الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 12 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 12 1 صحيح البخاري: كِتَابُ العِلْمِ (بَابُ مَنْ سَمِعَ شَيْئًا فَلَمْ يَفْهَمْهُ فَرَاج...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 103. حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، أَنَّ عَائِشَةَ، زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَانَتْ لاَ تَسْمَعُ شَيْئًا لاَ تَعْرِفُهُ، إِلَّا رَاجَعَتْ فِيهِ حَتَّى تَعْرِفَهُ، وَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ حُوسِبَ عُذِّبَ» قَالَتْ عَائِشَةُ: فَقُلْتُ أَوَلَيْسَ يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى: {فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا} [الانشقاق: 8] قَالَتْ: فَقَالَ: إِنَّمَا ذَلِكِ العَرْضُ، وَلَكِنْ: مَنْ نُوقِشَ الحِسَابَ يَهْلِكْ ... صحیح بخاری : کتاب: علم کے بیان میں (باب: اس بارے میں کہ ایک شخص کوئی بات سنے اور نہ سمجھے تو دوبارہ دریافت کرلےتا کہ وہ اسے (اچھی طرح)سمجھ لے‘یہ جائز ہے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 103. ابن ابی ملیکہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ ؓ جب کوئی ایسی بات سنتیں جسے سمجھ نہ پاتیں تو دوبارہ پوچھتیں تاکہ سمجھ لیں۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’قیامت کے دن جس سے محاسبہ ہوا، اسے عذاب دیا جائے گا۔‘‘ تو اس پر حضرت عائشہ ؓ نے عرض کیا: اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے:’’اس کا حساب آسانی سے لیا جائے گا۔‘‘ آپ نے فرمایا: ’’(یہ حساب نہیں ہے) بلکہ اس سے مراداعمال کی پیشی ہے، لیکن جس سے حساب میں جانچ پڑتال کی گئی وہ یقینا ہلاک ہو جائے گا۔‘‘ ... الموضوع: تفسير سورة الانشقاق آية رقم 7 (القرآن) Topics: سورۃ الانشقاق کی آیت نمبر 7 کی تفسیر (قرآن) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ (بَابٌ: ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 4939. حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح و حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي يُونُسَ حَاتِمِ بْنِ أَبِي صَغِيرَةَ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَ... صحیح بخاری : کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں (باب: ) مترجم: BukhariWriterName 4939. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’قیامت کے دن جس شخص سے حساب لیا گیا وہ تباہ ہوا۔‘‘ میں نے عرض کی: اللہ کے رسول! اللہ تعالٰی مجھے آپ پر قربان کرے، کیا باری تعالٰی یہ نہیں فرمایا: ’’جس کو اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیا گیا اس سے جلدی آسان سا حساب لیا جائے گا۔‘‘ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اس سے مراد یہ ہے کہ صرف اعمال کی پیشی ہو گی، انہیں صرف ان کے اعمال بتا دیے جائیں گے اور جس کے حساب کی تحقیق شروع ہو گئی وہ واقعی تباہ ہوا۔‘‘ ... الموضوع: تفسير سورة الانشقاق آية رقم 7 (القرآن) Topics: سورۃ الانشقاق کی آیت نمبر 7 کی تفسیر (قرآن) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الرِّقَاقِ (بَابٌ: مَنْ نُوقِشَ الحِسَابَ عُذِّبَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6536. حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ عُذِّبَ قَالَتْ قُلْتُ أَلَيْسَ يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا قَالَ ذَلِكِ الْعَرْضُ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ وَتَابَعَهُ ابْنُ جُرَيْجٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمٍ وَأَيُّوبُ وَصَال... صحیح بخاری : کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں (باب: جس کے حساب میں کھود کرید کی گئی اس کو عذاب کیا جائے گا ) مترجم: BukhariWriterName 6536. سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتی ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”جس کا حساب کے وقت مناقشہ ہوا تو اس کوضرور عذاب ہوگا۔“ سیدہ عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے کہا: کیا اللہ تعالٰی یہ نہیں فرماتا: ”عنقریب ان سے ہلکا حساب لیاجائے گا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس سے مراد تو صرف پیشی ہے۔“ مجھ سے عمرو بن علی نے بیان کیا ان سے یحییٰ نے، ان سے عثمان بن اسود نے انہوں نے کہا: میں نے ابن ابی ملکیہ سے سنا، انہوں نے کہا: میں نے سیدہ عائشہ ؓ سے سنا انہوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ سے ایسا ہی سنا۔ اس روایت کی متابعت ابن جریج محمد بن سلیم، ایوب اور... الموضوع: تفسير سورة الانشقاق آية رقم 7 (القرآن) Topics: سورۃ الانشقاق کی آیت نمبر 7 کی تفسیر (قرآن) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الرِّقَاقِ (بَابٌ: مَنْ نُوقِشَ الحِسَابَ عُذِّبَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6537. حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ أَبِي صَغِيرَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيْسَ أَحَدٌ يُحَاسَبُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا هَلَكَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَيْسَ قَدْ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا ذَلِكِ الْعَرْضُ وَلَيْسَ أَحَدٌ يُنَاقَشُ الْحِسَابَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلّ... صحیح بخاری : کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں (باب: جس کے حساب میں کھود کرید کی گئی اس کو عذاب کیا جائے گا ) مترجم: BukhariWriterName 6537. سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص سے بھی قیامت کے دن حساب لیا گیا تو وہ ہلاک ہوا۔“ میں نے کہا: اللہ کے رسول! کیا اللہ تعالٰی نے خود نہیں فرمایا: جس شخص کا نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا گیا تو عنقریب اس سے آسان حساب لیا جائے گا؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس سے مراد تو اعمال کا پیش کیا جانا ہے قیامت کے دن جس کا باریک بینی سے محاسبہ ہوا تو اسے یقیناً عذاب سے دو چار ہونا پڑے گا۔“ ... الموضوع: تفسير سورة الانشقاق آية رقم 7 (القرآن) Topics: سورۃ الانشقاق کی آیت نمبر 7 کی تفسیر (قرآن) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجَنَّةِ وَصِفَةِ نَعِيمِهَا وَأَهْلِهَا (بَابُ إِثْبَاتِ الْحِسَابِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2876. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ جَمِيعًا عَنْ إِسْمَعِيلَ قَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ حُوسِبَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عُذِّبَ فَقُلْتُ أَلَيْسَ قَدْ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا فَقَالَ لَيْسَ ذَاكِ الْحِسَابُ إِنَّمَا ذَاكِ الْعَرْضُ مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عُذِّبَ... صحیح مسلم : کتاب: جنت،اس کی نعمتیں اور اہل جنت (باب: (حشر کا) حساب کتاب ثابت ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2876. اسماعیل بن علیہ نے ایوب سے انھوں نے عبد اللہ بن ابی ملیکہ سے اور انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی کہ انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’قیامت کے دن جس سے حساب لیا گیا وہ عذاب میں مبتلا! ہو گیا۔ میں نے عرض کی۔ کیا اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا: ’’عنقریب اس سے آسان حساب لیا جا ئے گا؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’وہ حساب نہیں وہ تو حساب کے لیے پیش ہونا ہے جس سے قیامت کے دن حساب کی پوچھ گچھ ہوئی اسے عذاب (میں ڈال) دیا جائے گا۔‘‘ ... الموضوع: تفسير سورة الانشقاق آية رقم 7 (القرآن) Topics: سورۃ الانشقاق کی آیت نمبر 7 کی تفسیر (قرآن) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجَنَّةِ وَصِفَةِ نَعِيمِهَا وَأَهْلِهَا (بَابُ إِثْبَاتِ الْحِسَابِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2876.01. حَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ وَأَبُو كَامِلٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَهُ صحیح مسلم : کتاب: جنت،اس کی نعمتیں اور اہل جنت (باب: (حشر کا) حساب کتاب ثابت ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2876.01. حماد بن زید نے کہا: ہمیں ایوب نے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند حدیث بیان کی۔ الموضوع: تفسير سورة الانشقاق آية رقم 7 (القرآن) Topics: سورۃ الانشقاق کی آیت نمبر 7 کی تفسیر (قرآن) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجَنَّةِ وَصِفَةِ نَعِيمِهَا وَأَهْلِهَا (بَابُ إِثْبَاتِ الْحِسَابِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2876.02. و حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ الْقَطَّانَ حَدَّثَنَا أَبُو يُونُسَ الْقُشَيْرِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيْسَ أَحَدٌ يُحَاسَبُ إِلَّا هَلَكَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَيْسَ اللَّهُ يَقُولُ حِسَابًا يَسِيرًا قَالَ ذَاكِ الْعَرْضُ وَلَكِنْ مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ هَلَكَ... صحیح مسلم : کتاب: جنت،اس کی نعمتیں اور اہل جنت (باب: (حشر کا) حساب کتاب ثابت ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2876.02. ابو یونس قشیری نے ہمیں حدیث بیان کی کہا: ہمیں ابن ابی ملیکہ نے قاسم سے حدیث بیان کی انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے اور انھوں نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’جس کا بھی حساب کتاب شروع ہو گیا وہ ہلاک ہو گیا۔‘‘ میں نے عرض کی، اللہ کے رسول اللہ ﷺ! کیا اللہ تعالیٰ یہ نہیں فرماتا: ’’آسان حساب ہوگا:؟‘‘ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’وہ تو حساب کے لیے پیش ہونا ہے لیکن جس سے محاسبے میں پوچھ گچھ شروع ہو گئی وہ ہلاک ہو جا ئے گا۔‘‘ ... الموضوع: تفسير سورة الانشقاق آية رقم 7 (القرآن) Topics: سورۃ الانشقاق کی آیت نمبر 7 کی تفسیر (قرآن) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجَنَّةِ وَصِفَةِ نَعِيمِهَا وَأَهْلِهَا (بَابُ إِثْبَاتِ الْحِسَابِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2876.03. و حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنِي يَحْيَى وَهُوَ الْقَطَّانُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ هَلَكَ ثُمَّ ذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ أَبِي يُونُسَ صحیح مسلم : کتاب: جنت،اس کی نعمتیں اور اہل جنت (باب: (حشر کا) حساب کتاب ثابت ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2876.03. عثمان بن اسود نے ابن ابی ملیکہ سے، انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے اور انھوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کی کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’جس سے حساب میں پوچھ گچھ شروع ہوگئی وہ بلاک ہوجائے گا۔‘‘ پھر ابو یونس کی حدیث کے مانند بیان کیا۔ الموضوع: تفسير سورة الانشقاق آية رقم 7 (القرآن) Topics: سورۃ الانشقاق کی آیت نمبر 7 کی تفسیر (قرآن) 9 جامع الترمذي: أَبْوَابُ صِفَةِ الْقِيَامَةِ وَالرَّقَائِقِ وَالْوَرَعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ مِنْهُ مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ هَلَكَ) حکم: صحیح 2426. حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ هَلَكَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا قَالَ ذَلِكَ الْعَرْضُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ حَسَنٌ وَرَوَاهُ أَيُّوبُ أَيْضًا عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ... جامع ترمذی : كتاب: احوال قیامت ،رقت قلب اورورع کے بیان میں (باب: جس سے مناقشہ کیا گیا وہ ہلاک ہو گیا ) مترجم: TrimziWriterName 2426. ام المومنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس سے حساب وکتاب میں سختی سے پوچھ تاچھ ہوگئی وہ ہلاک ہوجائے گا۔ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول ! اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ﴿ فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا﴾’’جس شخص کو نامہ ٔ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیاجائے گا تو اس سے آسان حساب لیاجائے گا‘‘ (الانشقاق: ۷)۔ آپ نے فرمایا: ’’اس سے مراد صرف اعمال کی... الموضوع: تفسير سورة الانشقاق آية رقم 7 (القرآن) Topics: سورۃ الانشقاق کی آیت نمبر 7 کی تفسیر (قرآن) 10 جامع الترمذي: أَبْوَابُ تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ وَمِنْ سُورَةِ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ) حکم: صحیح 3337. حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ هَلَكَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ إِلَى قَوْلِهِ يَسِيرًا قَالَ ذَلِكِ الْعَرْضُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ .... جامع ترمذی : كتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں (باب: سورہ إذا السماء انشقت سے بعض آیات کی تفسیر ) مترجم: TrimziWriterName 3337. ام المومنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ’’جس سے حساب کی جانچ پڑتال کر لی گئی وہ ہلاک (برباد) ہو گیا، میں نے کہا: اے اللہ کے رسولﷺ! اللہ تو فرماتا ہے ﴿فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيْراً﴾۱؎ آپﷺ نے فرمایا: ’’وہ حساب وکتاب نہیں ہے، وہ تو صرف نیکیوں کو پیش کر دینا ہے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ... الموضوع: تفسير سورة الانشقاق آية رقم 7 (القرآن) Topics: سورۃ الانشقاق کی آیت نمبر 7 کی تفسیر (قرآن) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 12 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 12