1 ‌سنن أبي داؤد كِتَابُ الْحُدُودِ بَابٌ فِي إِقَامَةِ الْحَدِّ عَلَى الْمَرِيضِ

حکم: صحیح

4492 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ، أَخْبَرَنِي أَبُو أُمَامَةَ بْنُ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ بَعْضُ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْأَنْصَارِ, أَنَّهُ اشْتَكَى رَجُلٌ مِنْهُمْ حَتَّى أُضْنِيَ، فَعَادَ جِلْدَةً عَلَى عَظْمٍ، فَدَخَلَتْ عَلَيْهِ جَارِيَةٌ لِبَعْضِهِمْ، فَهَشَّ لَهَا، فَوَقَعَ عَلَيْهَا، فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِ رِجَالُ قَوْمِهِ يَعُودُونَهُ, أَخْبَرَهُمْ بِذَلِكَ، وَقَالَ: اسْتَفْتُوا لِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, فَإِنِّي قَدْ وَقَعْتُ عَلَى جَارِ...

Abu-Daud: Prescribed Punishments (Kitab Al-Hudud) (Chapter: Carrying out hadd (punishment) on a man who is sick)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

4492. جناب ابوامامہ بن سہل بن حنیف کہتے ہیں کہ ان سے رسول اللہ ﷺ کے بعض انصاری صحابیوں نے بیان کیا کہ ان کا ایک آدمی بیمار ہو گیا اور اس قدر نحیف ہو گیا کہ بس ہڈیوں پر چمڑا رہ گیا۔ اس کے پاس کسی کی لونڈی آئی، اسے دیکھ کر اسے جوش آ گیا اور پھر اس سے جماع کر بیٹھا۔ جب اس کی قوم کے لوگ اس کی عیادت کے لیے گئے تو اس نے انہیں اپنی یہ بات بتائی اور کہا کہ میرے متعلق رسول اللہ ﷺ سے دریافت کرو، بیشک میرے پاس ایک لونڈی آئی تھی اور میں اس سے جماع کر بیٹھا ہوں۔ چنانچہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے اس کا ذکر کیا اور بتایا کہ ہم نے اس جیسا بیمار کوئی نہیں دیکھا، اگر ہم اسے آپ ﷺ کے پاس ...


2 ‌جامع الترمذي أَبْوَابُ الْحُدُودِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ مَا جَاءَ فِي إِقَامَةِ الْحَدِّ عَلَى الإِم...

حکم: صحیح

1526 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ عَنْ السُّدِّيِّ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ قَالَ خَطَبَ عَلِيٌّ فَقَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَقِيمُوا الْحُدُودَ عَلَى أَرِقَّائِكُمْ مَنْ أَحْصَنَ مِنْهُمْ وَمَنْ لَمْ يُحْصِنْ وَإِنَّ أَمَةً لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَنَتْ فَأَمَرَنِي أَنْ أَجْلِدَهَا فَأَتَيْتُهَا فَإِذَا هِيَ حَدِيثَةُ عَهْدٍ بِنِفَاسٍ فَخَشِيتُ إِنْ أَنَا جَلَدْتُهَا أَنْ أَقْتُلَهَا أَوْ قَالَ تَمُوتَ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَ...

Tarimdhi: The Book on Legal Punishments (Al-Hudud) (Chapter: What Has Been Related About Establishing Legal Punishments Upon The Slave Girl)

مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)

1526. ابوعبدالرحمن سلمی کہتے ہیں کہ علی ؓ نے خطبہ کے دوران کہا: لوگو! اپنے غلاموں اورلونڈیوں پر حد قائم کرو، جس کی شادی ہوئی ہو اس پر بھی اور جس کی شادی نہ ہوئی ہو اس پربھی، رسول اللہ ﷺ کی ایک لونڈی نے زنا کیا، چنانچہ آپ نے مجھے کوڑے لگانے کا حکم دیا، میں اس کے پاس آیا تو (دیکھا) اس کو کچھ ہی دن پہلے نفاس کا خون آیا تھا ۱؎ لہٰذا مجھے اندیشہ ہوا کہ اگرمیں نے اسے کوڑے لگائے تو کہیں میں اسے قتل نہ کر بیٹھوں، یا انہوں نے کہا: کہیں وہ مر نہ جائے ۲؎، چنانچہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس گیا اور آ پ سے اسے بیان کیا، تو آپ نے فرمایا: ’’تم نے اچھاکیا‘‘۔...


3 ‌سنن النسائي كِتَابُ آدَابِ الْقُضَاةِ بَابُ قَضَاءِ الْحَاكِمِ عَلَى الْغَائِبِ إِذَا عَ...

حکم: صحیح

5439 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا وَكِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَتْ هِنْدٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ رَجُلٌ شَحِيحٌ وَلَا يُنْفِقُ عَلَيَّ وَوَلَدِي مَا يَكْفِينِي أَفَآخُذُ مِنْ مَالِهِ وَلَا يَشْعُرُ قَالَ خُذِي مَا يَكْفِيكِ وَوَلَدِكِ بِالْمَعْرُوفِ...

Sunan-nasai: The Book of the Etiquette of Judges (Chapter: The Judge Passing a Judgment on Someone in Absentia, if he Knows Who he is)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

5439. حضرت عائشہ‬ ؓ ف‬رماتی ہیں کہ حضرت ہند رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضرہوئی اورکہا: اے اللہ کے رسول! ابوسفیان کنجوس آدمی ہے۔ وہ نہ تو مجھے کافی اخراجات دیتا ہے اور نہ میرے بچوں کے لیے۔ توکیا میں اس کے مال میں سے اس کے علم کےبغیر لےسکتی ہوں؟ آپ نے فرمایا: ”تواتنا لے سکتی ہے جو تجھےاورتیرے بچوں کومناسب اندازمیں کفایت کرے۔“...


4 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ الْكَبِيرِ وَالْمَرِيضِ يَجِبُ عَلَيْهِ الْح...

حکم: صحیح

2665 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ قَالَ كَانَ بَيْنَ أَبْيَاتِنَا رَجُلٌ مُخْدَجٌ ضَعِيفٌ فَلَمْ يُرَعْ إِلَّا وَهُوَ عَلَى أَمَةٍ مِنْ إِمَاءِ الدَّارِ يَخْبُثُ بِهَا فَرَفَعَ شَأْنَهُ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اجْلِدُوهُ ضَرْبَ مِائَةِ سَوْطٍ قَالُوا يَا نَبِيَّ اللَّهِ هُوَ أَضْعَفُ مِنْ ذَلِكَ لَوْ ضَرَبْنَاهُ مِائَةَ سَوْطٍ مَاتَ قَالَ فَخ...

Ibn-Majah: The Chapters on Legal Punishments (Chapter: The Legal Punishment Must Be Carried Out On The Old And The Sick (When They Deserve It))

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

2665. حضرت سعید بن سعد بن عبادہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہمارے محلے میں ایک کمزور اپاہج رہتا تھا۔ (ایک دن) لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ وہ گھر کی ایک لونڈى سے برے کام میں مشغول ہے۔ حضرت سعد بن عبادہ ؓ نے اس کا معاملہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں پیش کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اسے سو کوڑے مارو۔ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول ﷺ! وہ تو کمزور ہے۔ اگر ہم نے اسے سو کوڑے مارے تو وہ مر جائے گا۔ نبی ﷺ نے فرمایا: کھجور کا ایک خوشہ لو، (جس پر سے کھجوریں اتار لی گئی ہوں اور تنکے باقی ہوں) جس میں سو تنکے ہوں۔ اسے اس کی ایک ضرب لگا دو۔...