1 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ مَنْ أَكَلَ فِي عَاشُورَاءَ فَلْيَكُفَّ بَقِ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

1136. وحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ الْعَبْدِيُّ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ بْنِ لَاحِقٍ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ ذَكْوَانَ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ ابْنِ عَفْرَاءَ، قَالَتْ: أَرْسَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ عَاشُورَاءَ إِلَى قُرَى الْأَنْصَارِ، الَّتِي حَوْلَ الْمَدِينَةِ: «مَنْ كَانَ أَصْبَحَ صَائِمًا، فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ، وَمَنْ كَانَ أَصْبَحَ مُفْطِرًا، فَلْيُتِمَّ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ» فَكُنَّا، بَعْدَ ذَلِكَ نَصُومُهُ، وَنُصَوِّمُ صِبْيَانَنَا الصِّغَارَ مِنْهُمْ إِنْ شَاءَ اللهُ، وَنَذْهَبُ إِلَى الْمَسْجِدِ، فَنَجْعَلُ لَهُمُ اللُّعْبَةَ مِنَ الْعِهْنِ، فَإِذَا ب...

صحیح مسلم : کتاب: روزے کے احکام و مسائل (باب: جس نے عاشورہ کے دن میں (کچھ)کھالیا تووہ اپنے دن کے باقی حصے میں (کھانے سے )رک جائے )

مترجم: MuslimWriterName

1136. بشر بن مفضل نے کہا: ہمیں خالد بن ذکوان نے حضرت ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث سنائی، انھوں نے کہا:  رسول اللہ ﷺ نے عاشورہ کی صبح کو انصارکی بستیوں کی طرف جو مدینہ کے ارد گرد تھیں،  یہ پیغام بھیجا: جس نے صبح روزے کی حالت میں کی ہے وہ اپنا روزہ پورا کرے اور جس نے صبح افطار کی حالت میں کی وہ اپنے دن کے باقی حصے کا روزہ پورا کرے۔‘‘ اس کے بعد ہم خود روزہ رکھتے اور اگر اللہ چاہتا تو اپنے چھوٹے بچوں کو بھی روزہ رکھواتے تھے اور ہم (ان کے ہمراہ) مسجد کی طرف جاتے اور ان کے لیے اون کا کھلونا (گڑیا) بنا لتے، جب ان میں سے کوئی افطا...


2 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ مَنْ أَكَلَ فِي عَاشُورَاءَ فَلْيَكُفَّ بَقِ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

1136.01. وحَدَّثَنَاه يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ الْعَطَّارُ، عَنْ خَالِدِ بْنِ ذَكْوَانَ، قَالَ: سَأَلْتُ الرُّبَيِّعَ بِنْتَ مُعَوِّذٍ عَنْ صَوْمِ عَاشُورَاءَ؟ قَالَتْ: بَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُسُلَهُ فِي قُرَى الْأَنْصَارِ، فَذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ بِشْرٍ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: وَنَصْنَعُ لَهُمُ اللُّعْبَةَ مِنَ الْعِهْنِ، فَنَذْهَبُ بِهِ مَعَنَا، فَإِذَا سَأَلُونَا الطَّعَامَ، أَعْطَيْنَاهُمُ اللُّعْبَةَ تُلْهِيهِمْ حَتَّى يُتِمُّوا صَوْمَهُمْ...

صحیح مسلم : کتاب: روزے کے احکام و مسائل (باب: جس نے عاشورہ کے دن میں (کچھ)کھالیا تووہ اپنے دن کے باقی حصے میں (کھانے سے )رک جائے )

مترجم: MuslimWriterName

1136.01. ابو معشرعطار نے خالد بن ذکوان سے روایت کی، کہا: میں نے ربیع بنت معوذ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے عاشورہ کے روزے کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے انصار کی بستیوں میں اپنے پیام رساں بھیجے۔ اس کے بعد بشر کی حدیث کی مانند حدیث بیان کی، البتہ انہوں نے کہا ان کے لیے روئی کا کھلونا بنا لیتے، ہم اس کو اپنے ساتھ لے جاتے جب وہ ہم سے کھانا مانگتے، ہم انکو وہ کھلونا دے دیتے جو ان کو مصروف کر دیتا، یہاں تک کہ وہ اپنا روزہ پورا کرلیتے۔ ...