1 ‌صحيح البخاري: کِتَابُ جَزَاءِ الصَّيْدِ (بَابُ مَا يَقْتُلُ المُحْرِمُ مِنَ الدَّوَابِّ)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

1826. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَمْسٌ مِنْ الدَّوَابِّ لَيْسَ عَلَى الْمُحْرِمِ فِي قَتْلِهِنَّ جُنَاحٌ وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ...

صحیح بخاری : کتاب: شکار کے بدلے کا بیان (باب : احرام والا کون کون سے جانور مار سکتا ہے؟ )

مترجم: BukhariWriterName

1826. حضرت عبد اللہ بن عمر  ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’پانچ جانور ایسے ہیں جنھیں مار دینے میں محرم پر کوئی حرج نہیں ہے۔‘‘ (دوسری سندسے)حضرت عبد اللہ بن دینار حضرت عبداللہ بن عمر  ؓ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (آگے وہی الفاظ ہیں جو پہلے بیان ہوئے ہیں۔) ...


2 ‌صحيح البخاري: کِتَابُ جَزَاءِ الصَّيْدِ (بَابُ مَا يَقْتُلُ المُحْرِمُ مِنَ الدَّوَابِّ)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

1827. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ حَدَّثَتْنِي إِحْدَى نِسْوَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ

صحیح بخاری : کتاب: شکار کے بدلے کا بیان (باب : احرام والا کون کون سے جانور مار سکتا ہے؟ )

مترجم: BukhariWriterName

1827. حضرت عبداللہ بن عمر  ؓ ہی سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ مجھے کسی اُم المومنین  ؓ نے نبی ﷺ سے خبردی کہ آپ نے فرمایا : ’’محرم (پانچ جانوروں کو) مار سکتا ہے۔‘‘ (جن کا آگے ذکر آرہا ہے۔ )


3 ‌صحيح البخاري: کِتَابُ جَزَاءِ الصَّيْدِ (بَابُ مَا يَقْتُلُ المُحْرِمُ مِنَ الدَّوَابِّ)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

1828. حَدَّثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَتْ حَفْصَةُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسٌ مِنْ الدَّوَابِّ لَا حَرَجَ عَلَى مَنْ قَتَلَهُنَّ الْغُرَابُ وَالْحِدَأَةُ وَالْفَأْرَةُ وَالْعَقْرَبُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ...

صحیح بخاری : کتاب: شکار کے بدلے کا بیان (باب : احرام والا کون کون سے جانور مار سکتا ہے؟ )

مترجم: BukhariWriterName

1828. حضرت عبد اللہ بن عمر  ؓ سے روایت ہے، ان سے حضرت حفصہ  ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’پانچ جانور ایسے ہیں جنھیں ماردینے میں کوئی گناہ نہیں ہے۔ کوا، چیل، چوہا، بچھو، اورباؤلاکتا جو کاٹ کھانے والا ہو۔‘‘


4 ‌صحيح البخاري: کِتَابُ جَزَاءِ الصَّيْدِ (بَابُ مَا يَقْتُلُ المُحْرِمُ مِنَ الدَّوَابِّ)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

1829. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَمْسٌ مِنْ الدَّوَابِّ كُلُّهُنَّ فَاسِقٌ يَقْتُلُهُنَّ فِي الْحَرَمِ الْغُرَابُ وَالْحِدَأَةُ وَالْعَقْرَبُ وَالْفَأْرَةُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ...

صحیح بخاری : کتاب: شکار کے بدلے کا بیان (باب : احرام والا کون کون سے جانور مار سکتا ہے؟ )

مترجم: BukhariWriterName

1829. حضرت عائشہ  ؓ سے روایت ہے۔ کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’پانچ جانورضرررساں ہیں۔ انھیں حرم میں بھی مارا جا سکتا ہے۔ کوا، چیل، چوہا، بچھو، اورباؤلاکتا جو کاٹنے والاہو۔‘‘


5 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ بَدْءِ الخَلْقِ (بَابٌ: خَمْسٌ مِنَ الدَّوَابِّ فَوَاسِقُ، يُقْتَلْ...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

3314. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: خَمْسٌ فَوَاسِقُ، يُقْتَلْنَ فِي الحَرَمِ: الفَأْرَةُ، وَالعَقْرَبُ، وَالحُدَيَّا، وَالغُرَابُ، وَالكَلْبُ العَقُورُ ...

صحیح بخاری : کتاب: اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیوں کر شروع ہوئی (باب : پانچ بہت ہی برے (انسان کو تکلیف دینے والے) جانور ہیں ، جن کو حرم میں بھی مارڈالنا درست ہے۔ )

مترجم: BukhariWriterName

3314. حضرت عائشہ  ؓسے روایت ہے، وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتی ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’پانچ جانور موذی ہیں، انھیں حرم میں بھی مارا جاسکتا ہے: چوہا، بچھو، چیل، کوا اور باؤلا کتا۔‘‘


6 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ بَدْءِ الخَلْقِ (بَابٌ: خَمْسٌ مِنَ الدَّوَابِّ فَوَاسِقُ، يُقْتَلْ...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

3315. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: خَمْسٌ مِنَ الدَّوَابِّ، مَنْ قَتَلَهُنَّ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْهِ: العَقْرَبُ، وَالفَأْرَةُ، وَالكَلْبُ العَقُورُ، وَالغُرَابُ، وَالحِدَأَةُ ...

صحیح بخاری : کتاب: اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیوں کر شروع ہوئی (باب : پانچ بہت ہی برے (انسان کو تکلیف دینے والے) جانور ہیں ، جن کو حرم میں بھی مارڈالنا درست ہے۔ )

مترجم: BukhariWriterName

3315. حضرت عبداللہ بن عمر  ؓسے روایت ہےکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’پانچ جانور ایسے ہیں جنھیں اگر کوئی شخص حالت احرام میں بھی مارڈالے تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔: وہ بچھو، چوہا، باؤلا کتا، کوا اور چیل ہیں۔‘‘


7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ مَا يَنْدُبُ لِلْمُحْرِمِ وَغَيْرِهِ قَتْلَه...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

1198. حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ عُبَيْدَ اللهِ بْنَ مِقْسَمٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ، زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " أَرْبَعٌ كُلُّهُنَّ فَاسِقٌ، يُقْتَلْنَ فِي الْحِلِّ وَالْحَرَمِ: الْحِدَأَةُ، وَالْغُرَابُ، وَالْفَأْرَةُ، وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ " قَالَ: فَقُلْتُ لِلْقَاسِمِ: أَفَرَأَيْتَ الْحَيَّةَ؟ قَالَ: «تُقْتَلُ بِصُغْرٍ لَهَا»...

صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: احرام باندھنے والے اور دوسرے لوگوں کےے لیے حرم کی حدود سے باہر اور اندر کن جانوروں کا قتل پسندیدہ ہے )

مترجم: MuslimWriterName

1198. قاسم بن محمد کہتے ہیں میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلیہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے سنا وہ کہہ رہی تھیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہو ئے سنا: ’’چار جانور ہیں سبھی ایذا دینے والے ہیں۔ وہ حدود حرم سے باہر اورحرم میں (جہاںپائے جا ئیں) قتل کر دئیے جا ئیں، چیل، کوا، چوہا اور کا ٹنے والا کتا (عبید اللہ بن مقسم نے) کہا: میں نے قاسم سے کہا آپ  کا سانپ کے بارے میں کہا خیال ہے ؟ انھوں نے جواب دیا: اسے اس کے چھوٹے پن (گھٹیا رویے) کی بنا پر قتل کیا جا ئے گا (جو اس میں ہے)۔ ...


8 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ مَا يَنْدُبُ لِلْمُحْرِمِ وَغَيْرِهِ قَتْلَه...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

1198.01. وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، ح وحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ، يُحَدِّثُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " خَمْسٌ فَوَاسِقُ، يُقْتَلْنَ فِي الْحِلِّ وَالْحَرَمِ: الْحَيَّةُ، وَالْغُرَابُ الْأَبْقَعُ، وَالْفَأْرَةُ، وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ، وَالْحُدَيَّا "...

صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: احرام باندھنے والے اور دوسرے لوگوں کےے لیے حرم کی حدود سے باہر اور اندر کن جانوروں کا قتل پسندیدہ ہے )

مترجم: MuslimWriterName

1198.01. سعید بن مسیب نے حضر ت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے، انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’پانچ موذی (جا ندار) ہیں۔ حِل وحرم میں (جہاں بھی مل جا ئیں) مار دیے جا ئیں سانپ، کوا، جس کے سر پر سفید نشان ہو تا ہے چوہا، کٹنا کتا اور چیل‘‘۔ ...


9 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ مَا يَنْدُبُ لِلْمُحْرِمِ وَغَيْرِهِ قَتْلَه...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

1198.02. وحَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ وَهُوَ ابْنُ زَيْدٍ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَمْسٌ فَوَاسِقُ، يُقْتَلْنَ فِي الْحَرَمِ: الْعَقْرَبُ، وَالْفَأْرَةُ، وَالْحُدَيَّا، وَالْغُرَابُ، وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ "...

صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: احرام باندھنے والے اور دوسرے لوگوں کےے لیے حرم کی حدود سے باہر اور اندر کن جانوروں کا قتل پسندیدہ ہے )

مترجم: MuslimWriterName

1198.02. حماد بن یزید نے ہشام بن عروہ سے انھوں نے اپنے والد (عروہ) کے واسطے سے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روا یت کی انھوں نے کہا: اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ پانچ (جاندار) موذی ہیں۔ حرم میں بھی قتل کر دیے جا ئیں۔ بچھو، چو ہا، چیل، دھبوں والا کوا اور کا ٹنے والا کتا۔‘‘ (چار یا پانچ کہنے کا مقصد تحدید نہیں تھا ۔ آگے جتنے نام لیے گئے ان کا بیان تھا) ...