1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ (بَابُ فِي ثَوَابِ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ)

حکم: صحیح()(الألباني)

1454. حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ وَهَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَهُوَ مَاهِرٌ بِهِ مَعَ السَّفَرَةِ الْكِرَامِ الْبَرَرَةِ وَالَّذِي يَقْرَؤُهُ وَهُوَ يَشْتَدُّ عَلَيْهِ فَلَهُ أَجْرَانِ...

سنن ابو داؤد : کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل (باب: قرآن پڑھنے کا ثواب )

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

1454. ام المؤمنین سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص قرآن پڑھتا ہے اور وہ اس میں ماہر ہے، وہ اعمال نامہ لکھنے والے معزز اور اطاعت گزار فرشتوں کے ساتھ ہو گا۔ اور جو شخص قرآن پڑھتا ہے، مگر اسے پڑھنے میں مشقت ہوتی ہے (اٹک اٹک کر پڑھتا ہے) تو اس کے لیے دو اجر ہیں۔“ ...


2 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ فَرْضِ الْحَجِّ)

حکم: صحیح()(الألباني)

2886. حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سِنَانٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ الْأَقْرَعَ بْنَ حَابِسٍ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ الْحَجُّ فِي كُلِّ سَنَةٍ أَوْ مَرَّةً وَاحِدَةً قَالَ بَلْ مَرَّةً وَاحِدَةً فَمَنْ اسْتَطَاعَ فَتَطَوَّعَ...

سنن ابن ماجہ : کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل (باب: حج کی فرضیت )

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

2886. حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ حضرت اقرع بن حابس ؓ نے نبی ﷺ سے سوال کیا اور کہا: اے اللہ کے رسولﷺ! کیا حج ہر سال (ادا کرنا فرض) ہے یا (زندگی میں) ایک ہی بار؟ رسول اللہ ﷺ فرمایا: بلکہ ایک ہی بار (فرض ہے) پھر جسے طاقت ہو تو وہ نفلی حج ادا کرلے۔