الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 27 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 27 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابُ الدُّعَاءِ عَلَى المُشْرِكِينَ بِالهَزِيمَةِ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2931. حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا عِيسَى، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبِيدَةَ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ الأَحْزَابِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَلَأَ اللَّهُ بُيُوتَهُمْ وَقُبُورَهُمْ نَارًا، شَغَلُونَا عَنِ الصَّلاَةِ الوُسْطَى حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ»... صحیح بخاری : کتاب: جہاد کا بیان (باب : مشرکین کے لیے شکست اور زلزلے کی بددعا کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 2931. حضرت علی ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے غزوہ احزاب کے موقع پر فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ ان (قبائل مشرکین) کے گھر اورقبریں آگ سے بھر دے انھوں نے ہمیں صلاۃ وسطیٰ، یعنی نماز عصر سے روکا یہاں تک کہ سورج غروب ہوگیا۔‘‘ الموضوع: دعاء النبي على الأحزاب (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کی کفار کے لشکروں پر بددعا (سیرت) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابُ الدُّعَاءِ عَلَى المُشْرِكِينَ بِالهَزِيمَةِ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2933. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، يَقُولُ: دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الأَحْزَابِ عَلَى المُشْرِكِينَ، فَقَالَ: «اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الكِتَابِ، سَرِيعَ الحِسَابِ، اللَّهُمَّ اهْزِمِ الأَحْزَابَ، اللَّهُمَّ اهْزِمْهُمْ وَزَلْزِلْهُمْ»... صحیح بخاری : کتاب: جہاد کا بیان (باب : مشرکین کے لیے شکست اور زلزلے کی بددعا کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 2933. حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ ؓسےروایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے جنگ احزاب کے دن مشرکین کے خلاف یہ بد دعا کی تھی: ’’اے اللہ!کتاب کو نازل کرنے والے، جلد حساب لینے والے، اے اللہ!ان(کافروں کے) لشکروں کو شکست دے۔ انھیں ہزیمت سے دو چار کردے۔ اور ان کے پاؤں(میدان سے) اکھاڑ دے۔‘‘ ... الموضوع: دعاء النبي على الأحزاب (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کی کفار کے لشکروں پر بددعا (سیرت) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي (بَابُ غَزْوَةِ الخَنْدَقِ وَهِيَ الأَحْزَابُ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 4111. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ مَلَأَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ بُيُوتَهُمْ وَقُبُورَهُمْ نَارًا كَمَا شَغَلُونَا عَنْ صَلَاةِ الْوُسْطَى حَتَّى غَابَتْ الشَّمْسُ... صحیح بخاری : کتاب: غزوات کے بیان میں (باب: غزوئہ خندق کا بیان جس کا دوسرا نام غزوئہ احزاب ہے ۔ موسیٰ بن عقبہ نے کہا کہ غزوئہ خندق شوال 4 ھ میں ہوا تھا۔ ) مترجم: BukhariWriterName 4111. حضرت علی ؓ سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے خندق کے دن فرمایا: ’’اللہ تعالٰی ان (کافروں) کے گھروں اور ان کی قبروں کو آگ سے بھر دے کیونکہ انہوں نے ہمیں صلاۃِ وسطیٰ ادا کرنے سے روک دیا حتی کہ سورج غروب ہو گیا۔‘‘ الموضوع: دعاء النبي على الأحزاب (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کی کفار کے لشکروں پر بددعا (سیرت) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي (بَابُ غَزْوَةِ الخَنْدَقِ وَهِيَ الأَحْزَابُ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 4115. حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا الْفَزَارِيُّ وَعَبْدَةُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْأَحْزَابِ فَقَالَ اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ سَرِيعَ الْحِسَابِ اهْزِمْ الْأَحْزَابَ اللَّهُمَّ اهْزِمْهُمْ وَزَلْزِلْهُمْ... صحیح بخاری : کتاب: غزوات کے بیان میں (باب: غزوئہ خندق کا بیان جس کا دوسرا نام غزوئہ احزاب ہے ۔ موسیٰ بن عقبہ نے کہا کہ غزوئہ خندق شوال 4 ھ میں ہوا تھا۔ ) مترجم: BukhariWriterName 4115. حضرت عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے افواج کفار پر بایں الفاظ بددعا فرمائی: ’’اے اللہ! کتاب کے نازل کرنے والے، جلدی حساب لینے والے، لشکر کفار کو شکست دے۔ اے اللہ! انہیں شکست دے اور ان کی طاقت کو متزلزل کر دے۔‘‘ الموضوع: دعاء النبي على الأحزاب (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کی کفار کے لشکروں پر بددعا (سیرت) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ (بَابُ قَوْلِهِ {حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالص...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 4533. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح و حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ حَبَسُونَا عَنْ صَلَاةِ الْوُسْطَى حَتَّى غَابَتْ الشَّمْسُ مَلَأَ اللَّهُ قُبُورَهُمْ وَبُيُوتَهُمْ أَوْ أَجْوَافَهُمْ شَكَّ يَحْيَى نَارًا... صحیح بخاری : کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں (باب: آیت (حافظوا علی الصلٰوات والصلٰوۃ الوسطیٰ ) کی تفسیر ) مترجم: BukhariWriterName 4533. حضرت علی ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے غزوہ خندق کے موقع پر فرمایا: ’’اللہ تعالٰی ان (کفار) کے گھروں اور قبروں یا پیٹوں کو آگ سے بھر دے کیونکہ انہوں نے ہمیں بہترین نماز کی ادائیگی سے روکے رکھا حتیٰ کہ سوج غروب ہو گیا۔‘‘ الموضوع: دعاء النبي على الأحزاب (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کی کفار کے لشکروں پر بددعا (سیرت) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ الدَّعَوَاتِ (بَابُ الدُّعَاءِ عَلَى المُشْرِكِينَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6392. حَدَّثَنَا ابْنُ سَلاَمٍ، أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الأَحْزَابِ، فَقَالَ: «اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الكِتَابِ، سَرِيعَ الحِسَابِ، اهْزِمِ الأَحْزَابَ، اهْزِمْهُمْ وَزَلْزِلْهُمْ»... صحیح بخاری : کتاب: دعاؤں کے بیان میں (باب: مشرکین کے لئے بددعا کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 6392. حضرت عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے لشکروں کے خلاف بددعا کی: ”اے اللہ! کتاب کو نازل کرنے والے! بہت جلد حساب لینے والے! لشکروں کو شکست دے۔ انہیں ہزیمیت سے دوچار کر اور ان کے قدم پھسلا دے۔“ الموضوع: دعاء النبي على الأحزاب (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کی کفار کے لشکروں پر بددعا (سیرت) 7 صحيح البخاري: كِتَابُ الدَّعَوَاتِ (بَابُ الدُّعَاءِ عَلَى المُشْرِكِينَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6396. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ المُثَنَّى، حَدَّثَنَا الأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ، حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الخَنْدَقِ، فَقَالَ: «مَلَأَ اللَّهُ قُبُورَهُمْ وَبُيُوتَهُمْ نَارًا، كَمَا شَغَلُونَا عَنْ صَلاَةِ الوُسْطَى حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ» وَهِيَ صَلاَةُ العَصْرِ... صحیح بخاری : کتاب: دعاؤں کے بیان میں (باب: مشرکین کے لئے بددعا کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 6396. حضرت علی بن ابی طالب ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم غزوہ خندق کے روز نبی ﷺ کے ہمراه تھے، آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالٰی ان کے قبروں اور ان کے گھروں کو آگ سے بھر دے انہوں نے ہمیں صلاۃ وسطیٰ نہیں پڑھنے دی کہ سورج غروب ہوگیا۔“ اور وہ عصر کی نماز تھی۔ الموضوع: دعاء النبي على الأحزاب (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کی کفار کے لشکروں پر بددعا (سیرت) 8 صحيح البخاري: كِتَابُ التَّمَنِّي (بَابُ قَوْلِ الرَّجُلِ لَوْلاَ اللَّهُ مَا اهْتَدَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 7236. حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ شُعْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْقُلُ مَعَنَا التُّرَابَ يَوْمَ الْأَحْزَابِ وَلَقَدْ رَأَيْتُهُ وَارَى التُّرَابُ بَيَاضَ بَطْنِهِ يَقُولُ لَوْلَا أَنْتَ مَا اهْتَدَيْنَا نَحْنُ وَلَا تَصَدَّقْنَا وَلَا صَلَّيْنَا فَأَنْزِلَنْ سَكِينَةً عَلَيْنَا إِنَّ الْأُلَى وَرُبَّمَا قَالَ الْمَلَا قَدْ بَغَوْا عَلَيْنَا إِذَا أَرَادُوا فِتْنَةً أَبَيْنَا أَبَيْنَا يَرْفَعُ بِهَا صَوْتَهُ... صحیح بخاری : کتاب: نیک ترین آرزؤں کے جائز ہونے کے بیان میں (باب : کسی شخص کا کہنا کہ اگر اللہ نہ ہوتا تو ہم کو ہدایت نہ ہوتی ) مترجم: BukhariWriterName 7236. حضرت براء بن عازبؓ سے روایت ہے‘ انہوں نے کہا: غزوۂ خندق کے دن خود نبیﷺ ہمارے ساتھ مٹی اُٹھا رہے تھے۔ میں نے آپ کو دیکھا کہ مٹی نے آپ کے پیٹ کی سفید کو چھپا رکھا تھا۔ آپ فرماتے تھے: ’’اے اللہ! اگر تو نہ ہوتا تو ہم ہدایت نہ پاتے نہ صدقہ کرتے اور نہ نماز پڑھتے‘ لہذا تو ہم پر دلجمعی نازل فرما۔ ان (دشمنوں) کی جماعت نے ہم پر ظلم ڈھایا ہے۔ جب یہ فتنہ چاہتے ہیں تو ہم ان کا انکار کرتے ہیں‘ ان کی بات نہیں مانتے‘‘ اس کے ساتھ آپ اپنی آواز بلند کر دیتے تھے۔ ... الموضوع: دعاء النبي على الأحزاب (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کی کفار کے لشکروں پر بددعا (سیرت) 9 صحيح البخاري: كِتَابُ التَّوْحِيدِ وَالرَدُّ عَلَی الجَهمِيَةِ وَغَيرٌهُم (بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {أَنْزَلَهُ بِعِلْم...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 7489. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْأَحْزَابِ اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ سَرِيعَ الْحِسَابِ اهْزِمْ الْأَحْزَابَ وَزَلْزِلْ بِهِمْ زَادَ الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي خَالِدٍ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... صحیح بخاری : کتاب: اللہ کی توحید اس کی ذات اور صفات کے بیان میں اور جهميہ وغیرہ کی تردید (باب: اللہ تعالیٰ کا ( سورۃ نساء میں ) ارشاد اللہ تعالیٰ نے اس قرآن کو جان کر اتارا ہے اور فرشتے بھی گواہ ہیں ) مترجم: BukhariWriterName 7489. سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا:رسول اللہﷺ نے غزوہ خندق کے دن ان الفاظ میں دعا کی: ”اے اللہ! کتاب (قرآن مجید) نازل کرنے والے! جلدی حساب لینے والے! دشمن کے گروہ کو شکست سے دو چار کر اور ان کے پاؤں اکھاڑ دے۔“ امام حمیدی نے یہ روایت ان الفاظ میں بیان کی: ہم سے سفیان بن عیینہ نے بواسطہ ابن ابو خالد بیان کیا ہے، انہوں نے عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے سنا، انہوں نے نبی ﷺ سےسنا۔ ... الموضوع: دعاء النبي على الأحزاب (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کی کفار کے لشکروں پر بددعا (سیرت) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ التَّغْلِيظِ فِي تَفْوِيتِ صَلَاةِ الْعَصْرِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 627. وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبِيدَةَ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ الْأَحْزَابِ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَلَأَ اللهُ قُبُورَهُمْ وَبُيُوتَهُمْ نَارًا، كَمَا حَبَسُونَا، وَشَغَلُونَا عَنِ الصَّلَاةِ الْوُسْطَى، حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ... صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: نماز عصر چھوڑنے کے بارے میں سخت وعید ) مترجم: MuslimWriterName 627. ابوسامہ نے ہمیں حدیث سنائی، انھوں نے ہشام سے، انھوں نے محمد سے انھوں نے عبیدہ سے اور انھوں نےحضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کیا کہ رسول اللہﷺ نے غزوہ احزاب کےدن فرمایا: ’’اللہ تعالٰی ان (مشرکین) کی قبروں اور گھروں کو آگ سے بھر دے جس طرح انھوں نے ہمیں درمیانی نماز (عصر) سے روکا اور (جنگ میں) مشغول کیے رکھا حتی کہ سورج غروب ہو گیا۔‘‘ ... الموضوع: دعاء النبي على الأحزاب (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کی کفار کے لشکروں پر بددعا (سیرت) مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 27 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 27