2 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ صَوْمِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

1127.02. وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنْ سُفْيَانَ، ح وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنِي زُبَيْدٌ الْيَامِيُّ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَكَنٍ، أَنَّ الْأَشْعَثَ بْنَ قَيْسٍ، دَخَلَ عَلَى عَبْدِ اللهِ يَوْمَ عَاشُورَاءَ، وَهُوَ يَأْكُلُ، فَقَالَ: يَا أَبَا مُحَمَّدٍ ادْنُ فَكُلْ، قَالَ: إِنِّي صَائِمٌ، قَالَ: «كُنَّا نَصُومُهُ ثُمَّ تُرِكَ»...

صحیح مسلم : کتاب: روزے کے احکام و مسائل (باب: عاشورہ کے دن کا روزہ )

مترجم: MuslimWriterName

1127.02. قیس بن سکن رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ عاشورہ کے دن اشعث بن قیس رحمۃ اللہ علیہ حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاں آئے، وہ کھانا کھا رہے تھے تو انھوں نے کہا: ابو محمد! قریب آ جاؤ اور کھانا کھالو۔ کہا: روزہ دار ہوں۔ انھوں (عبد اللہ) نے کہا: ہم بھی اس کا روزہ رکھا کرتے تھے پھر چھوڑ دیا گیا۔ ...


3 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ صَوْمِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

1127.03. وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: دَخَلَ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ عَلَى ابْنِ مَسْعُودٍ وَهُوَ يَأْكُلُ يَوْمَ عَاشُورَاءَ فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنَّ الْيَوْمَ يَوْمُ عَاشُورَاءَ فَقَالَ: «قَدْ كَانَ يُصَامُ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ رَمَضَانُ، فَلَمَّا نَزَلَ رَمَضَانُ، تُرِكَ، فَإِنْ كُنْتَ مُفْطِرًا فَاطْعَمْ»...

صحیح مسلم : کتاب: روزے کے احکام و مسائل (باب: عاشورہ کے دن کا روزہ )

مترجم: MuslimWriterName

1127.03. علقمہ سے روایت ہے کہ اشعث بن قیس، حضرت ابن مسعود کے پاس عاشورہ کے دن گئے، جبکہ وہ کھانا کھا رہے تھے تو اشعت نے کہا: اے عبد الرحمٰن، آج کا دن تو عاشورہ کا دن ہے تو انھوں نے جواب دیا: رمضان کی فرضیت کے نزول سے پہلے اس کا روزہ رکھا جاتا تھا جب رمضان کے روزوں کا حکم نازل ہو گیا، اسے چھوڑدیا گیا، اس لیے اگر آپﷺ کا روزہ نہیں ہے تو کھا لیں۔ ...