الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 16 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 16 1 صحيح البخاري: كِتَابُ المَنَاقِبِ (بَابُ صِفَةِ النَّبِيِّ ﷺ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3551. حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرْبُوعًا بَعِيدَ مَا بَيْنَ الْمَنْكِبَيْنِ لَهُ شَعَرٌ يَبْلُغُ شَحْمَةَ أُذُنِهِ رَأَيْتُهُ فِي حُلَّةٍ حَمْرَاءَ لَمْ أَرَ شَيْئًا قَطُّ أَحْسَنَ مِنْهُ قَالَ يُوسُفُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِيهِ إِلَى مَنْكِبَيْهِ... صحیح بخاری : کتاب: فضیلتوں کے بیان میں (باب: نبی کریم ﷺ کے حلیہ اوراخلاق فاضلہ کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 3551. حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انھوں نےفرمایا: نبی ﷺ میانہ قامت تھے۔ دونوں شانوں کے درمیان کشادگی تھی۔ آپ کے بال کان کی لو تک پہنچتے تھے۔ میں نے ایک دفعہ آپ کو سرخ (دھاری دار) جوڑاپہنے دیکھا۔ میں نے آپ سے زیادہ کسی کو حسین اور خوبصورت نہیں دیکھا۔ ایک روایت میں ہے کہ آپ کےبال کندھوں تک پہنچتے تھے۔ ... الموضوع: صفة جسد النبي (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کے جسمانی اوصاف (سیرت) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ الثَّوْبِ المُزَعْفَرِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5848. حَدَّثَنَا أَبُو الوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، سَمِعَ البَرَاءَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرْبُوعًا، وَقَدْ رَأَيْتُهُ فِي حُلَّةٍ حَمْرَاءَ، مَا رَأَيْتُ شَيْئًا أَحْسَنَ مِنْهُ» صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: زعفران سے رنگا ہوا کپڑا پہننا مردوں کے لیے سخت منع ہے ) مترجم: BukhariWriterName 5848. حضرت براء ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ کا قد درمیانہ تھا میں نے آپ کو سرخ جوڑے میں دیکھا۔ آپ سے زیادہ خوبصورت میں نے کسی کو نہیں دیکھا۔ الموضوع: صفة جسد النبي (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کے جسمانی اوصاف (سیرت) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ الجَعْدِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5901. حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، سَمِعْتُ البَرَاءَ، يَقُولُ: «مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَحْسَنَ فِي حُلَّةٍ حَمْرَاءَ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» قَالَ بَعْضُ أَصْحَابِي، عَنْ مَالِكٍ: «إِنَّ جُمَّتَهُ لَتَضْرِبُ قَرِيبًا مِنْ مَنْكِبَيْهِ» قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ: - «سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُهُ غَيْرَ مَرَّةٍ، مَا حَدَّثَ بِهِ قَطُّ إِلَّا ضَحِكَ -» قَالَ شُعْبَةُ: «شَعَرُهُ يَبْلُغُ شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ»... صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: گھونگھریالے بالوں کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 5901. حضرت براء ؓ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ میں نے سرخ جوڑے میں ملبوس نبی ﷺ سے زیادہ کسی کو خوبصورت نہیں دیکھا (امام بخاری کہتے ہیں) میرے کچھ ساتھیوں نے مالک بن اسماعیل سے بیان کیا کہ آپ ﷺ کے بال کندھوں کے قریب لہراتے تھےابو اسحاق کہتے ہیں کہ میں نے (حضرت براء ؓ کو) ایک سے زیادہ مرتبہ یہ حدیث بیان کرتے سنا وہ جب بھی یہ حدیث بیان کرتے تو مسکراتے اس کی متابعت شعبہ نے کی ہے کہ آپ ﷺ کے بال آپ کے کانوں کی لوتک تھے۔ ... الموضوع: صفة جسد النبي (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کے جسمانی اوصاف (سیرت) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا (بَابُ جَوَازِ النَّافِلَةِ قَائِمًا وَقَاعِدًا، وَ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 732.03. و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَحَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ كِلَاهُمَا عَنْ زَيْدٍ قَالَ حَسَنٌ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنِي الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمَّا بَدَّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَثَقُلَ كَانَ أَكْثَرُ صَلَاتِهِ جَالِسًا... صحیح مسلم : کتاب: مسافرو ں کی نماز قصر کا بیان (باب: نفل نماز کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر پڑھنا اور رکعت کا کچھ حصہ کھڑے ہو کر اور کچھ بیٹھ کر ادا کرنا جائز ہے ) مترجم: MuslimWriterName 732.03. عبداللہ بن عروہ کے والد عروہ بن زبیر نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کیا انھوں نے کہا: جب رسول اللہ ﷺ کا بدن ذرا بڑھ گیا اور آپﷺ بھاری ہو گئے تو آپﷺ کی نماز کا زیادہ تر حصہ بیٹھے ہوئے (ادا) ہوتا تھا۔ الموضوع: صفة جسد النبي (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کے جسمانی اوصاف (سیرت) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْفَضَائِلِ (بَابُ فِي صِفَةِ النَّبِيِّ ﷺ وَأَنَّهُ كَانَ أَحْ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2337. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ، يَقُولُ: «كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مَرْبُوعًا بَعِيدَ مَا بَيْنَ الْمَنْكِبَيْنِ عَظِيمَ الْجُمَّةِ إِلَى شَحْمَةِ أُذُنَيْهِ عَلَيْهِ حُلَّةٌ حَمْرَاءُ مَا رَأَيْتُ شَيْئًا قَطُّ أَحْسَنَ مِنْهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»... صحیح مسلم : کتاب: أنبیاء کرامؑ کے فضائل کا بیان (باب: نبی اکرم ﷺ کی صفات مبارکہ اور یہ کہ آپ ﷺ کا چہرہ انور تمام انسانوں سے زیادہ خوبصورت تھا ) مترجم: MuslimWriterName 2337. شعبہ نے کہا: میں نے ابو اسحاق سے سنا، انھوں نے کہا: میں نے حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، کہہ رہے تھے: رسول اللہ ﷺ درمیانہ قد کے آدمی تھے، دونوں شانوں کے درمیان بہت فاصلہ تھا، بال بڑے تھے جو کانوں کی لو تک آتے تھے، آپ پرسرخ جوڑاتھا، میں نے آپ ﷺ سے بڑھ کر کبھی کوئی خوبصورت نہیں دیکھا۔ ... الموضوع: صفة جسد النبي (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کے جسمانی اوصاف (سیرت) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْفَضَائِلِ (بَابُ فِي صِفَةِ النَّبِيِّ ﷺ وَأَنَّهُ كَانَ أَحْ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2337.01. حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ، وَأَبُو كُرَيْبٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ، قَالَ: «مَا رَأَيْتُ مِنْ ذِي لِمَّةٍ أَحْسَنَ فِي حُلَّةٍ حَمْرَاءَ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَعْرُهُ يَضْرِبُ مَنْكِبَيْهِ بَعِيدَ مَا بَيْنَ الْمَنْكِبَيْنِ، لَيْسَ بِالطَّوِيلِ وَلَا بِالْقَصِيرِ» قَالَ أَبُو كُرَيْبٍ: لَهُ شَعَرٌ... صحیح مسلم : کتاب: أنبیاء کرامؑ کے فضائل کا بیان (باب: نبی اکرم ﷺ کی صفات مبارکہ اور یہ کہ آپ ﷺ کا چہرہ انور تمام انسانوں سے زیادہ خوبصورت تھا ) مترجم: MuslimWriterName 2337.01. عمرو ناقد اور ابو کریب نے کہا: ہمیں وکیع نے سفیان سے حدیث بیان کی، انھوں نے ابو اسحاق سے، انھوں نے حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے کسی د راز گیسوؤں والے شخص کو سرخ جوڑے میں رسول اللہ ﷺ سے بڑھ کر حسین نہیں دیکھا، آپﷺ کے بال کندھوں کو چھوتے تھے، آپ کے دونوں کندھوں کے درمیان فاصلہ تھا، قد بہت لمبا تھا نہ بہت چھوٹا تھا۔ ابو کریب نے کہا: آپ ﷺ کے بال ایسے تھے (جو کندھوں کو چھوتے تھے۔) ... الموضوع: صفة جسد النبي (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کے جسمانی اوصاف (سیرت) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْفَضَائِلِ (بَابُ فِي صِفَةِ فَمِ النَّبِيِّ ﷺ وَعَيْنَيْهِ وَ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2339. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّى - قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ، قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَلِيعَ الْفَمِ، أَشْكَلَ الْعَيْنِ مَنْهُوسَ الْعَقِبَيْنِ» قَالَ: قُلْتُ لِسِمَاكٍ: مَا ضَلِيعُ الْفَمِ؟ قَالَ: «عَظِيمُ الْفَمِ»، قَالَ قُلْتُ: مَا أَشْكَلُ الْعَيْنِ؟ قَالَ: «طَوِيلُ شَقِّ الْعَيْنِ»، قَالَ: قُلْتُ: مَا مَنْهُوسُ الْعَقِبِ؟ قَالَ: «قَلِيلُ لَحْمِ الْعَقِبِ»... صحیح مسلم : کتاب: أنبیاء کرامؑ کے فضائل کا بیان (باب: نبی کریم ﷺ کا دہن مبارک ،دونوں آنکھیں اورایڑیاں ) مترجم: MuslimWriterName 2339. سماک بن حرب نےکہا: میں نے حضرت جابر بن سمرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺفراخ دہن تھے، آنکھیں بڑی اور روشن تھیں، ایڑیوں پرکم گوشت تھا۔ میں سماک سے پوچھا ضلیع الفم کا کیا مطلب ہے؟ انھوں نے کہا، جس کا دہن بڑا ہو، میں نے پوچھا: أشكل العين کا کیا ہے؟ انھوں نے کہا، جس کس آنکھوں کا کٹاؤ بڑا ہو، میں نے کہا: منھوس العقب کا کیا ہے؟ انہوں نے کہا: جس کی ایڑیوں پر گوشت کم ہو۔ ... الموضوع: صفة جسد النبي (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کے جسمانی اوصاف (سیرت) 8 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْمَنَاقِبِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ النَّبِيِّ ﷺ) حکم: صحیح 3635. حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَاءِ قَالَ مَا رَأَيْتُ مِنْ ذِي لِمَّةٍ فِي حُلَّةٍ حَمْرَاءَ أَحْسَنَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُ شَعْرٌ يَضْرِبُ مَنْكِبَيْهِ بَعِيدُ مَا بَيْنَ الْمَنْكِبَيْنِ لَمْ يَكُنْ بِالْقَصِيرِ وَلَا بِالطَّوِيلِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ... جامع ترمذی : كتاب: فضائل و مناقب کے بیان میں (باب: نبی اکرم ﷺ کے حلیہ مبارک کابیان ) مترجم: TrimziWriterName 3635. براء ؓ کہتے ہیں کہ میں نے کسی شخص کو جس کے بال کان کی لو کے نیچے ہوں سرخ جوڑے۱؎ میں رسول اللہ ﷺ سے زیادہ خوبصورت نہیں دیکھا، آپﷺ کے بال آپﷺ کے دونوں کندھوں سے لگے ہوتے تھے۲؎، اور آپﷺ کے دونوں کندھوں میں کافی فاصلہ ہوتا تھا۳؎، نہ آپﷺ پستہ قد تھے نہ بہت لمبے۴؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ... الموضوع: صفة جسد النبي (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کے جسمانی اوصاف (سیرت) 9 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْمَنَاقِبِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ النَّبِيِّ ﷺ) حکم: صحیح 3637. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزَ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالطَّوِيلِ وَلَا بِالْقَصِيرِ شَثْنَ الْكَفَّيْنِ وَالْقَدَمَيْنِ ضَخْمَ الرَّأْسِ ضَخْمَ الْكَرَادِيسِ طَوِيلَ الْمَسْرُبَةِ إِذَا مَشَى تَكَفَّأَ تَكَفُّؤًا كَأَنَّمَا انْحَطَّ مِنْ صَبَبٍ لَمْ أَرَ قَبْلَهُ وَلَا بَعْدَهُ مِثْلَهُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.... جامع ترمذی : كتاب: فضائل و مناقب کے بیان میں (باب: نبی اکرم ﷺ کے حلیہ مبارک کابیان ) مترجم: TrimziWriterName 3637. علی ؓ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نہ لمبے تھے نہ پستہ قد، آپﷺ کی ہتھیلیاں اور پاؤں گوشت سے پُر تھے ، آپﷺ بڑے سر اور موٹے جوڑوں والے تھے، (یعنی گھٹنے اور کہنیاں گوشت سے پُر اور فربہ تھیں)، سینہ سے ناف تک باریک بال تھے، جب چلتے تو آگے جھکے ہوئے ہوتے گویا آپ5 اوپر سے نیچے اتر رہے ہیں، میں نے نہ آپ سے پہلے اور نہ آپ کے بعد کسی کو آپ جیسا دیکھا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ... الموضوع: صفة جسد النبي (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کے جسمانی اوصاف (سیرت) 10 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْمَنَاقِبِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ النَّبِيِّ ﷺ) حکم: صحیح 3637.01. حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ الْمَسْعُودِيِّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَهُ. جامع ترمذی : كتاب: فضائل و مناقب کے بیان میں (باب: نبی اکرم ﷺ کے حلیہ مبارک کابیان ) مترجم: TrimziWriterName 3637.01. ہم سے سفیان بن وکیع نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں: ہم سے میرے باپ وکیع نے بیان کیا اور انہوں نے مسعودی سے اسی سند سے اسی جیسی حدیث روایت کی ہے۔ الموضوع: صفة جسد النبي (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کے جسمانی اوصاف (سیرت) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 16 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 16