مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 6
کل صفحات: 1 - کل احادیث: 6
1 سنن أبي داؤد كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي جُلُوسِ الرَّجُلِ
حکم: صحیح
4867 حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ رُبَيْحِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا جَلَسَ, احْتَبَى بِيَدِهِ. قَالَ أَبُو دَاوُد: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ شَيْخٌ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ....
سنن ابو داؤد:
کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
(باب: آدمی کے بیٹھنے کی بابت احکام و مسائل)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
4867. سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب بیٹھتے تو اپنے گھٹنوں کو سینے سے ملا کر اپنے ہاتھ ان کے گرد لپیٹ لیا کرتے تھے۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ سند میں مذکور عبداللہ بن ابراہیم شیخ منکر الحدیث ہے۔
2 سنن أبي داؤد كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي جُلُوسِ الرَّجُلِ
حکم: حسن
4868 أَحْمَد بْن حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ وَمُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَسَّانَ الْعَنْبَريُّ قَالَ حَدَّثَتْنِي جَدَّتَايَ صَفِيَّةُ وَدُحَيْبَةُ ابْنَتَا عُلَيْبَةَ قَالَ مُوسَى بِنْتِ حَرْمَلَةَ وَكَانَتَا رَبِيبَتَيْ قَيْلَةَ بِنْتِ مَخْرَمَةَ، وَكَانَتْ جَدَّةَ أَبِيهِمَا أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُمَا أَنَّهَا رَأَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ قَاعِدٌ الْقُرْفُصَاءَ فَلَمَّا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُخْتَشِعَ- وَقَالَ مُوسَى: الْمُتَخَشِّعَ- فِي الْجِلْسَةِ, أُرْعِدْتُ مِنَ الْفَرَقِ....
سنن ابو داؤد:
کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
(باب: آدمی کے بیٹھنے کی بابت احکام و مسائل)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
4868. سیدہ قیلہ بنت مخرمہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ وہ «قرفصاء» کی صورت میں بیٹھے ہوئے تھے (کہ ان کے گھٹنے سینے سے ملے ہوئے اور ہاتھ ان کے گرد لپٹے ہوئے تھے) میں نے جب رسول اللہ ﷺ کو خشوع اور انکسار کی اس کیفیت میں دیکھا تو خوف سے لرز اٹھی۔...
3 سنن أبي داؤد كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي الْجِلْسَةِ الْمَكْرُوهَةِ
حکم: صحیح
4869 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ، عَنْ أَبِيهِ الشَّرِيدِ بْنِ سُوَيْدٍ قَالَ: مَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا جَالِسٌ هَكَذَا، وَقَدْ وَضَعْتُ يَدِيَ الْيُسْرَى خَلْفَ ظَهْرِي، وَاتَّكَأْتُ عَلَى أَلْيَةِ يَدِي، فَقَالَ: >أَتَقْعُدُ قِعْدَةَ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ؟!<....
سنن ابو داؤد:
کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
(باب: بیٹھنے کا ایک ناپسندیدہ اور مکروہ انداز)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
4869. سیدنا شرید بن سوید ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ میرے پاس سے گزرے جب کہ میں اپنا بایاں ہاتھ کمر کے پیچھے کر کے انگوٹھے کی جگہ پر دباؤ ڈال کر بیٹھا ہوا تھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم ان لوگوں کی طرح بیٹھتے ہو جن پر اللہ کا غضب ہوا ہے۔“
4 سنن أبي داؤد كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَضَعُ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَ...
حکم: صحیح
4886 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ح، وحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَضَعَ- وَقَالَ: قُتَيْبَةُ يَرْفَعَ- الرَّجُلُ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى،- زَادَ قُتَيْبَةُ وَهُوَ مُسْتَلْقٍ عَلَى ظَهْرِهِ....
سنن ابو داؤد:
کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
(باب: لیٹے ہوئے ٹانگ پر ٹانگ رکھ لینے کا بیان)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
4886. سیدنا جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے کہ آدمی اپنی ٹانگ پر ٹانگ رکھے۔ قتیبہ کی روایت میں اضافہ ہے کہ جب وہ چٹ لیٹا ہوا ہو۔
5 سنن أبي داؤد كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَضَعُ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَ...
حکم: صحیح
4887 حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ح، وحَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ، عَنْ عَمِّهِ, أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتَلْقِيًا- قَالَ الْقَعْنَبِيُّ فِي الْمَسْجِدِ-، وَاضِعًا إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى.
سنن ابو داؤد:
کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
(باب: لیٹے ہوئے ٹانگ پر ٹانگ رکھ لینے کا بیان)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
4887. جناب عباد بن تمیم اپنے چچا (عبداللہ بن زید بن عاصم انصاری ؓ) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا جب کہ آپ ﷺ چت لیٹے ہوئے تھے۔ قعنبی نے کہا: مسجد میں لیٹے ہوئے تھے اور آپ اپنی ایک ٹانگ دوسری پر رکھے ہوئے تھے۔
6 سنن أبي داؤد كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَضَعُ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَ...
حکم: صحيح الإسناد عن عثمان
4888 حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَعُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ كَانَا يَفْعَلَانِ ذَلِكَ.
سنن ابو داؤد:
کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
(باب: لیٹے ہوئے ٹانگ پر ٹانگ رکھ لینے کا بیان)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
4888. جناب سعید بن مسیب ؓ سے مروی ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب ؓ اور سیدنا عثمان بن عفان ؓ ایسے کر لیا کرتے تھے (لیٹنے کی حالت میں اپنی ایک ٹانگ پر دوسری رکھ لیا کرتے تھے)۔
مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 6
کل صفحات: 1 - کل احادیث: 6