الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 19 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 19 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ مَنْ سَاقَ البُدْنَ مَعَهُ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1691. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ تَمَتَّعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ وَأَهْدَى فَسَاقَ مَعَهُ الْهَدْيَ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ وَبَدَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَهَلَّ بِالْعُمْرَةِ ثُمَّ أَهَلَّ بِالْحَجِّ فَتَمَتَّعَ النَّاسُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ فَكَانَ مِنْ النَّاسِ مَنْ أَهْدَى فَسَاقَ الْهَدْيَ وَمِنْهُمْ مَنْ لَمْ يُهْدِ ... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب : اس شخص کے بارے میں جو اپنے ساتھ قربانی کا جانور لے جائے ) مترجم: BukhariWriterName 1691. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر حج کے ساتھ عمرہ ملا لیا تھا اورقربانی کی تھی۔ ہوا یوں کے آپ ذوالحلیفہ سے قربانی کا جانور اپنے ساتھ لے گئے تھے اور رسول اللہ ﷺ نے ابتدا میں احرام عمرہ کے ساتھ لبیک کہا، بعدازاں حج کا لبیک کہا تو لوگوں نے بھی نبی کریم ﷺ کے ہمراہ حج کو عمرےکےساتھ ملا کرفائدہ حاصل کیا۔ ان میں سے کچھ لوگ قربانی کے جانور ساتھ لائے تھے جبکہ کچھ لوگوں کے ساتھ قربانی کے جانور نہیں تھے۔ چنانچہ نبی کریم ﷺ جب مکہ تشریف لائے تو لوگوں سے فرمایا: ’’جس شخص کے پاس قربانی کاجانور ہے اس کے لیے کوئ... الموضوع: صوم أيام التشريق (العبادات) Topics: ایام تشریق کے روزے (عبادات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ مَنْ سَاقَ البُدْنَ مَعَهُ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1692. وَعَنْ عُرْوَةَ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَخْبَرَتْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي تَمَتُّعِهِ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ فَتَمَتَّعَ النَّاسُ مَعَهُ بِمِثْلِ الَّذِي أَخْبَرَنِي سَالِمٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب : اس شخص کے بارے میں جو اپنے ساتھ قربانی کا جانور لے جائے ) مترجم: BukhariWriterName 1692. حضرت عروہ بن زبیر سے روایت ہے، حضرت عائشہ ؓ نے انھیں بتایا کہ نبی کریم ﷺ نے حج اور عمرہ ایک ساتھ کیا۔ نیز لوگوں نے بھی آپ کے ساتھ حج اور عمرہ ایک ساتھ ہی کیا تھا۔ انھوں نے بالکل اسی طرح خبر دی جیسا کہ حضرت سالم نے حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کے واسطے سے رسول اللہ ﷺ سے روایت کیا ہے۔ ... الموضوع: صوم أيام التشريق (العبادات) Topics: ایام تشریق کے روزے (عبادات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابُ صِيَامِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1996. وَقَالَ لِي مُحَمَّدُ بْنُ المُثَنَّى، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ هِشَامٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، كَانَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: «تَصُومُ أَيَّامَ التَّشْرِيقِ بِمِنًى، وَكَانَ أَبُوهَا يَصُومُهَا» صحیح بخاری : کتاب: روزے کے مسائل کا بیان (باب: ایام تشریق کے روزے رکھنا ) مترجم: BukhariWriterName 1996. حضرت عروہ بن زبیر ؓ سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ حضرت عائشہ ؓ ایام منیٰ(ایام تشریق) میں روزے رکھاکرتی تھیں اور ہشام کے باپ حضرت عروہ بھی ان ایام میں روزے رکھتے تھے۔ الموضوع: صوم أيام التشريق (العبادات) Topics: ایام تشریق کے روزے (عبادات) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابُ صِيَامِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1997.01. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عِيسى بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ وَعَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ قَالَا لَمْ يُرَخَّصْ فِي أَيَّامِ التَّشْرِيقِ أَنْ يُصَمْنَ إِلَّا لِمَنْ لَمْ يَجِدْ الْهَدْيَ... صحیح بخاری : کتاب: روزے کے مسائل کا بیان (باب: ایام تشریق کے روزے رکھنا ) مترجم: BukhariWriterName 1997.01. حضرت عائشہ ؓ اور حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ ایام تشریق میں روزہ رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی مگر اس شخص کو جسے(ایام حج میں) قربانی کا جانور نہ مل سکے۔ الموضوع: صوم أيام التشريق (العبادات) Topics: ایام تشریق کے روزے (عبادات) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابُ صِيَامِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1999. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ الصِّيَامُ لِمَنْ تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ إِلَى يَوْمِ عَرَفَةَ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ هَدْيًا وَلَمْ يَصُمْ صَامَ أَيَّامَ مِنًى وَعَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ مِثْلَهُ تَابَعَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ... صحیح بخاری : کتاب: روزے کے مسائل کا بیان (باب: ایام تشریق کے روزے رکھنا ) مترجم: BukhariWriterName 1999. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: جو شخص حج اور عمرے کے درمیان تمتع کرے اسے عرفہ کے دن تک روزہ رکھنے کی اجازت ہے لیکن اگر قربانی نہ پاسکے اور اس نے روزے بھی نہیں رکھے تو وہ ایام منی میں روزے رکھ لے۔ ابن شہاب نے عروہ سے، انھوں نے حضرت عائشہ ؓ سے اسی طرح بیان کیا ہے۔ حضرت ابن شہاب سے بیان کرنے میں ابراہیم بن سعد نے امام مالک کی متابعت کی ہے۔ ... الموضوع: صوم أيام التشريق (العبادات) Topics: ایام تشریق کے روزے (عبادات) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ تَحْرِيمِ صَوْمِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1141. وحَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ نُبَيْشَةَ الْهُذَلِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَيَّامُ التَّشْرِيقِ أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ» صحیح مسلم : کتاب: روزے کے احکام و مسائل (باب: ایام تشریق میں روزہ رکھنے کی حرمت ) مترجم: MuslimWriterName 1141. ہم سے ہشیم نے حدیث بیان کی، (کہا:) ہمیں خالد نے ابو ملیح سے خبر دی اور انھوں نے حضرت نبیشہ ہذلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ایام تشریق کھانے اور پینے کے دن ہیں۔‘‘ الموضوع: صوم أيام التشريق (العبادات) Topics: ایام تشریق کے روزے (عبادات) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ تَحْرِيمِ صَوْمِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1141.01. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، حَدَّثَنِي أَبُو قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ نُبَيْشَةَ، قَالَ خَالِدٌ: فَلَقِيتُ أَبَا الْمَلِيحِ، فَسَأَلْتُهُ، فَحَدَّثَنِي بِهِ، فَذَكَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمِثْلِ حَدِيثِ هُشَيْمٍ وَزَادَ فِيهِ «وَذِكْرٍ لِلَّهِ»... صحیح مسلم : کتاب: روزے کے احکام و مسائل (باب: ایام تشریق میں روزہ رکھنے کی حرمت ) مترجم: MuslimWriterName 1141.01. ہمیں اسماعیل نے خالد حذاء سے حدیث سنائی، (انھوں نے کہا:)، مجھ قلابہ نے ابو ملیح سے حدیث سنائی، انھوں نے حضرت نبیشہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی۔ خالد نے کہا، میں ابو ملیح سے ملاقات کی تو میں نے ان سے سوال کیا اس پر انھوں نے مجھے یہ حدیث بیان کی۔ انھوں نے نبی کریم ﷺ سے ہشیم کی حدیث کے مانند حجیث بیان کی اور یہ اضافہ کیا: ’’اور اللہ کو یاد کرنے کے۔‘‘ ... الموضوع: صوم أيام التشريق (العبادات) Topics: ایام تشریق کے روزے (عبادات) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ تَحْرِيمِ صَوْمِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1142. وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ وَأَوْسَ بْنَ الْحَدَثَانِ أَيَّامَ التَّشْرِيقِ، فَنَادَى «أَنَّهُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا مُؤْمِنٌ وَأَيَّامُ مِنًى أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ»... صحیح مسلم : کتاب: روزے کے احکام و مسائل (باب: ایام تشریق میں روزہ رکھنے کی حرمت ) مترجم: MuslimWriterName 1142. محمد بن سابق نے کہا: ہمیں ابراہیم بن طہمان نے ابو زبیر سے حدیث سنائی، انھوں نے (عبداللہ) ابن کعب بن مالک انصاری نے، انھوں نے اپنے والد سے روایت کی، ان کے والد نے حدیث سنائی کہ ایام تشریق میں رسول اللہ ﷺ نے اسے اور اوس بن حدثان کو بھیجا اور اس نے اعلان کیا: ’’جنت میں مومن کے سوا کوئی داخل نہیں ہوگا اور منی کے دن کھانے اور پینے کے ہیں۔‘‘ ... الموضوع: صوم أيام التشريق (العبادات) Topics: ایام تشریق کے روزے (عبادات) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ تَحْرِيمِ صَوْمِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1142.01. وحَدَّثَنَاه عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: فَنَادَيَا صحیح مسلم : کتاب: روزے کے احکام و مسائل (باب: ایام تشریق میں روزہ رکھنے کی حرمت ) مترجم: MuslimWriterName 1142.01. ابو عامر، عبدالملک بن عمرو نے کہا: ہمیں ابراہیم بن طہمان نے اسی سند سے (سابقہ حدیث کے مانند) روایت کی، البتہ انھوں نے فنادیا ’’ان دونوں نے اعلان کیا۔‘‘ کہا۔ الموضوع: صوم أيام التشريق (العبادات) Topics: ایام تشریق کے روزے (عبادات) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ وُجُوبِ الدَّمِ عَلَى الْمُتَمَتِّعِ، وَأَنّ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1227. حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي، حَدَّثَنِي عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: تَمَتَّعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ، وَأَهْدَى، فَسَاقَ مَعَهُ الْهَدْيَ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ، وَبَدَأَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَهَلَّ بِالْعُمْرَةِ، ثُمَّ أَهَلَّ بِالْحَجِّ، وَتَمَتَّعَ النَّاسُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ، فَكَانَ مِنَ ال... صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: حج تمتع کرنے والے پر قربانی واجب ہے ‘اگروہ قربانی نہ کر سکے تو اس پر تین روزے حج کے ایام میں اور سات روزے گھر لوٹنے کے بعد رکھنے فرض ہیں ) مترجم: MuslimWriterName 1227. سالم بن عبد اللہ سے روایت ہے کہ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج تک عمرے سے تمتع فرمایا اور ہدیہ قربانی کا اہتمام کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم ذوالحلیفہ سے قربانی کے جا نور اپنے ساتھ چلا کر لا ئے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آغا ز فرمایا تو (پہلے) عمرے کا تلبیہ پکا را پھر حج کا تلبیہ پکا را اور لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج تک عمرے سے تمتع کیا۔ لوگوں میں کچھ ایسے تھے انھوں نے ہدیہ قربانی کا اہتمام کیا اور قربانی کے جانور چلا کر ساتھ لا ئے تھے اور کچھ ایسے تھے جو قربانیاں ل... الموضوع: صوم أيام التشريق (العبادات) Topics: ایام تشریق کے روزے (عبادات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 19 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 19