1 ‌سنن أبي داؤد كِتَابُ الْحُدُودِ بَابٌ فِي رَجْمِ الْيَهُودِيَّيْنِ

حکم: صحیح

4468 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: مُرَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَهُودِيٍّ مُحَمَّمٍ مَجْلُودٍ، فَدَعَاهُمْ، فَقَالَ: >هَكَذَا تَجِدُونَ حَدَّ الزَّانِي؟<، فَقَالُوا: نَعَمْ، فَدَعَا رَجُلًا مِنْ عُلَمَائِهِمْ، قَالَ لَهُ: >نَشَدْتُكَ بِاللَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ عَلَى مُوسَى، أَهَكَذَا تَجِدُونَ حَدَّ الزَّانِي فِي كِتَابِكُمْ؟!<، فَقَالَ: اللَّهُمَّ لَا, وَلَوْلَا أَنَّكَ نَشَدْتَنِي بِهَذَا لَمْ أُخْبِرْكَ, نَجِدُ حَدَّ الزَّانِي فِي كِتَابِنَا الرَّجْمَ, ...

سنن ابو داؤد:

کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان

(باب: دو یہودیوں کے سنگسار کیے جانے کا قصہ)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

4468. سیدنا براء بن عازب ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس سے ایک ایسے یہودی کا گزر ہوا جس کا منہ کالا کیا ہوا تھا اور اس کو مارا بھی جا رہا تھا، آپ ﷺ نے ان لوگوں کو بلایا اور پوچھا: ”کیا تم زانی کی حد ایسے ہی پاتے ہو؟“ انہوں نے کہا: ہاں۔ تو آپ نے ان کے ایک عالم کو بلایا اور اس سے فرمایا: ”میں تجھے اس اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں جس نے سیدنا موسیٰ ؑ پر تورات نازل کی! کیا تم اپنی کتاب میں زانی کی حد ایسے ہی پاتے ہو؟“ اس نے کہا: یا اللہ! نہیں۔ اگر آپ نے مجھے یہ قسم نہ دی ہوتی تو میں آپ کو نہ بتاتا۔ ہم اپنی کتاب میں زانی کی حد رجم ہی پاتے ہی...