1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابٌ أَيْنَ يَقُومُ الْإِمَامُ مِنْ الْمَيِّتِ إِ...)

حکم: صحیح

3194. حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ نَافِعٍ أَبِي غَالِبٍ قَالَ كُنْتُ فِي سِكَّةِ الْمِرْبَدِ فَمَرَّتْ جَنَازَةٌ مَعَهَا نَاسٌ كَثِيرٌ قَالُوا جَنَازَةُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَيْرٍ فَتَبِعْتُهَا فَإِذَا أَنَا بِرَجُلٍ عَلَيْهِ كِسَاءٌ رَقِيقٌ عَلَى بُرَيْذِينَتِهِ وَعَلَى رَأْسِهِ خِرْقَةٌ تَقِيهِ مِنْ الشَّمْسِ فَقُلْتُ مَنْ هَذَا الدِّهْقَانُ قَالُوا هَذَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ فَلَمَّا وُضِعَتْ الْجَنَازَةُ قَامَ أَنَسٌ فَصَلَّى عَلَيْهَا وَأَنَا خَلْفَهُ لَا يَحُولُ بَيْنِي وَبَيْنَهُ شَيْءٌ فَقَامَ عِنْدَ رَأْسِهِ فَكَبَّرَ أَرْبَعَ تَكْبِيرَاتٍ لَمْ يُطِلْ وَلَمْ يُسْرِعْ ثُمَّ ذَهَبَ ...

سنن ابو داؤد : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: جنازہ پڑھاتے ہوئے امام میت کے مقابل کہاں کھڑا ہو ؟ )

مترجم: DaudWriterName

3194. سیدنا نافع ابوغالب ؓ کا بیان ہے کہ میں ( بصرہ میں ) مربد محلہ کی ایک گلی میں تھا کہ ایک جنازہ گزرا ، اس کے ساتھ بہت سے لوگ تھے ۔ لوگوں نے کہا : یہ عبداللہ بن عمیر کا جنازہ ہے تو میں بھی اس کے ساتھ ہو لیا ۔ میں نے ایک آدمی دیکھا جو ایک باریک سی اونی چادر اوڑھے ہوئے اپنے چھوٹے سے گھوڑے پر سوار تھا ، دھوپ سے بچاؤ کے لیے اس نے اپنے سر پر کپڑا رکھا ہوا تھا ۔ میں نے پوچھا یہ محترم بزرگ کون ہیں ؟ لوگوں نے کہا : یہ ( صحابی رسول ) سیدنا انس بن مالک ؓ ہیں ۔ چنانچہ جب میت کو رکھا گیا تو سیدنا انس ؓ کھڑے ہوئے اور اس کا جنازہ پڑھایا ، میں ان کے پیچھے تھا میرے اور ان کے درمیان...