4 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ دَوَاءِ الْجِرَاحَةِ)

حکم: صحیح

3464. حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، قَالَ: «جُرِحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَوْمَ أُحُدٍ، وَكُسِرَتْ رَبَاعِيَتُهُ، وَهُشِمَتِ الْبَيْضَةُ عَلَى رَأْسِهِ، فَكَانَتْ فَاطِمَةُ تَغْسِلُ الدَّمَ عَنْهُ، وَعَلِيٌّ يَسْكِبُ عَلَيْهِ الْمَاءَ، بِالْمِجَنِّ، فَلَمَّا رَأَتْ فَاطِمَةُ أَنَّ الْمَاءَ لَا يَزِيدُ الدَّمَ إِلَّا كَثْرَةً أَخَذَتْ قِطْعَةَ حَصِيرٍ، فَأَحْرَقَتْهَا، حَتَّى إِذَا صَارَ رَمَادًا، أَلْزَمَتْهُ الْجُرْحَ، فَاسْتَمْسَكَ الدَّمُ»...

Ibn-Majah : Chapters on Medicine (Chapter: Treatment For Wounds )

مترجم: MajahWriterName

3464. حضرت سہیل بن ساعدی سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جنگ احد کے دن رسول اللہ ﷺ زخمی ہوگئے۔ آپﷺ کا سامنے والا دانت ٹوٹ گیا۔ آپﷺ کےسر میں خود ٹوٹ کر گھس گیا۔ حضرت فاطمہ ؓ آپﷺ کے جسم مبارک سے خون کو دھو کر صاف کرنے لگیں اور حضرت علی ڈھال میں پانی لا کرڈال رہے تھے۔ جب فاطمہ ؓ نے دیکھا کہ پانی ڈالنے سے خون اور زیادہ بہتا ہے تو انہوں نے ایک چٹائی کا ٹکرا لے کر جلایا۔ جب اس کی راکھ بن گئی تو وہ زخم پر لگادی تب خون رک گیا۔ ...


5 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ دَوَاءِ الْجِرَاحَةِ)

حکم: صحیح

3465. حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ عَبْدِ الْمُهَيْمِنِ بْنِ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: إِنِّي لَأَعْرِفُ يَوْمَ أُحُدٍ مَنْ جَرَحَ وَجْهَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَنْ كَانَ يُرْقِئُ الْكَلْمَ مِنْ وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَيُدَاوِيهِ، وَمَنْ يَحْمِلُ الْمَاءَ فِي الْمِجَنِّ، وَبِمَا دُووِيَ بِهِ الْكَلْمُ، حَتَّى رَقَأَ، قَالَ: «أَمَّا مَنْ كَانَ يَحْمِلُ الْمَاءَ فِي الْمِجَنِّ، فَعَلِيٌّ، وَأَمَّا مَنْ كَانَ يُدَاوِي الْكَلْمَ، فَفَاطِمَةُ، أَحْرَقَ...

Ibn-Majah : Chapters on Medicine (Chapter: Treatment For Wounds )

مترجم: MajahWriterName

3465. حضرت سہل بن ساعدی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: مجھے معلم ہےکہ جنگ احد کے موقع پر کس نے رسول اللہ ﷺکے چہرہ مبارک کو زخمی کیا۔ اور کون رسول اللہ ﷺ کے چہرہ مبارک کے زخم کا خون بند کررہا تھا اور زخم کاعلاج کررہا تھا۔ اور کون ڈھال میں پانی لا رہا تھا۔ اور زخم کا علاج کس چیز سے کیا گیا کہ خون بند ہوگیا۔ پھر فرمایا: ڈھال میں پانی تو حضرت علی لا رہے تھے۔ اور زخموں کا علاج حضرت فاطمہ ؓ کررہی تھیں۔ جب خون بند نہ ہوا تو حضرت فاطمہ‬ ؓ ن‬ے پرانی چٹائی کا ایک ٹکڑا لے کر اس کی راکھ زخم پر رکھی تو زخم سے خون رک گیا۔ ...