الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 7 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 7 1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الصَّیامِ (بَابُ النَّهْيِ أَنْ يُخَصَّ يَوْمُ السَّبْتِ بِصَ...) حکم: صحیح 2421. حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حَبِيبٍ ح، وحَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ قُبَيْسٍ مِنْ أَهْلِ جَبَلَةَ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ جَمِيعًا، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ السُّلَمِيِّ، عَنْ أُخْتِهِ وَقَالَ يَزِيدُ الصَّمَّاءِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تَصُومُوا يَوْمَ السَّبْتِ, إِلَّا فِي مَا افْتُرِضَ عَلَيْكُمْ، وَإِنْ لَمْ يَجِدْ أَحَدُكُمْ إِلَّا لِحَاءَ عِنَبَةٍ، أَوْ عُودَ شَجَرَةٍ, فَلْيَمْضَغْهُ. قَالَ أَبو دَاود: وَهَذَا حَدِيثٌ مَنْسُوخٌ.... سنن ابو داؤد : کتاب: روزوں کے احکام و مسائل (باب: ہفتے کے دن کو بطور خاص روزہ رکھنا منع ہے ) مترجم: DaudWriterName 2421. جناب عبداللہ بن بسر سلمی کی ہمشیرہ صماء ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ہفتے کے دن کا روزہ نہ رکھو، سوائے ان ایام کے جن میں تم پر یہ فرض ہوں۔ ہفتے کے دن اگر تمہیں انگور کی شاخ کا چھلکا میسر آئے یا کسی درخت کی لکڑی تو اسے ہی چبا لو۔“ (اپنے آپ کو بے روزہ بنا لو۔) امام ابوداؤد ؓ نے کہا: یہ حدیث منسوخ ہے۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا: عبداللہ بن بسر، حمصی ہیں اور یہ حدیث منسوخ ہے۔ اس کو سیدہ جویریہ کی حدیث نے (جو آگے آ رہی ہے) منسوخ کر دیا ہے۔ ... الموضوع: إفراد السبت بالصيام (العبادات) Topics: اکیلے ہفتہ کے دن کا روزہ رکھنا (عبادات) 2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الصَّیامِ (بَابُ الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ) حکم: مقطوع مرفوض 2423. حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ اللَّيْثَ يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّهُ كَانَ إِذَا ذَكَرَ لَهُ أَنَّهُ نَهَى عَنْ صِيَامِ يَوْمِ السَّبْتِ, يَقُولُ ابْنُ شِهَابٍ: هَذَا حَدِيثٌ حِمْصِيٌّ! سنن ابو داؤد : کتاب: روزوں کے احکام و مسائل (باب: ہفتے کے دن روزہ رکھنے کی رخصت ) مترجم: DaudWriterName 2423. امام ابن شہاب زہری کے متعلق آتا ہے کہ ان سے جب یہ ذکر کیا جاتا کہ ہفتے کے دن کا روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے تو وہ کہتے: یہ حدیث حمصی ہے۔ الموضوع: إفراد السبت بالصيام (العبادات) Topics: اکیلے ہفتہ کے دن کا روزہ رکھنا (عبادات) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الصَّیامِ (بَابُ الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ) حکم: صحیح مقطوع 2424. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ بْنِ سُفْيَانَ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، قَالَ: مَا زِلْتُ لَهُ كَاتِمًا، حَتَّى رَأَيْتُهُ انْتَشَرَ.- يَعْنِي: حَدِيثَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ هَذَا، فِي صَوْمِ يَوْمِ السَّبْتِ-. قَالَ أَبو دَاود: قَالَ مَالِكٌ: هَذَا كَذِبٌ. سنن ابو داؤد : کتاب: روزوں کے احکام و مسائل (باب: ہفتے کے دن روزہ رکھنے کی رخصت ) مترجم: DaudWriterName 2424. امام اوزاعی نے کہا: میں ایک مدت تک اس روایت کو چھپائے رہا۔ یعنی مذکورہ بالا حدیث عبداللہ بن بسر جو کہ ہفتے کے دن روزہ رکھنے کے بارے میں ہے حتیٰ کہ میں نے دیکھا کہ مشہور ہو گئی ہے۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا: امام مالک ؓ نے اس کو ”جھوٹ“ کہا ہے۔ الموضوع: إفراد السبت بالصيام (العبادات) Topics: اکیلے ہفتہ کے دن کا روزہ رکھنا (عبادات) 4 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الصَّوْمِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي صَوْمِ يَوْمِ السَّبْتِ) حکم: صحیح 744. حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حَبِيبٍ عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ عَنْ أُخْتِهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَصُومُوا يَوْمَ السَّبْتِ إِلَّا فِيمَا افْتَرَضَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ أَحَدُكُمْ إِلَّا لِحَاءَ عِنَبَةٍ أَوْ عُودَ شَجَرَةٍ فَلْيَمْضُغْهُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَمَعْنَى كَرَاهَتِهِ فِي هَذَا أَنْ يَخُصَّ الرَّجُلُ يَوْمَ السَّبْتِ بِصِيَامٍ لِأَنَّ الْيَهُودَ تُعَظِّمُ يَوْمَ السَّبْتِ... جامع ترمذی : كتاب: روزے کے احکام ومسائل (باب: ہفتےکے دن کے روزے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 744. عبداللہ بن بسر کی بہن بہیہ صمّاء ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ہفتہ کے دن روزہ مت رکھو۱؎، سوائے اس کے کہ جو اللہ نے تم پر فرض کیا ہو، اگر تم میں سے کوئی انگور کی چھال اور درخت کی ٹہنی کے علاوہ کچھ نہ پائے تو اسی کو چبا لے (اور صوم نہ رکھے)‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن ہے۔ ۲- اور اس کے مکروہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آدمی روزے کے لیے ہفتے (سنیچر) کا دن مخصوص کر لے، اس لیے کہ یہودی ہفتے کے دن کی تعظیم کرتے ہیں۔ ... الموضوع: إفراد السبت بالصيام (العبادات) Topics: اکیلے ہفتہ کے دن کا روزہ رکھنا (عبادات) 5 جامع الترمذي: أَبْوَابُ تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ وَمِنْ سُورَةِ بَنِي إِسْرَائِيلَ) حکم: ضعیف 3144. حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ وَأَبُو الْوَلِيدِ وَاللَّفْظُ لَفْظُ يَزِيدَ وَالْمَعْنَى وَاحِدٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ أَنَّ يَهُودِيَّيْنِ قَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ اذْهَبْ بِنَا إِلَى هَذَا النَّبِيِّ نَسْأَلُهُ فَقَالَ لَا تَقُلْ نَبِيٌّ فَإِنَّهُ إِنْ سَمِعَهَا تَقُولُ نَبِيٌّ كَانَتْ لَهُ أَرْبَعَةُ أَعْيُنٍ فَأَتَيَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَاهُ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى تِسْعَ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ... جامع ترمذی : كتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں (باب: سورہ بنی اسرائیل سے بعض آیات کی تفسیر ) مترجم: TrimziWriterName 3144. صفوان بن عسال ؓ سے روایت ہے کہ یہود میں سے ایک یہودی نے دوسرے یہودی سے کہا: اس نبیﷺ کے پاس مجھے لے چلو، ہم چل کر ان سے (کچھ) پوچھتے ہیں، دوسرے نے کہا: انہیں نبی نہ کہو، اگر انہوں نے سن لیا کہ تم انہیں نبی کہتے ہو تو (مارے خوشی کے) ان کی چار آنکھیں ہو جائیں گی۔ پھر وہ دونوں نبی اکرمﷺکے پاس گئے اور آپﷺ سے اللہ تعالیٰ کے اس قول ﴿وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى تِسْعَ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ﴾۱؎ کے بارے میں پوچھا کہ وہ نو نشانیاں کیا تھیں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، زنا نہ کرو، ناحق کسی شخص کا ... الموضوع: إفراد السبت بالصيام (العبادات) Topics: اکیلے ہفتہ کے دن کا روزہ رکھنا (عبادات) 6 سنن ابن ماجه: كِتَاب الصِّيَامِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي صِيَامِ يَوْمِ السَّبْتِ) حکم: صحیح 1726. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَصُومُوا يَوْمَ السَّبْتِ إِلَّا فِيمَا افْتُرِضَ عَلَيْكُمْ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ أَحَدُكُمْ إِلَّا عُودَ عِنَبٍ أَوْ لِحَاءَ شَجَرَةٍ فَلْيَمُصَّهُ.... سنن ابن ماجہ : کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت (باب: ہفتے کے دن روزہ رکھنا ) مترجم: MajahWriterName 1726. حضرت عبداللہ بن بسر ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ہفتے کے دن کا روزہ نہ رکھو، سوائے اس روزے کے جو تم پر فرض ہو، اگر کسی کو محض انگور کی شاخ یا کسی درخت کی چھال ہی ملے تو اسی کو چوس لے۔‘‘ الموضوع: إفراد السبت بالصيام (العبادات) Topics: اکیلے ہفتہ کے دن کا روزہ رکھنا (عبادات) 7 سنن ابن ماجه: كِتَاب الصِّيَامِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي صِيَامِ يَوْمِ السَّبْتِ) حکم: صحیح 1726.01. حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حَبِيبٍ عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ عَنْ أُخْتِهِ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ. سنن ابن ماجہ : کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت (باب: ہفتے کے دن روزہ رکھنا ) مترجم: MajahWriterName 1726.01. امام ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: یہ روایت ہمیں حمید بن مسعدہ نے سفیان بن حبیب سے، انہوں نے ثور بن یزید سے انہوں نے خالد بن معدان سے، انہوں نے عبداللہ بن بسر سے ان کی ہمشیرہ کے واسطے سے رسول اللہ ﷺ سے مذکورہ حدیث کی مثل بیان کی۔ الموضوع: إفراد السبت بالصيام (العبادات) Topics: اکیلے ہفتہ کے دن کا روزہ رکھنا (عبادات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 7 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 7