1 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ المَغَازِي بَابُ غَزْوَةِ الخَنْدَقِ وَهِيَ الأَحْزَابُ

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

4135 حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا إِذْ جَاءُوكُمْ مِنْ فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ وَإِذْ زَاغَتْ الْأَبْصَارُ وَبَلَغَتْ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ قَالَتْ كَانَ ذَاكَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ

صحیح بخاری:

کتاب: غزوات کے بیان میں

(

باب: غزوئہ خندق کا بیان جس کا دوسرا نام غزوئہ ا...)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

4135. حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، انہوں نے درج ذیل فرمانِ باری تعالٰی کے متعلق فرمایا: ’’جب وہ (مشرکین) تمہارے بالائی علاقے سے اور تمہارے نشیبی علاقے سے تم پر چڑھ آئے اور (مارے ڈر کے) تمہاری آنکھیں پتھرا گئی تھیں اور دل حلق تک آ گئے تھے۔‘‘ یہ صورت حال غزوہ خندق کے وقت پیش آئی تھی۔...


2 ‌صحيح مسلم كِتَابُ التَّفْسِيرِ بَابٌ فِي تَفسِيرِ آيَاتٍ مُّتَفَرِّقَةٍ

حکم: صحیح

7727 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ إِذْ جَاءُوكُمْ مِنْ فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ وَإِذْ زَاغَتْ الْأَبْصَارُ وَبَلَغَتْ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ قَالَتْ كَانَ ذَلِكَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ

صحیح مسلم:

کتاب: قرآن مجید کی تفسیر کا بیان

(باب: متفرق آيات كی تفسیر)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

7727. عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے اس (اللہ) عزوجل کے فرمان: ’’جب کافر تم پر چڑھ آئے تمھارے اوپر کی جانب سے اور تمھارے نیچے کی طرف سے اور جب آنکھیں پھر گئیں اور دل منہ کو آنے لگے‘‘ کے متعلق روایت کی، (عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے) فرمایا: یہ خندق کے روزہوا تھا۔...