1 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ الحُزنِ وَالبُکَاءِ

حکم: صحیح

4194 حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْرَأْ عَلَيَّ فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ بِسُورَةِ النِّسَاءِ حَتَّى إِذَا بَلَغْتُ فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ فَإِذَا عَيْنَاهُ تَدْمَعَانِ...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل

(باب: غم اور رونا)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

4194. حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ’’مجھے قرآن پڑھ کر سناؤ‘‘۔ میں نے سورہ نساء کی تلاوت کی جب میں اس آیت پر پہنچا ﴿فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِن كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَىٰ هَـٰؤُلَاءِ شَهِيدًا﴾ ’’اس وقت کیا حال ہو گا جب ہم ہر اُمت میں سے ایک گواہ حاضر کریں گے اور آپﷺ کو اس اُمت پر گواہ بنا کر لے آئیں گے-‘‘ (حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں) میں نے رسول اللہ ﷺ کی طرف دیکھا تو آپﷺ کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔...