1 ‌صحيح البخاري: کِتَابُ العُمْرَةِ (بَابُ اسْتِقْبَالِ الحَاجِّ القَادِمِينَ وَالثَّلا...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

1798. حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ اسْتَقْبَلَتْهُ أُغَيْلِمَةُ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَحَمَلَ وَاحِدًا بَيْنَ يَدَيْهِ وَآخَرَ خَلْفَهُ...

صحیح بخاری : کتاب: عمرہ کے مسائل کا بیان (باب : مکہ آنے والے حاجیوں کا استقبال کرنا اور تین آدمیوں کا ایک سواری پر چڑھنا )

مترجم: BukhariWriterName

1798. حضرت ابن عباس  ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ جب رسول اللہ ﷺ مکہ تشریف لائے تو بنی عبدالمطلب کے چندلڑکے آپ کے استقبال کے لیے گئے ان میں سے ایک کو تو آپ نے اپنے آگے اور دوسرے کواپنے پیچھے سواری پر بٹھا لیا۔


2 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ الثَّلاَثَةِ عَلَى الدَّابَّةِ)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

5965. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: «لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ، اسْتَقْبَلَهُ أُغَيْلِمَةُ بَنِي عَبْدِ المُطَّلِبِ، فَحَمَلَ وَاحِدًا بَيْنَ يَدَيْهِ، وَالآخَرَ خَلْفَهُ»...

صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: ایک جانور سواری پر تین آدمیوں کا سوار ہونا )

مترجم: BukhariWriterName

5965. حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ جب نبی ﷺ مکہ مکرمہ تشریف لائے تو بنو عبدالمطلب کے چھوٹے چھوٹے بچوں نے آپ کا استقبال کیا۔ آپ نے ایک کو اپنے آگے اور دوسرے کو اپنے پیچھے بٹھا لیا۔