْحِ نِصْفَ الْعُشْرِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ... جامع ترمذی : كتاب: زکاۃ وصدقات کے احکام ومسائل (باب: نہر وغیرہ سے سینچائی کرکے پیداکی گئی فصل کی زکاۃ کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 640. عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے یہ طریقہ جاری فرمایا کہ جسے بارش یا چشمے کے پانی نے سیراب کیا ہو، یا عثری یعنی رطوبت والی زمین ہو جسے پانی دینے کی ضرورت نہ پڑتی ہو تو اس میں دسواں حصہ زکاۃ ہے، اور جسے ڈول سے سیراب کیا جاتا ہو اس میں دسویں کا آدھا یعنی بیسواں حصہ زکاۃ ہے۔ ا مام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ... الموضوع: مقدار زكاة الزورع (العبادات) موضوع: زمین کی پیداوار میں مقدار زکوۃ (عبادات) 3 سنن النسائي: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ مَا يُوجِبُ الْعُشْرَ وَمَا يُوجِبُ نِصْفَ ا...) حکم: صحیح 2488. أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْهَيْثَمِ أَبُو جَعْفَرٍ الْأَيْلِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِيمَا سَقَتْ السَّمَاءُ وَالْأَنْهَارُ وَالْعُيُونُ أَوْ كَانَ بَعْلًا الْعُشْرُ وَمَا سُقِيَ بِالسَّوَانِي وَالنَّضْحِ نِصْفُ الْعُشْرِ... سنن نسائی : کتاب: زکاۃ سے متعلق احکام و مسائل (باب: کس زمین میں عشر اور کس میں نصف عشرواجب ہے؟ ) مترجم: NisaiWriterName 2488. حضرت سالم اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس فصل کو بارش، نہریں یا چشمے سیراب کریں یا وہ نمی والی ہو، اس میں دسواں حصہ زکاۃ واجب ہے۔ اور جس فصل کو اونٹوں اور ڈول (راہٹ وغیرہ کے ذریعے سے سیراب کیا جائے، اس میں بیسواں حصہ زکاۃ واجب ہے۔“ ... الموضوع: مقدار زكاة الزورع (العبادات) موضوع: زمین کی پیداوار میں مقدار زکوۃ (عبادات) 4 سنن النسائي: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ مَا يُوجِبُ الْعُشْرَ وَمَا يُوجِبُ نِصْفَ ا...) حکم: صحیح 2489. أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ سَوَّادِ بْنِ الْأَسْوَدِ بْنِ عَمْرٍو وَأَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنْ ابْنِ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ أَبَا الزُّبَيْرِ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِيمَا سَقَتْ السَّمَاءُ وَالْأَنْهَارُ وَالْعُيُونُ الْعُشْرُ وَفِيمَا سُقِيَ بِالسَّانِيَةِ نِصْفُ الْعُشْرِ... سنن نسائی : کتاب: زکاۃ سے متعلق احکام و مسائل (باب: کس زمین میں عشر اور کس میں نصف عشرواجب ہے؟ ) مترجم: NisaiWriterName 2489. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس فصل کو بارش، نہریں اور چشمے سیراب کریں، اس میں دسواں حصہ زکاۃ ہے۔ اور جس فصل کو اونٹوں کے ذریعے سے سیراب کیا جائے، س میں بیسواں حصہ ہے۔“ الموضوع: مقدار زكاة الزورع (العبادات) موضوع: زمین کی پیداوار میں مقدار زکوۃ (عبادات) 5 سنن النسائي: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ مَا يُوجِبُ الْعُشْرَ وَمَا يُوجِبُ نِصْفَ ا...) حکم: حسن صحیح 2490. أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ أَبِي بَكْرٍ وَهُوَ ابْنُ عَيَّاشٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ مُعَاذٍ قَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ فَأَمَرَنِي أَنْ آخُذَ مِمَّا سَقَتْ السَّمَاءُ الْعُشْرَ وَفِيمَا سُقِيَ بِالدَّوَالِي نِصْفَ الْعُشْرِ سنن نسائی : کتاب: زکاۃ سے متعلق احکام و مسائل (باب: کس زمین میں عشر اور کس میں نصف عشرواجب ہے؟ ) مترجم: NisaiWriterName 2490. حضرت معاذ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے یمن کی طرف (حاکم بنا کر بھیجا تو مجھے حکم دیا کہ میں بارش سے سیراب ہونے والی فصل میں سے دسواں حصہ اور ڈول و راہٹ کے ذریعے سے سیراب ہونے والی فصل سے بیسواں حصہ زکاۃ وصول کروں۔ الموضوع: مقدار زكاة الزورع (العبادات) موضوع: زمین کی پیداوار میں مقدار زکوۃ (عبادات) 6 سنن النسائي: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابٌ كَمْ يَتْرُكُ الْخَارِصُ) حکم: ضعیف 2491. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ خُبَيْبَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَسْعُودِ بْنِ نِيَارٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ قَالَ أَتَانَا وَنَحْنُ فِي السُّوقِ فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا خَرَصْتُمْ فَخُذُوا وَدَعُوا الثُّلُثَ فَإِنْ لَمْ تَأْخُذُوا أَوْ تَدَعُوا الثُّلُثَ شَكَّ شُعْبَةُ فَدَعُوا الرُّبُعَ... سنن نسائی : کتاب: زکاۃ سے متعلق احکام و مسائل (باب: اندازا لگانے والا کتنا چھوڑ دے ) مترجم: NisaiWriterName 2491. حضرت عبدالرحمن بن مسعود بن نیار سے روایت ہے کہ حضرت سہل بن ابی حثمہ ؓ ہمارے پاس بازار میں تشریف لائے اور کہنے لگے: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”جب تم (عشر وصول کرتے وقت فصل یا پھل کا اندازہ لگاؤ تو اندازے میں سے تیسرا حصہ چھوڑ دو۔ اگر تیسرا حصہ نہ چھوڑو تو چوتھا حصہ ضرور چھوڑ دو۔“ ... الموضوع: مقدار زكاة الزورع (العبادات) موضوع: زمین کی پیداوار میں مقدار زکوۃ (عبادات) 7 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ صَدَقَةِ الزُّرُوعِ وَالثِّمَارِ) حکم: صحیح 1816. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى أَبُو مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي ذُبَابٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، وَعَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فِيمَا سَقَتِ السَّمَاءُ وَالْعُيُونُ الْعُشْرُ، وَفِيمَا سُقِيَ بِالنَّضْحِ نِصْفُ الْعُشْرِ»... سنن ابن ماجہ : کتاب: زکاۃ کے احکام و مسائل (باب: غلے اور پھلوں کی زکاۃ ) مترجم: MajahWriterName 1816. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو کھیتیاں بارش اور چشموں سے سیراب ہوں، ان میں سے دسواں حصہ ہے اور جسے پانی کھینچ کر دیا جائے، اس میں بیسواں حصہ (زکاۃ) ہے۔ الموضوع: مقدار زكاة الزورع (العبادات) موضوع: زمین کی پیداوار میں مقدار زکوۃ (عبادات) 8 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ صَدَقَةِ الزُّرُوعِ وَالثِّمَارِ) حکم: صحیح 1817. حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْمِصْرِيُّ أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «فِيمَا سَقَتِ السَّمَاءُ وَالْأَنْهَارُ وَالْعُيُونُ، أَوْ كَانَ بَعْلًا، الْعُشْرُ، وَفِيمَا سُقِيَ بِالسَّوَانِي نِصْفُ الْعُشْرِ»... سنن ابن ماجہ : کتاب: زکاۃ کے احکام و مسائل (باب: غلے اور پھلوں کی زکاۃ ) مترجم: MajahWriterName 1817. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ فرما رہے تھے: جسے بارش، ندیوں اور چشموں سے پانی ملے، یا جو زمین کی نمی سے سیراب ہو، اس میں دسواں حصہ ہے، اور جسے جانوروں پر پانی لا کر سینچا جائے، اس میں بیسواں حصہ ہے۔ الموضوع: مقدار زكاة الزورع (العبادات) موضوع: زمین کی پیداوار میں مقدار زکوۃ (عبادات) 9 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ صَدَقَةِ الزُّرُوعِ وَالثِّمَارِ) حکم: حسن صحیح 1818. حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ، «وَأَمَرَنِي أَنْ آخُذَ مِمَّا سَقَتِ السَّمَاءُ، وَمَا سُقِيَ بَعْلًا، الْعُشْرَ، وَمَا سُقِيَ بِالدَّوَالِي نِصْفَ الْعُشْرِ» ، قَالَ يَحْيَى بْنُ آدَمَ: الْبَعْلُ، وَالْعَثَرِيُّ، وَالْعَذْيُ هُوَ الَّذِي يُسْقَى بِمَاءِ السَّمَاءِ، وَالْعَثَرِيُّ: مَا يُزْرَعُ بِالسَّحَابِ وَالْمَطَرِ خَاصَّةً، لَيْسَ يُصِيبُهُ... سنن ابن ماجہ : کتاب: زکاۃ کے احکام و مسائل (باب: غلے اور پھلوں کی زکاۃ ) مترجم: MajahWriterName 1818. حضرت معاذ بن جبل ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے یمن بھیجا اور مجھے حکم دیا کہ میں بارش سے سیراب ہونے والی (شرعی پیداوار) سے اور نمی سے سیراب ہونے والی (پیداوار) سے دسواں حصہ وصول کروں اور جسے آلات کے ذریعے سے (کنویں وغیرہ سے) نکال کر پانی دیا جائے، اس میں سے بیسواں حصہ وصول کروں۔ امام یحییٰ بن آدم رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: بعل‘ عشري‘ عذي‘ ان الفاظ کا مطلب بارش سے سیراب ہونے والی ہے۔ خاص طور پر عشری اس فصل کو کہتے ہیں جو صرف بادل اور بارش سے سیراب ہو، اسے بارش کے علاوہ کوئی پانی نہ ملے، اور بعل انگور کی ان بیلوں کو کہتے ہی... الموضوع: مقدار زكاة الزورع (العبادات) موضوع: زمین کی پیداوار میں مقدار زکوۃ (عبادات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 9 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 9