الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 24 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 24 1 صحيح البخاري: کِتَابُ جَزَاءِ الصَّيْدِ (بَابُ مَنْ نَذَرَ المَشْيَ إِلَى الكَعْبَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1865. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ أَخْبَرَنَا الْفَزَارِيُّ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ قَالَ حَدَّثَنِي ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى شَيْخًا يُهَادَى بَيْنَ ابْنَيْهِ قَالَ مَا بَالُ هَذَا قَالُوا نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ عَنْ تَعْذِيبِ هَذَا نَفْسَهُ لَغَنِيٌّ وَأَمَرَهُ أَنْ يَرْكَبَ... صحیح بخاری : کتاب: شکار کے بدلے کا بیان (باب : اگر کسی نے کعبہ تک پیدل سفر کرنے کی منت مانی؟ ) مترجم: BukhariWriterName 1865. حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک بوڑھے کو دیکھا جو اپنے دو بیٹوں کے سہارے چل رہا تھا۔ آپ نے دریافت فرمایا: ’’اسے کیا ہوا ہے؟‘‘ لوگوں نے عرض کیا کہ اس نے پیدل چلنے کی نذر مانی ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’یہ اپنی جان کو تکلیف دے رہا ہے۔ یقیناً اللہ تعالیٰ اس سے بے نیاز ہے۔‘‘ آپ نے اسے حکم دیا کہ وہ سوار ہو کر جائے۔ ... الموضوع: نذر المشي إلى الكعبة (العبادات) موضوع: خانہ کعبہ پیدل چل کر جانے کی نذر ماننا (عبادات) 2 صحيح البخاري: کِتَابُ جَزَاءِ الصَّيْدِ (بَابُ مَنْ نَذَرَ المَشْيَ إِلَى الكَعْبَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1866. حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ أَنَّ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا الْخَيْرِ حَدَّثَهُ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ نَذَرَتْ أُخْتِي أَنْ تَمْشِيَ إِلَى بَيْتِ اللَّهِ وَأَمَرَتْنِي أَنْ أَسْتَفْتِيَ لَهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَفْتَيْتُهُ فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِتَمْشِ وَلْتَرْكَبْ قَالَ وَكَانَ أَبُو الْخَيْرِ لَا يُفَارِقُ عُقْبَةَ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ عَن... صحیح بخاری : کتاب: شکار کے بدلے کا بیان (باب : اگر کسی نے کعبہ تک پیدل سفر کرنے کی منت مانی؟ ) مترجم: BukhariWriterName 1866. حضرت عقبہ بن عامر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ میری بہن نے بیت اللہ تک پیدل جانے کی نذرمانی اور مجھے حکم دیاکہ نبی ﷺ سے اس کے متعلق سوال کروں، چنانچہ میں نے اس کے متعلق دریافت کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’وہ پیدل بھی چلے اور سوار بھی ہوجائے۔‘‘ حضرت عقبہ بن عامر ؓ سے روایت کرنے والے حضرت ابو الخیر ہیں جو ان سے جدانہ ہوتے تھے۔ اس کے بعد امام بخاری ؓ نے اس حدیث کی ایک دوسری سند ذکر کی ہے۔ ... الموضوع: نذر المشي إلى الكعبة (العبادات) موضوع: خانہ کعبہ پیدل چل کر جانے کی نذر ماننا (عبادات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ (بَابُ النَّذْرِ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ وَفِي مَعْصِيَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6701. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ حُمَيْدٍ حَدَّثَنِي ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنْ تَعْذِيبِ هَذَا نَفْسَهُ وَرَآهُ يَمْشِي بَيْنَ ابْنَيْهِ وَقَالَ الْفَزَارِيُّ عَنْ حُمَيْدٍ حَدَّثَنِي ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ صحیح بخاری : کتاب: قسموں اور نذروں کے بیان میں (باب: ایسی چیز کی نذر جو اس کی ملکیت میں نہیں ہے اوریاگناہ کی ) مترجم: BukhariWriterName 6701. حضرت انس ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالٰی اس سے بے پروا ہے کہ یہ شخص اپنی جان کو عذاب میں ڈالے“ آپ ﷺ نے اسے دیکھا کہ وہ اپنے دو بیٹوں کے درمیان چل رہا تھا۔ فزاری نے حمید سے بیان کیا، انہوں نے ثابت سے، انہوں نے حضرت انس ؓ سے روایت کیا۔ ... الموضوع: نذر المشي إلى الكعبة (العبادات) موضوع: خانہ کعبہ پیدل چل کر جانے کی نذر ماننا (عبادات) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ النَّذْرِ (بَابُ مَنْ نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ إِلَى الْكَعْبَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1642.01. وحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، وَاللَّفْظُ لَهُ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، حَدَّثَنِي ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى شَيْخًا يُهَادَى بَيْنَ ابْنَيْهِ، فَقَالَ: «مَا بَالُ هَذَا؟» قَالُوا: نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ، قَالَ: «إِنَّ اللهَ عَنْ تَعْذِيبِ هَذَا نَفْسَهُ لَغَنِيٌّ»، وَأَمَرَهُ أَنْ يَرْكَبَ.... صحیح مسلم : کتاب: نذر(منت ماننے )کے احکام و مسائل (باب: جس نے کعبہ کی طرف پیدل چلنے کی نذر مانی ) مترجم: MuslimWriterName 1642.01. حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک بوڑھے آدمی کو دیکھا وہ اپنے دو بیٹیوں کے سہارے چلا کر لے جایا جا رہا تھا، آپﷺ نے پوچھا: ’’اس کا کیا معاملہ ہے؟‘‘ لوگوں نے کہا: اس نے پیدل چلنے کی نذر مانی ہے۔ آپﷺ نے فرمایا: ’’بلاشبہ اللہ تعالیٰ اس شخص کے اپنے آپ کو عذاب دینے سے بے نیاز ہے۔‘‘ اور (اس کے پاس پیدل چل کر جانے کی استطاعت ہی نہ تھی، اس لیے) آپﷺ نے اسے سوار ہونے کا حکم دیا۔ ... الموضوع: نذر المشي إلى الكعبة (العبادات) موضوع: خانہ کعبہ پیدل چل کر جانے کی نذر ماننا (عبادات) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ النَّذْرِ (بَابُ مَنْ نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ إِلَى الْكَعْبَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1643. وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، وَقُتَيْبَةُ، وَابْنُ حُجْرٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ وَهُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ عَمْرٍو وَهُوَ ابْنُ أَبِي عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَدْرَكَ شَيْخًا يَمْشِي بَيْنَ ابْنَيْهِ، يَتَوَكَّأُ عَلَيْهِمَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا شَأْنُ هَذَا؟» قَالَ ابْنَاهُ: يَا رَسُولَ اللهِ، كَانَ عَلَيْهِ نَذْرٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ارْكَبْ أَيُّهَا الشَّيْخُ، فَإِنَّ اللهَ غَنِيٌّ عَنْكَ، وَعَنْ نَذْرِكَ»، وَاللَّفْظُ لِقُتَيْبَةَ، وَابْ... صحیح مسلم : کتاب: نذر(منت ماننے )کے احکام و مسائل (باب: جس نے کعبہ کی طرف پیدل چلنے کی نذر مانی ) مترجم: MuslimWriterName 1643. یحییٰ بن ایوب، قتیبہ اور ابن حجر نے ہمیں حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں اسماعیل بن جعفر نے عمرو بن ابی عمرو سے حدیث بیان کی، انہوں نے عبدالرحمان اعرج سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ ایک بوڑھے آدمی کو ملے جو اپنے دو بیٹوں کے درمیان، ان کا سہارا لیے چل رہا تھا تو نبی ﷺ نے پوچھا: ’’اس کا معاملہ کیا ہے؟‘‘ اس کے دونوں بیٹوں نے کہا: اللہ کے رسول! اس کے ذمے نذر تھی۔ تو نبی ﷺ نے فرمایا: ’’اے بزرگ! سوار ہو جاؤ، اللہ تعالیٰ تم سے اور تمہاری نذر سے بے نیاز ہے (اسے اس کی ضرورت نہیں۔)‘‘... الموضوع: نذر المشي إلى الكعبة (العبادات) موضوع: خانہ کعبہ پیدل چل کر جانے کی نذر ماننا (عبادات) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ النَّذْرِ (بَابُ مَنْ نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ إِلَى الْكَعْبَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1643.01. وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي الدَّرَاوَرْدِيَّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو، بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ صحیح مسلم : کتاب: نذر(منت ماننے )کے احکام و مسائل (باب: جس نے کعبہ کی طرف پیدل چلنے کی نذر مانی ) مترجم: MuslimWriterName 1643.01. عبدالعزیز دراوردی نے عمرو بن ابی عمرو سے، اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند حدیث بیان کی۔ الموضوع: نذر المشي إلى الكعبة (العبادات) موضوع: خانہ کعبہ پیدل چل کر جانے کی نذر ماننا (عبادات) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ النَّذْرِ (بَابُ مَنْ نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ إِلَى الْكَعْبَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1644. وحَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ صَالِحٍ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ يَعْنِي ابْنَ فَضَالَةَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، أَنَّهُ قَالَ: نَذَرَتْ أُخْتِي أَنْ تَمْشِيَ إِلَى بَيْتِ اللهِ حَافِيَةً، فَأَمَرَتْنِي أَنْ أَسْتَفْتِيَ لَهَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَفْتَيْتُهُ، فَقَالَ: «لِتَمْشِ، وَلْتَرْكَبْ... صحیح مسلم : کتاب: نذر(منت ماننے )کے احکام و مسائل (باب: جس نے کعبہ کی طرف پیدل چلنے کی نذر مانی ) مترجم: MuslimWriterName 1644. مفضل بن فضالہ نے ہمیں حدیث بیان کی، (کہا: ) مجھے عبداللہ بن عیاش نے یزید بن ابی حبیب سے حدیث بیان کی، انہوں نے ابوالخیر سے اور انہوں نے حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میری بہن نے ننگے پاؤں پیدل چل کر بیت اللہ جانے کی نذر مانی اور مجھ سے کہا کہ میں رسول اللہ ﷺ سے اس کے لیے فتویٰ لوں، میں نے آپﷺ سے فتویٰ پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’وہ (بقدر استطاعت) پیدل چلے اور سوار ہو۔‘‘ ... الموضوع: نذر المشي إلى الكعبة (العبادات) موضوع: خانہ کعبہ پیدل چل کر جانے کی نذر ماننا (عبادات) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ النَّذْرِ (بَابُ مَنْ نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ إِلَى الْكَعْبَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1644.01. و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ أَنَّ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا الْخَيْرِ حَدَّثَهُ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّهُ قَالَ نَذَرَتْ أُخْتِي فَذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ مُفَضَّلٍ وَلَمْ يَذْكُرْ فِي الْحَدِيثِ حَافِيَةً وَزَادَ وَكَانَ أَبُو الْخَيْرِ لَا يُفَارِقُ عُقْبَةَ... صحیح مسلم : کتاب: نذر(منت ماننے )کے احکام و مسائل (باب: جس نے کعبہ کی طرف پیدل چلنے کی نذر مانی ) مترجم: MuslimWriterName 1644.01. عبدالرزاق نے ہمیں حدیث بیان کی، (کہا: ) ہمیں ابن جریج نے خبر دی، مجھے سعید بن ابی ایوب نے خبر دی، انہیں یزید بن ابی حبیب نے خبر دی، انہیں ابوالخیر نے حضرت عقبہ بن عامر ؓ سے حدیث بیان کی کہ انہوں نے کہا: میری بہن نے نذر مانی ۔۔ آگے مفضل کی حدیث کی طرح بیان کیا اور انہوں نے حدیث میں ننگے پاؤں کا تذکرہ نہیں کیا اور یہ اضافہ کیا: اور ابوالخیر (حصول علم کی خاطر) حضرت عقبہ ؓ سے جدا نہیں ہوتے تھے۔ ... الموضوع: نذر المشي إلى الكعبة (العبادات) موضوع: خانہ کعبہ پیدل چل کر جانے کی نذر ماننا (عبادات) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ النَّذْرِ (بَابُ مَنْ نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ إِلَى الْكَعْبَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1644.02. وحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، وَابْنُ أَبِي خَلَفٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، أَنَّ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ، أَخْبَرَهُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ صحیح مسلم : کتاب: نذر(منت ماننے )کے احکام و مسائل (باب: جس نے کعبہ کی طرف پیدل چلنے کی نذر مانی ) مترجم: MuslimWriterName 1644.02. رَوح بن عبادہ نے ہمیں حدیث بیان کی، (کہا:) ہمیں ابن جریج نے حدیث سنائی، (کہا:) مجھے یحییٰ بن ایوب نے خبر دی کہ انہیں یزید بن ابی حبیب نے اسی سند سے خبر دی ۔۔ عبدالرزاق کی حدیث کے مانند۔ الموضوع: نذر المشي إلى الكعبة (العبادات) موضوع: خانہ کعبہ پیدل چل کر جانے کی نذر ماننا (عبادات) 10 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ (بَابُ مَنْ رَأَى عَلَيْهِ كَفَّارَةً إِذَا كَانَ ف...) حکم: ضعیف 3294. حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ كَتَبَ إِلَيَّ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ مَوْلًى لِبَنِي ضَمْرَةَ وَكَانَ أَيَّمَا رَجُلٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الرُّعَيْنِيَّ أَخْبَرَهُ بِإِسْنَادِ يَحْيَى وَمَعْنَاهُ. سنن ابو داؤد : کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل (باب: معصیت کی نذر چھوڑ دینے میں کفارے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 3294. ابن جریح کہتے ہیں کہ یحییٰ بن سعید نے مجھے لکھا کہ مجھے عبیداللہ بن زحر، مولیٰ بنی ضمرہ نے لکھا اور کیا خوب آدمی تھا کہ ابوسعید رعینی نے اسے خبر دی اور مذکورہ اسناد یحییٰ سے روایت کیا اور اسی کے ہم معنی بیان کیا۔ الموضوع: نذر المشي إلى الكعبة (العبادات) موضوع: خانہ کعبہ پیدل چل کر جانے کی نذر ماننا (عبادات) مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 24 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 24