مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 11
کل صفحات: 2 - کل احادیث: 11
1 صحيح البخاري كِتَابُ الحَجِّ بَابُ مَنْ أَشَارَ إِلَى الرُّكْنِ إِذَا أَتَى عَل...
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1612 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ طَافَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَيْتِ عَلَى بَعِيرٍ كُلَّمَا أَتَى عَلَى الرُّكْنِ أَشَارَ إِلَيْهِ بشیء
صحیح بخاری:
کتاب: حج کے مسائل کا بیان
مترجم: شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1612. حضرت عباس ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ نے اونٹ پر سوار ہو کر بیت اللہ کا طواف کیا۔ جب آپ ﷺ حجر اسود کے سامنے آتے تو اس کی طرف اشارہ کرتے۔
2 صحيح البخاري كِتَابُ الحَجِّ بَابُ التَّكْبِيرِ عِنْدَ الرُّكْنِ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1613 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ طَافَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَيْتِ عَلَى بَعِيرٍ كُلَّمَا أَتَى الرُّكْنَ أَشَارَ إِلَيْهِ بِشَيْءٍ كَانَ عِنْدَهُ وَكَبَّرَ تَابَعَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ...
صحیح بخاری:
کتاب: حج کے مسائل کا بیان
مترجم: شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1613. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ نے اونٹ پر سوار ہو کر بیت اللہ کا طواف کیا۔ آپ جب بھی حجر اسود کے پاس آتے تو آپ کے پاس جو چیز ہوتی اس سے اشارہ کرتے۔ اور اللہ أکبر کہتے۔ ابراہیم بن طہمان نے خالد الخداء سے روایت کرنے میں خالد بن عبد اللہ کی متابعت کی ہے۔...
3 صحيح البخاري كِتَابُ الحَجِّ بَابُ المَرِيضِ يَطُوفُ رَاكِبًا
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1632 حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ بِالْبَيْتِ وَهُوَ عَلَى بَعِيرٍ كُلَّمَا أَتَى عَلَى الرُّكْنِ أَشَارَ إِلَيْهِ بِشَيْءٍ فِي يَدِهِ وَكَبَّرَ
صحیح بخاری:
کتاب: حج کے مسائل کا بیان
مترجم: شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1632. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اونٹ پر سوار ہوکر بیت اللہ کا طواف کیا۔ آپ جب بھی حجر اسود کے پاس سے گزرتے، اپنے دست مبارک میں پکڑی ہوئی کسی چیز سے اس کی طرف اشارہ کرتے اور اللہ أکبر کہتے تھے۔
4 صحيح البخاري كِتَابُ الطَّلاَقِ بَابُ الإِشَارَةِ فِي الطَّلاَقِ وَالأُمُورِ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
5293 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ عَبْدُ المَلِكِ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «طَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَعِيرِهِ، وَكَانَ كُلَّمَا أَتَى عَلَى الرُّكْنِ، أَشَارَ إِلَيْهِ وَكَبَّرَ» وَقَالَتْ زَيْنَبُ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فُتِحَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلُ هَذِهِ» وَعَقَدَ تِسْعِينَ...
صحیح بخاری:
کتاب: طلاق کے مسائل کا بیان باب: اگر طلاق وغیرہ اشارے سے دے مثلاً کوئی گونگ...)
مترجم: شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
5293. سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے انہوں نےفرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے اونٹ پر سوار ہو کر بیت اللہ کا طواف کیا اور جب بھی آپ رکن (حجر اسود) کے پاس تشریف لائے تو اس کی طرف اشارہ کرتے اور اللہ أکبر کہتےام المومنین سیدی زینب ؓ نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”یاجوج ماجوج کا سوراخ اس کی مثل کھل جائے گا۔“ اور آپ نوے (90) کے عدد کی گرہ لگائی۔...
5 صحيح مسلم كِتَابُ الْحَجِّ بَابُ جَوَازِ الطَّوَافِ عَلَى بَعِيرٍ وَغَيْرِهِ،...
حکم: صحیح
1275 وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ، حَدَّثَنَا مَعْرُوفُ بْنُ خَرَّبُوذَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الطُّفَيْلِ، يَقُولُ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ، وَيَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنٍ مَعَهُ وَيُقَبِّلُ الْمِحْجَنَ»
صحیح مسلم: کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: اونٹ یا کسی اور سواری پر طواف کرنا اور سوار ش...)
مترجم: پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام)
1275. ابو طفیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ بیت اللہ کا طواف فرما رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی مڑے ہوئے سرے والی چھڑی سے حجر اسود کا استلام کرتے تھے اوراس چھڑی کو بوسہ دیتے تھے۔
6 جامع الترمذي أَبْوَابُ الحَجِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ مَا جَاءَ فِي الطَّوَافِ رَاكِبًا
حکم: صحیح
865 حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ الصَّوَّافُ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ وَعَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ طَافَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَاحِلَتِهِ فَإِذَا انْتَهَى إِلَى الرُّكْنِ أَشَارَ إِلَيْهِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ وَأَبِي الطُّفَيْلِ وَأُمِّ سَلَمَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ كَرِهَ قَوْمٌ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنْ يَطُوفَ الرَّجُلُ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ رَاكِبًا إِلَّا مِنْ عُذْرٍ وَهُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ...
جامع ترمذی: كتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: سواری پر طواف کرنے کا بیان)
مترجم: فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی)
865. عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے اپنی سواری پر بیت اللہ کا طواف کیا جب۱؎ آپ حجر اسود کے پاس پہنچتے تو اس کی طرف اشارہ کرتے۲؎۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- ابن عباس ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے۔۲- اس باب میں جابر، ابو الطفیل اور ام سلمہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔۳- اہل علم کی ایک جماعت نے بیت اللہ کا طواف، اور صفا و مروہ کی سعی سوار ہو کر کرنے کو مکروہ کہا ہے الا یہ کہ کوئی عذر ہو، یہی شافعی کا بھی قول ہے۔...
7 سنن النسائي کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ بَابٌ الطَّوَافُ بِالْبَيْتِ عَلَى الرَّاحِلَةِ
حکم: صحیح
2928 أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ وَهُوَ ابْنُ إِسْحَقَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ طَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ حَوْلَ الْكَعْبَةِ عَلَى بَعِيرٍ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ
سنن نسائی: کتاب: مواقیت کا بیان (باب: سواری پر بیت اللہ کا طواف کرنا)
مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)
2928. حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں: رسول اللہﷺ نے حجۃ الوداع میں اونٹ پر سوار ہو کر کعبے کے اردگرد طواف فرمایا اور آپ حجر اسود کو اپنی خم دار چھڑی کے ساتھ چھوتے تھے۔
8 سنن النسائي کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ بَابٌ اسْتِلَامُ الرُّكْنِ بِالْمِحْجَنِ
حکم: صحیح
2954 أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ عَنْ ابْنِ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ عَلَى بَعِيرٍ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنٍ...
سنن نسائی: کتاب: مواقیت کا بیان (باب: حجر اسود کو چھڑی وغیرہ سے چھونا (بھی جائز ہے))
مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)
2954. حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ نے حجۃ الوداع میں اونٹ پر سوار ہو کر طواف فرمایا۔ آپ حجر اسود کو چھڑی کے ساتھ چھوتے تھے۔
9 سنن النسائي کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ بَابٌ الْإِشَارَةُ إِلَى الرُّكْنِ
حکم: صحیح
2955 أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ عَلَى رَاحِلَتِهِ فَإِذَا انْتَهَى إِلَى الرُّكْنِ أَشَارَ إِلَيْهِ
سنن نسائی: کتاب: مواقیت کا بیان (باب: (مجبوری کی حالت میں )حجر اسود کی طرف اشارہ (ب...)
مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)
2955. حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ (حجۃ الوداع میں) اپنی سواری پر بیٹھ کر بیت اللہ کا طواف فرةش رہے تھے۔ جب حجر اسود کے پاس پہنچتے تو اس کی طرف اشارہ فرماتے تھے۔
10 سنن ابن ماجه كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ مَنِ اسْتَلَمَ الرُّكْنَ، بِمِحْجَنِهِ
حکم: صحیح
2948 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ عَلَى بَعِيرٍ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنٍ
سنن ابن ماجہ:
کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل
مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)
2948. حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ حجۃ الوداع کے دوران میں نبی ﷺنے اونٹ پر سوار ہو کر طواف کیا اور چھڑی سے حجرِاسود کا استلام کرتے رہے۔
مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 11
کل صفحات: 2 - کل احادیث: 11