2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ التَّحصِيبِ)

حکم: صحیح

2013. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَأَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ بِالْبَطْحَاءِ ثُمَّ هَجَعَ بِهَا هَجْعَةً ثُمَّ دَخَلَ مَكَّةَ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُهُ...

سنن ابو داؤد : کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل (باب: وادی محصب ( ابطح ) میں اترنے کا بیان )

مترجم: DaudWriterName

2013. سیدنا ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے بطحاء میں ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں پڑھیں، پھر کچھ دیر سوئے، پھر مکہ میں داخل ہوئے۔ اور ابن عمر ؓ ایسے ہی کیا کرتے تھے۔


4 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ دُخُولُ مَكَّةَ)

حکم: صحیح

2862. أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَنْبَأَنَا سُوَيْدٌ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ قَالَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَنْزِلُ بِذِي طُوًى يَبِيتُ بِهِ حَتَّى يُصَلِّيَ صَلَاةَ الصُّبْحِ حِينَ يَقْدَمُ إِلَى مَكَّةَ وَمُصَلَّى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَلِكَ عَلَى أَكَمَةٍ غَلِيظَةٍ لَيْسَ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي بُنِيَ ثَمَّ وَلَكِنْ أَسْفَلَ مِنْ ذَلِكَ عَلَى أَكَمَةٍ خَشِنَةٍ غَلِيظَةٍ...

سنن نسائی : کتاب: مواقیت کا بیان (باب: مکہ مکرمہ میں داخلہ )

مترجم: NisaiWriterName

2862. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب مکہ مکرمہ تشریف لاتے تو مقام ذو طویٰ میں رات گزارتے حتیٰ کہ وہیں صبح کی نماز پڑھتے۔ اور رسول اللہﷺ کے وہاں نماز پڑھنے کی جگہ ایک بڑے سے ٹیلے پر تھی۔ اس مسجد والی جگہ میں نہیں جو وہاں بعد میں بنائی گئی بلکہ اس سے کچھ نیچے ایک سخت ٹیلے پر۔ ...


5 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ دُخُولُ مَكَّةَ لَيْلًا)

حکم: صحیح

2863. أَخْبَرَنِي عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ شُعَيْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي مُزَاحِمُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ مُحَرِّشٍ الْكَعْبِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ لَيْلًا مِنْ الْجِعِرَّانَةِ حِينَ مَشَى مُعْتَمِرًا فَأَصْبَحَ بِالْجِعِرَّانَةِ كَبَائِتٍ حَتَّى إِذَا زَالَتْ الشَّمْسُ خَرَجَ عَنْ الْجِعِرَّانَةِ فِي بَطْنِ سَرِفَ حَتَّى جَامَعَ الطَّرِيقَ طَرِيقَ الْمَدِينَةِ مِنْ سَرِفَ...

سنن نسائی : کتاب: مواقیت کا بیان (باب: رات کے وقت مکہ مکرمہ میں داخل ہونا )

مترجم: NisaiWriterName

2863. حضرت محرش کعبی ؓ سے روایت ہے کہ یقینا نبیﷺ مقام جعرانہ سے رات کے وقت عمرہ کرنے کے لیے نکلے اور صبح سے پہلے واپس جعرانہ میں آگئے۔ گویا کہ رات وہیں رہے، حتیٰ کہ جب سورج ڈھل گیا تو آپ جعرانہ سے نکل کر وادی سرف میں آگئے اور سرف سے مدینہ منورہ کا راستہ اختیار فرمایا۔


7 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابُ الْوَقْتِ الَّذِي وَافَى فِيهِ النَّبِيُّ ﷺ ...)

حکم: صحیح

2870. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَبَّانُ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ الْبَرَّاءِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ لِصُبْحِ رَابِعَةٍ وَهُمْ يُلَبُّونَ بِالْحَجِّ فَأَمَرَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَحِلُّوا...

سنن نسائی : کتاب: مواقیت کا بیان (باب: نبیﷺ مکہ مکرمہ میں کس وقت داخل ہوئے؟ )

مترجم: NisaiWriterName

2870. حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ اور آپ کے صحابہ چار ذوالحجہ کی صبح کو حج کی لبیک کہتے ہوئے مکہ مکرمہ میں تشریف لائے۔ رسول اللہﷺ نے انھیں حکم دیا کہ وہ (عمرہ کرنے کے بعد) حلال ہو جائیں۔


8 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابُ الْوَقْتِ الَّذِي وَافَى فِيهِ النَّبِيُّ ﷺ ...)

حکم: صحیح

2871. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ كَثِيرٍ أَبُو غَسَّانَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ الْبَرَّاءِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَرْبَعٍ مَضَيْنَ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ وَقَدْ أَهَلَّ بِالْحَجِّ فَصَلَّى الصُّبْحَ بِالْبَطْحَاءِ وَقَالَ مَنْ شَاءَ أَنْ يَجْعَلَهَا عُمْرَةً فَلْيَفْعَلْ...

سنن نسائی : کتاب: مواقیت کا بیان (باب: نبیﷺ مکہ مکرمہ میں کس وقت داخل ہوئے؟ )

مترجم: NisaiWriterName

2871. حضرت ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ذوالحجہ کی چار تاریخ کو (مکہ مکرمہ) تشریف لائے۔ آپ نے حج کا احرام باندھ رکھا تھا۔ آپ نے صبح کی نماز بطحاء میں پڑھی اور فرمایا: ”جو شخص حج کے احرام کو عمرے میں بدلنا چاہے، وہ بدل دے۔“