الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 9 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 9 1 صحيح البخاري: کِتَابُ العَمَلِ فِي الصَّلاَةِ (بَابُ الخَصْرِ فِي الصَّلاَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1219. حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نُهِيَ عَنْ الْخَصْرِ فِي الصَّلَاةِ وَقَالَ هِشَامٌ وَأَبُو هِلَالٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صحیح بخاری : کتاب: نماز کے کام کے بارے میں (باب: نماز میں کمرپر ہاتھ رکھنا کیسا ہے؟ ) مترجم: BukhariWriterName 1219. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ دوران نماز کوکھ پر ہاتھ رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔ حضرت ہشام اور ابو ہلال حضرت ابن سیرین سے، وہ حضرت ابوہریرہ ؓ سے اور وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے دوران نماز کوکھ پر ہاتھ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ الموضوع: التخصر في الصلاة (العبادات) موضوع: نماز میں لاٹھی پکڑنا (عبادات) 2 صحيح البخاري: کِتَابُ العَمَلِ فِي الصَّلاَةِ (بَابُ الخَصْرِ فِي الصَّلاَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1220. حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ مُخْتَصِرًا صحیح بخاری : کتاب: نماز کے کام کے بارے میں (باب: نماز میں کمرپر ہاتھ رکھنا کیسا ہے؟ ) مترجم: BukhariWriterName 1220. حضرت ابوہریرہ ؓ ہی سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: آدمی کو کوکھ پر ہاتھ رکھ کر نماز پڑھنے سے روکا گیا ہے۔ الموضوع: التخصر في الصلاة (العبادات) موضوع: نماز میں لاٹھی پکڑنا (عبادات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ (بَابُ مَا ذُكِرَ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3458. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا كَانَتْ تَكْرَهُ أَنْ يَجْعَلَ يَدَهُ فِي خَاصِرَتِهِ وَتَقُولُ إِنَّ الْيَهُودَ تَفْعَلُهُ تَابَعَهُ شُعْبَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ صحیح بخاری : کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں (باب : بنی اسرائیل کے واقعات کا بیان ۔ ) مترجم: BukhariWriterName 3458. حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ وہ کوکھ پر ہاتھ رکھنے کو مکرو خیال کرتی تھیں اور فرمایاکرتی تھیں کہ ایسا کرنا یہودیوں کا فعل ہے۔ شعبہ نے اعمش سے روایت کرنے میں سفیان کی متابعت کی ہے۔ الموضوع: التخصر في الصلاة (العبادات) موضوع: نماز میں لاٹھی پکڑنا (عبادات) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ كَرَاهَةِ الْاخْتِصَارِ فِي الصَّلَاةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 545. وحَدَّثَنِي الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى الْقَنْطَرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، ح قَالَ: وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، وَأَبُو أُسَامَةَ، جَمِيعًا عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَنَّهُ نَهَى أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ مُخْتَصِرًا» وَفِي رِوَايَةِ أَبِي بَكْرِ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: نماز میں پہلو پر ہاتھ رکھنا مکروہ ہے ) مترجم: MuslimWriterName 545. حکم بن موسیٰ قنطری نے کہا: ہمیں عبداللہ بن مبارک نے حدیث سنائی، نیز ابو بکر ابن ابی شیبہ نے کہا: ہمیں ابو خالد اور ابو اسامہ نے حدیث سنائی، ان سب نے ہشام سے، انھوں نے محمد (بن سیرین) سے، انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انھوں نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی آدمی پہلو پر ہاتھ رکھے ہوئے نماز پڑھے۔ امام مسلم کے استاد ابو بکر کی روایت میں (نبی ﷺ کی بجائے) ’’رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا‘‘ کے الفاظ ہیں۔ ... الموضوع: التخصر في الصلاة (العبادات) موضوع: نماز میں لاٹھی پکڑنا (عبادات) 5 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ (بَابُ فِي التَّخَصُّرِ وَالْإِقْعَاءِ) حکم: صحیح 903. حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ وَكِيعٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ زِيَادِ بْنِ صَبِيحٍ الْحَنَفِيِّ قَالَ صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ ابْنِ عُمَرَ فَوَضَعْتُ يَدَيَّ عَلَى خَاصِرَتَيَّ فَلَمَّا صَلَّى قَالَ هَذَا الصَّلْبُ فِي الصَّلَاةِ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْهُ... سنن ابو داؤد : کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل (باب: پہلوؤں پر ہاتھ رکھنا اور اقعاء کرنا ) مترجم: DaudWriterName 903. جناب زیاد بن صبیح حنفی بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر ؓ کے ساتھ کھڑے ہو کر نماز پڑھی، میں نے اس دوران میں اپنے ہاتھ اپنے پہلوؤں (کوکھوں) پر رکھ لیے۔ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: یہ کیفیت نماز میں صلیب («مصلوب») سے مشابہت ہے اور رسول اللہ ﷺ اس سے منع فرمایا کرتے تھے۔ ... الموضوع: التخصر في الصلاة (العبادات) موضوع: نماز میں لاٹھی پکڑنا (عبادات) 6 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ (بَابُ فِي مَسْحِ الْحَصَى فِي الصَّلَاةِ) حکم: صحیح 946. حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ مُعَيْقِيبٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَال:َ >لَا تَمْسَحْ وَأَنْتَ تُصَلِّي، فَإِنْ كُنْتَ لَا بُدَّ فَاعِلًا, فَوَاحِدَةٌ, تَسْوِيَةَ الْحَصَى سنن ابو داؤد : کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل (باب: نماز میں کنکریاں چھونا یا درست کرنا ) مترجم: DaudWriterName 946. سیدنا معیقیب ؓ مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”نماز پڑھتے ہوئے کنکریاں مت چھوو۔ اگر ایسا کرنا ہی ہے تو ایک بار برابر کر لو۔“ الموضوع: التخصر في الصلاة (العبادات) موضوع: نماز میں لاٹھی پکڑنا (عبادات) 7 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي النَّهْيِ عَنِ الاِخْتِصَارِ ف...) حکم: صحیح 383. حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ مُخْتَصِرًا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ كَرِهَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ الِاخْتِصَارَ فِي الصَّلَاةِ وَكَرِهَ بَعْضُهُمْ أَنْ يَمْشِيَ الرَّجُلُ مُخْتَصِرًا وَالِاخْتِصَارُ أَنْ يَضَعَ الرَّجُلُ يَدَهُ عَلَى خَاصِرَتِهِ فِي الصَّلَاةِ أَوْ يَضَعَ يَدَيْهِ جَمِيعًا عَلَى خَاصِرَتَيْهِ وَيُرْوَى أَنَّ إِبْلِيسَ إِذَا مَشَى مَشَى مُخْ... جامع ترمذی : كتاب: نماز کے احکام ومسائل (باب: نماز میں کوکھ پرہاتھ رکھنے کی ممانعت کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 383. ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے کوکھ پر ہاتھ رکھ کر نماز پڑھنے سے منع فرمایا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابو ہریرہ ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲- اس باب میں ابن عمر ؓ سے بھی حدیث آئی ہے۔ ۳- بعض اہل علم نے نماز میں کوکھ پر ہاتھ رکھنے کو مکروہ قرار دیا ہے، اور بعض نے آدمی کے کوکھ پر ہاتھ رکھ کر چلنے کو مکروہ کہا ہے، اور اختصار یہ ہے کہ آدمی نماز میں اپنا ہاتھ اپنی کوکھ پر رکھے، یا اپنے دونوں ہاتھ اپنی کوکھوں پر رکھے۔ اور روایت کی جاتی ہے کہ شیطان جب چلتا ہے تو کوکھ پر ہاتھ رکھ کر چلتا ہے۔ ... الموضوع: التخصر في الصلاة (العبادات) موضوع: نماز میں لاٹھی پکڑنا (عبادات) 8 سنن النسائي: كِتَابُ الِافْتِتَاحِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ التَّخَصُّرِ فِي الصَّلَاةِ) حکم: صحیح 890. أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ هِشَامٍ ح و أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ وَاللَّفْظُ لَهُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ مُخْتَصِرًا... سنن نسائی : کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل (باب: نماز میں کوکھ پر ہاتھ رکھنے کی ممانعت ) مترجم: NisaiWriterName 890. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے نماز میں کوکھ پر ہاتھ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ الموضوع: التخصر في الصلاة (العبادات) موضوع: نماز میں لاٹھی پکڑنا (عبادات) 9 سنن النسائي: كِتَابُ الِافْتِتَاحِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ التَّخَصُّرِ فِي الصَّلَاةِ) حکم: صحیح 891. أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حَبِيبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ زِيَادِ بْنِ صُبَيْحٍ قَالَ صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ ابْنِ عُمَرَ فَوَضَعْتُ يَدِي عَلَى خَصْرِي فَقَالَ لِي هَكَذَا ضَرْبَةً بِيَدِهِ فَلَمَّا صَلَّيْتُ قُلْتُ لِرَجُلٍ مَنْ هَذَا قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ قُلْتُ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَا رَابَكَ مِنِّي قَالَ إِنَّ هَذَا الصَّلْبُ وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا عَنْهُ... سنن نسائی : کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل (باب: نماز میں کوکھ پر ہاتھ رکھنے کی ممانعت ) مترجم: NisaiWriterName 891. حضرت زیاد بن صبیح نے کہا: میں نے حضرت ابن عمر ؓ کے پہلو میں نماز پڑھی اور میں نے اپنا ہاتھ اپنی کوکھ پر رکھ لیا۔ انھوں نے اپنا ہاتھ مارا (اشارہ کیا) جب میں نماز سے فارغ ہوا تو میں نے ایک آدمی سے پوچھا: یہ کون ہیں؟ انھوں نے کہا: عبداللہ بن عمر ہیں۔ میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! آپ کو مجھ سے کیا شکایت تھی؟ انھوں نے فرمایا: یہ حالت سولی پر لٹکائے ہوئے شخص کی ہے اور اللہ کے رسول ﷺ نے ہمیں اس سے منع فرمایا ہے۔ ... الموضوع: التخصر في الصلاة (العبادات) موضوع: نماز میں لاٹھی پکڑنا (عبادات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 9 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 9