1 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ المَغَازِي بَابُ غَزْوَةِ الحُدَيْبِيَةِ

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

4214 قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَأَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَمْتَحِنُ مَنْ هَاجَرَ مِنْ الْمُؤْمِنَاتِ بِهَذِهِ الْآيَةِ يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا جَاءَكَ الْمُؤْمِنَاتُ يُبَايِعْنَكَ وَعَنْ عَمِّهِ قَالَ بَلَغَنَا حِينَ أَمَرَ اللَّهُ رَسُولَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَرُدَّ إِلَى الْمُشْرِكِينَ مَا أَنْفَقُوا عَلَى مَنْ هَاجَرَ مِنْ أَزْوَاجِهِمْ وَبَلَغَنَا أَنَّ أَبَا بَصِيرٍ فَذَكَرَهُ بِطُولِهِ...

صحیح بخاری:

کتاب: غزوات کے بیان میں

(

باب: غزوئہ حدیبیہ کا بیان

)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

4214. ابن شہاب نے کہا: مجھے عروہ بن زبیر ؓ نے خبر دی کہ نبی ﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ‬ ؓ ن‬ے فرمایا: بےشک رسول اللہ ﷺ درج ذیل آیت کے مطابق مہاجر خواتین کا امتحان لیتے تھے: ’’اے نبی! جب تمہارے پاس اہل ایمان خواتین بیعت کے لیے آئیں۔‘‘ اور ان کے چچا (محمد بن مسلم زہری) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہمیں وہ حدیث بھی معلوم ہے جب اللہ تعالٰی نے اپنے رسول اللہ ﷺ کو حکم دیا تھا کہ جو مسلمان عورتیں ہجرت کر کے چلی آئی ہیں ان کے مشرک شوہروں کو وہ سب کچھ واپس کر دیا جائے جو انہوں نے اپنی بیویوں پر خرچ کیا ...


2 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ التَّشْدِيدِ فِي النِّيَاحَةِ

حکم: صحیح

2206 و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ يُبَايِعْنَكَ عَلَى أَنْ لَا يُشْرِكْنَ بِاللَّهِ شَيْئًا وَلَا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوفٍ قَالَتْ كَانَ مِنْهُ النِّيَاحَةُ قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِلَّا آلَ فُلَانٍ فَإِنَّهُمْ كَانُوا أَسْعَدُونِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَلَا بُدَّ لِي مِنْ أَنْ أُسْعِدَهُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا آلَ فُلَانٍ...

صحیح مسلم:

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل

(باب: نوحہ کرنے کے بارے میں سختی (سے ممانعت ))

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

2206. عاصم نے حفصہ سے اور انھوں نے حضرت اُم عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی، انھوں نے کہا: جب یہ آیت نازل ہو ئی: ’’عورتیں آپ سے بیعت کریں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی۔۔۔اور کسی نیک کام میں آپ کی مخالفت نہیں کریں گی۔‘‘ کہا: اس (عہد) میں سے ایک نوحہ گری (کی شق) بھی تھی تو میں نے کہا: اے اللہ کے رسولﷺ! فلا ں خاندان کے سوا کیونکہ انھوں نے جاہلیت کے دور میں (نوحہ کرنے پر) میرے ساتھ تعاون کیا تھا تو اب میرے لیے بھی لازمی ہے کہ میں (ایک بار) ان کے ساتھ تعاون کروں۔ اس پر رسو...


4 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابٌ فِي النَّهْيِ عَنِ النِّيَاحَةِ

حکم: صحیح

1645 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا حَرِيزٌ مَوْلَى مُعَاوِيَةَ قَالَ: خَطَبَ مُعَاوِيَةُ بِحِمْصَ فَذَكَرَ فِي خُطْبَتِهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «نَهَى عَنِ النَّوْحِ»

سنن ابن ماجہ: کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل (باب : نوحہ اور بین کرنے کی ممانعت)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

1645. حضرت معاویہ ؓ کے آزاد کردہ غلام جریر رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: معاویہ ؓ نے حمص شہر میں خطبہ دیا تو اس خطبے کے دوران میں یہ بھی ذکر فرمایا کہ اللہ کے رسول ﷺ نے نوحہ کرنے سے منع فرمایا ہے۔


5 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ بَيْعَةِ النِّسَاءِ

حکم: صحیح

2973 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ الْمِصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ كَانَتْ الْمُؤْمِنَاتُ إِذَا هَاجَرْنَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُمْتَحَنَّ بِقَوْلِ اللَّهِ يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا جَاءَكَ الْمُؤْمِنَاتُ يُبَايِعْنَكَ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ قَالَتْ عَائِشَةُ فَمَنْ أَقَرَّ بِهَا مِنْ الْمُؤْمِنَاتِ فَقَدْ أَقَرَّ بِالْمِحْنَةِ فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَقْرَر...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل

(باب: عو رتوں سے بیعت لینا)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

2973. نبیﷺکی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے انھوں نےفرمایا: مومن عورتیں جب ہجرت کرکے رسول اللہﷺ کی خدمت حاضر ہوتی تھیں توآپﷺ قرآن مجید کی اس ایت مبارکہ کے مطابق ان سے اقرار لیتے تھے ﴿يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا جَاءَكَ الْمُؤْمِنَاتُ يُبَايِعْنَكَ﴾ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا: جس مومن عورت نے ان چیزوں کا اقرار کر لیا اس نے آزمائش (میں اترنے) کااقرار (اوروعدہ) کرلیا۔ جب عورتیں زبان سے بول کر اقرار کر لیتی تھیں تو رسول اللہ ﷺ انھیں فرماتے: جاؤ میں نے تم سے بیعت لےلی۔ قسم ہے اللہ کی رسول اللہﷺ کا ہاتھ کبھی کسی (اجنبی) عورت کے ہاتھ ...