الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 7 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 7 1 صحيح البخاري: كِتَابُ فَضَائِلِ القُرْآنِ (بَابُ مَدِّ القِرَاءَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5045. حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ الْأَزْدِيُّ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنْ قِرَاءَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ كَانَ يَمُدُّ مَدًّا صحیح بخاری : کتاب: قرآن کے فضائل کا بیان (باب: قرآن مجید پڑھنے میں مد کر نا یعنی جہاں مد ہو اس حرف کو کھینچ کر ادا کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 5045. سیدنا قتادہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں سیدنا یونس رضی اللہ عنہ سے نبی ﷺ کی قراءت کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ آپ ﷺ خوب کھینچ کر پڑھا کرتے تھے۔ الموضوع: مد القراءة (القرآن) موضوع: قراءت کی مدت (قرآن) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ فَضَائِلِ القُرْآنِ (بَابُ مَدِّ القِرَاءَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5046. حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سُئِلَ أَنَسٌ كَيْفَ كَانَتْ قِرَاءَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ كَانَتْ مَدًّا ثُمَّ قَرَأَ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ يَمُدُّ بِبِسْمِ اللَّهِ وَيَمُدُّ بِالرَّحْمَنِ وَيَمُدُّ بِالرَّحِيمِ صحیح بخاری : کتاب: قرآن کے فضائل کا بیان (باب: قرآن مجید پڑھنے میں مد کر نا یعنی جہاں مد ہو اس حرف کو کھینچ کر ادا کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 5046. سیدنا انس ؓ سے روایت ہے آپ سے سوال کیا گیا کہ نبی ﷺ کی قراءت کیسے تھی؟ تو انہوں نے بیان کیا کہ آپ ﷺ کھینچ کر پڑھتے تھے۔ پھر آپ نے بسم اللہ الرحمن الرحیم کو پڑھا یعنی بسم اللہ کو کھنیچ کر پڑ ھتے الرحمن کو مد کے ساتھ پڑھتے اور الرحیم کو بھی کھینچ کر تلاوت کرتے۔ ... الموضوع: مد القراءة (القرآن) موضوع: قراءت کی مدت (قرآن) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ (بَابُ اسْتِحْبَابِ التَّرْتِيلِ فِي الْقِرَاءَةِ) حکم: صحیح 1465. حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسًا عَنْ قِرَاءَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ كَانَ يَمُدُّ مَدًّا سنن ابو داؤد : کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل (باب: قرآت کی ترتیل کا استحباب ) مترجم: DaudWriterName 1465. قتادہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک ؓ سے نبی کریم ﷺ کی قراءت کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا، آپ ﷺ الفاظ کو مد کے ساتھ (کھینچ کر، لمبا کر کے) پڑھا کرتے تھے۔ الموضوع: مد القراءة (القرآن) موضوع: قراءت کی مدت (قرآن) 4 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّأْمِينِ) حکم: صحیح 248. حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ وَعَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، قَالاَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ حُجْرِ بْنِ عَنْبَسٍ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ قَرَأَ {غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ} فَقَالَ: آمِينَ، وَمَدَّ بِهَا صَوْتَهُ. قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ. وَبِهِ يَقُولُ غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ، وَالتَّابِعِينَ، وَمَنْ بَعْدَهُمْ يَرَوْنَ أَنَّ الرَّجُلَ يَرْفَعُ صَوْت... جامع ترمذی : كتاب: نماز کے احکام ومسائل (باب: آمین کہنے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 248. وائل بن حجر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو ’’غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ‘‘ پڑھ کر، آمین کہتے سنا، اور اس کے ساتھ آپ نے اپنی آواز کھینچی۔ (یعنی بلند کی) امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- وائل بن حجر ؓ کی حدیث حسن ہے۔ ۲- اس باب میں علی اور ابو ہریرہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔ ۳- صحابہ تابعین اور ان کے بعد کے لوگوں میں سے کئی اہل علم کا یہی قول ہے کہ آدمی آمین کہنے میں اپنی آواز بلند کرے اسے پست نہ رکھے۔ شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی یہی کہتے ہیں۔ ٭(شاذ) ۴- شعبہ نے یہ حدیث بطریق ’&rsquo... الموضوع: مد القراءة (القرآن) موضوع: قراءت کی مدت (قرآن) 5 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّأْمِينِ) حکم: صحیح 249. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ، حَدَّثَنَا عَبْدُاللهِ بْنُ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا الْعَلاَءُ بْنُ صَالِحٍ الأَسَدِيُّ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ حُجْرِ بْنِ عَنْبَسٍ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَ حَدِيثِ سُفْيَانَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ جامع ترمذی : كتاب: نماز کے احکام ومسائل (باب: آمین کہنے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 249. اس سند سے بھی وائل ابن حجر ؓ سے سفیان کی (پچھلی) روایت جیسی روایت ہے۔ الموضوع: مد القراءة (القرآن) موضوع: قراءت کی مدت (قرآن) 6 سنن النسائي: كِتَابُ الِافْتِتَاحِ (بَابُ مَدِّ الصَّوْتِ بِالْقِرَاءَةِ) حکم: صحیح 1014. أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسًا كَيْفَ كَانَتْ قِرَاءَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ كَانَ يَمُدُّ صَوْتَهُ مَدًّا سنن نسائی : کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل (باب: حروف کو کھینچ کھینچ کر پڑھنا ) مترجم: NisaiWriterName 1014. حضرت قتادہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت انس ؓ سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ کی قراءت کیسے ہوتی تھی؟ انھوں نے فرمایا: آپ آواز کو کھینچ کھینچ کر پڑھتے تھے۔ الموضوع: مد القراءة (القرآن) موضوع: قراءت کی مدت (قرآن) 7 سنن ابن ماجه: كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ اللَّ...) حکم: صحیح 1353. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنْ قِرَاءَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ كَانَ يَمُدُّ صَوْتَهُ مَدًّا سنن ابن ماجہ : کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ (باب: تہجد میں تلاوت کے مسائل ) مترجم: MajahWriterName 1353. حضرت قتادہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: میں نے انس بن مالک ؓ سے نبی ﷺ کی تلاوت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ آواز کو طویل کرتے تھے۔ الموضوع: مد القراءة (القرآن) موضوع: قراءت کی مدت (قرآن) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 7 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 7