الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 3 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 3 1 جامع الترمذي: أَبْوَابُ تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ وَمِنْ سُورَةِ عَبَسَ) حکم: حسن صحیح 3332. حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تُحْشَرُونَ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا فَقَالَتْ امْرَأَةٌ أَيُبْصِرُ أَوْ يَرَى بَعْضُنَا عَوْرَةَ بَعْضٍ قَالَ يَا فُلَانَةُ لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ قَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَوَاهُ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ أَيْضًا وَفِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا... جامع ترمذی : كتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں (باب: سورہ عبس سے بعض آیات کی تفسیر ) مترجم: TrimziWriterName 3332. عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں نبی اکرمﷺنے فرمایا: ’’تم لوگ (قیامت کے دن) جمع کیے جاؤ گے ننگے پیر، ننگے جسم، بے ختنہ کے‘‘، ایک عورت (ام المومنین عائشہ ؓ) نے کہا: کیا ہم میں سے بعض بعض کی شرم گاہ دیکھے گا؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’اے فلانی! اس دن ہر ایک کی ایسی حالت ہو گی جو اسے دوسرے کی فکر سے غافل وبے نیاز کر دے گی‘‘۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے اور یہ مختلف سندوں سے ابن عباس ؓ سے مروی ہے اور اسے سعید بن جبیر نے بھی روایت کیا ہے۔ ۲۔ اس باب میں عائشہ ؓ سے بھی روایت ہے۔ ... الموضوع: تفسير سورة عبس آية رقم 37 (القرآن) Topics: سورۃ عبس کی آیت نمبر 37 کی تفسیر (قرآن) 2 سنن النسائي: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ الْبَعْثُ) حکم: صحیح 2083. أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الزُّبَيْدِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يُبْعَثُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا»، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: فَكَيْفَ بِالْعَوْرَاتِ؟ قَالَ: {لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ} [عبس: 37] ... سنن نسائی : کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل (باب: (قیامت کے دن )قبروں سے اٹھایا جانا ) مترجم: NisaiWriterName 2083. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن سب لوگ ننگے پاؤں، ننگے جسم اور بغیر ختنوں کے (قبروں سے) اٹھائے جائیں گے۔“ حضرت عائشہ ؓ نے عرض کیا: شام گاہوں کا کیا بنے گا؟ آپ نے فرمایا: (لکل امریء منھم یومئذ شان بغنیہ) ”ہر شخص کی اس دن ایسی حالت ہوگی جو اسے (ہر چیز سے) بے نیاز کر دے گی۔“ ... الموضوع: تفسير سورة عبس آية رقم 37 (القرآن) Topics: سورۃ عبس کی آیت نمبر 37 کی تفسیر (قرآن) 3 سنن النسائي: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ الْبَعْثُ) حکم: صحیح 2084. أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو يُونُسَ الْقُشَيْرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّكُمْ تُحْشَرُونَ حُفَاةً عُرَاةً»، قُلْتُ: الرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ يَنْظُرُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ؟ قَالَ: «إِنَّ الْأَمْرَ أَشَدُّ مِنْ أَنْ يُهِمَّهُمْ ذَلِكَ» ... سنن نسائی : کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل (باب: (قیامت کے دن )قبروں سے اٹھایا جانا ) مترجم: NisaiWriterName 2084. حضرت عائشہ ؓ سے منقول ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ تمھیں ننگے پاؤں اور ننگے جسم (اللہ تعالیٰ کے سامنے) جمع کیا جائے گا۔“ میں نے کہا: مرد اور عورتیں ایک دوسرے کو دیکھیں گے؟ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ”عائشہ! صورت حال اتنی ہولناک ہوگی کہ کسی کو اس کا خیال بھی نہ آئے گا۔“ ... الموضوع: تفسير سورة عبس آية رقم 37 (القرآن) Topics: سورۃ عبس کی آیت نمبر 37 کی تفسیر (قرآن) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 3 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 3