الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 5 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 5 1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الِاضْطِبَاعِ فِي الطَّوَافِ) حکم: حسن 1883. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ يَعْلَى عَنْ يَعْلَى قَالَ طَافَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُضْطَبِعًا بِبُرْدٍ أَخْضَرَ سنن ابو داؤد : کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل (باب: طواف میں اضطباع کرنا ) مترجم: DaudWriterName 1883. سیدنا یعلیٰ بن امیہ ؓ کا بیان ہے کہ نبی کریم ﷺ نے طواف کیا جبکہ آپ ﷺ اضطباع کیے ہوئے تھے اور چادر سبز رنگ کی تھی۔ الموضوع: الاضطباع في الطواف (الأشربة والأطعمة) Topics: طواف میں اضطباع کرنا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الِاضْطِبَاعِ فِي الطَّوَافِ) حکم: صحیح 1884. حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ مُوسَى حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ اعْتَمَرُوا مِنْ الْجِعْرَانَةِ فَرَمَلُوا بِالْبَيْتِ وَجَعَلُوا أَرْدِيَتَهُمْ تَحْتَ آبَاطِهِمْ قَدْ قَذَفُوهَا عَلَى عَوَاتِقِهِمْ الْيُسْرَى... سنن ابو داؤد : کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل (باب: طواف میں اضطباع کرنا ) مترجم: DaudWriterName 1884. سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اور آپ ﷺ کے صحابہ نے مقام جعرانہ سے (احرام باندھ کر) عمرہ کیا، تو بیت اللہ میں انہوں نے رمل کیا اور اپنی چادروں کو اپنی بغلوں کے نیچے سے بائیں کندھوں پر ڈال لیا۔ الموضوع: الاضطباع في الطواف (الأشربة والأطعمة) Topics: طواف میں اضطباع کرنا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ فِي الرَّمَلِ) حکم: صحیح 1889. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ عَنْ ابْنِ خُثَيْمٍ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اضْطَبَعَ فَاسْتَلَمَ وَكَبَّرَ ثُمَّ رَمَلَ ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ وَكَانُوا إِذَا بَلَغُوا الرُّكْنَ الْيَمَانِيَ وَتَغَيَّبُوا مِنْ قُرَيْشٍ مَشَوْا ثُمَّ يَطْلُعُونَ عَلَيْهِمْ يَرْمُلُونَ تَقُولُ قُرَيْشٌ كَأَنَّهُمْ الْغِزْلَانُ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَكَانَتْ سُنَّةً... سنن ابو داؤد : کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل (باب: طواف میں رمل کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 1889. سیدنا ابن عباس ؓ سے منقول ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اضطباع کیا۔ (اپنی چادر کو اپنی دائیں بغل کے نیچے سے نکال کر بائیں کندھے پر ڈال لیا۔) پھر (حجر اسود کا) استلام کیا اور «الله أكبر» کہا۔ پھر تین چکروں میں رمل کیا۔ صحابہ جب رکن یمانی کے پاس پہنچتے اور قریش کی نظروں سے اوجھل ہو جاتے تو عام رفتار سے چلنے لگتے۔ پھر جب ان کے سامنے آتے تو آہستہ آہستہ دوڑنے لگتے۔ قریش کہنے لگے: یہ تو گویا ہرن ہیں۔ سیدنا ابن عباس ؓ نے کہا (تب سے) یہ سنت ہے۔ ... الموضوع: الاضطباع في الطواف (الأشربة والأطعمة) Topics: طواف میں اضطباع کرنا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 4 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الحَجِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ طَافَ مُضْطَبِع...) حکم: حسن 859. حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ عَنْ ابْنِ يَعْلَى عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ بِالْبَيْتِ مُضْطَبِعًا وَعَلَيْهِ بُرْدٌ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثُ الثَّوْرِيِّ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ وَلَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِهِ وَهُوَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَعَبْدُ الْحَمِيدِ هُوَ ابْنُ جُبَيْرَةَ بْنِ شَيْبَةَ عَنْ ابْنِ يَعْلَى عَنْ أَبِيهِ وَهُوَ يَعْلَى بْنُ أُمَيَّةَ... جامع ترمذی : كتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: اس بیان میں کہ نبیﷺ نے اضطباع کی حالت میں طواف کیا ) مترجم: TrimziWriterName 859. یعلی بن امیہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے اضطباع کی حالت میں۱؎ بیت اللہ کا طواف کیا، آپ کے جسم مبارک پر ایک چادر تھی۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲- یہی ثوری کی حدیث ہے جسے انہوں نے ابن جریج سے روایت کی ہے اور اِسے ہم صرف کے اُنہی طریق سے جانتے ہیں۔ ۳- عبدالحمید جبیرہ بن شیبہ کے بیٹے ہیں، جنہوں نے ابن یعلی سے اور ابن یعلی نے اپنے والد سے روایت کی ہے اور یعلی سے مراد یعلی بن امیہ ہیں ؓ ۔ ... الموضوع: الاضطباع في الطواف (الأشربة والأطعمة) Topics: طواف میں اضطباع کرنا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 5 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الِاضْطِبَاعِ) حکم: حسن 2954. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ وَقَبِيصَةُ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ عَنْ ابْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ أَبِيهِ يَعْلَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ مُضْطَبِعًا قَالَ قَبِيصَةُ وَعَلَيْهِ بُرْدٌ سنن ابن ماجہ : کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل (باب: دائیاں کندھا ننگا رکھ کر احرام کی چا در اوڑھنا ) مترجم: MajahWriterName 2954. حضرت یعلیٰ بن امیہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺنے اضطباع کی حالت میں طواف کیا۔ (راوی حدیث) قبیصہ نے کہا: آپ% نے ایک چادر اوڑھی ہوئی تھی۔ الموضوع: الاضطباع في الطواف (الأشربة والأطعمة) Topics: طواف میں اضطباع کرنا (کھانے پینے کے آداب و احکام) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 5 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 5