4 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ مَا يُتَّقَى مِنْ شُؤْمِ المَرْأَةِ

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

5134 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَسْقَلَانِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ ذَكَرُوا الشُّؤْمَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ كَانَ الشُّؤْمُ فِي شَيْءٍ فَفِي الدَّارِ وَالْمَرْأَةِ وَالْفَرَسِ...

Sahi-Bukhari: Wedlock, Marriage (Nikaah) (Chapter: What evil omen of a lady is to be warded off)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

5134. سیدنا ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ لوگوں نے نبی ﷺ کے پاس نحوست کا ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر نحوست کسی چیز میں ہو تو مکان، عورت اور گھوڑے میں ہوسکتی ہے۔“


7 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ لاَ عَدْوَى

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

5820 حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَحَمْزَةُ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لاَ عَدْوَى وَلاَ طِيَرَةَ، إِنَّمَا الشُّؤْمُ فِي ثَلاَثٍ: فِي الفَرَسِ، وَالمَرْأَةِ، وَالدَّارِ ...

Sahi-Bukhari: Medicine (Chapter: No 'Adwa (no contagious disease is conveyed without Allah’s permission))

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

5820. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: چھوت لگ جانے اور بد شگونی کی کوئی حقیقت نہیں۔ (اگر نحوست ممکن ہوتی تو) نحوست تین چیزوں میں ہوتی گھوڑے میں عورت میں اور گھر میں (مگر درحقیقت ان میں بھی نہیں ہے۔)


8 ‌صحيح مسلم كِتَابُ السَّلَامِ بَاب الطِّيَرَةِ وَالْفَأْلِ وَمَا يَكُونُ فِيهِ م...

حکم: صحیح

5945 وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حَمْزَةَ، وَسَالِمٍ، ابْنَيْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الشُّؤْمُ فِي الدَّارِ، وَالْمَرْأَةِ، وَالْفَرَسِ»...

Muslim: The Book of Greetings (Chapter: (Evil) Omens And Al-Fa'l, And That Which May Be Regarded As Inauspicious)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

5945. امام مالک نے ابن شہاب سے، انھوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے دو بیٹوں حمزہ اور سالم سے، انھوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’عدم موافقت (ناسزاداری) گھر،عورت اور گھوڑے میں ہو سکتی ہے۔‘‘


9 ‌صحيح مسلم كِتَابُ السَّلَامِ بَاب الطِّيَرَةِ وَالْفَأْلِ وَمَا يَكُونُ فِيهِ م...

حکم: صحیح

5946 وَحَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ، وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حَمْزَةَ، وَسَالِمٍ، ابْنَيْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا عَدْوَى وَلَا طِيَرَةَ وَإِنَّمَا الشُّؤْمُ فِي ثَلَاثَةٍ: الْمَرْأَةِ، وَالْفَرَسِ، وَالدَّارِ "...

Muslim: The Book of Greetings (Chapter: (Evil) Omens And Al-Fa'l, And That Which May Be Regarded As Inauspicious)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

5946. یونس نے ابن شہاب سے، انھوں نے بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے دوبیٹوں حمزہ اور سالم سے، انھوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کسی سے خود بخود مرض کا لگ جانا اور بدشگونی کی کو ئی حقیقت نہیں۔ ناموافقت تین چیزوں میں ہوتی ہے۔ عورت گھوڑے اور گھر میں ۔‘‘...