الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 4 - مجموع أحاديث: 36 کل صفحات: 4 - کل احا دیث: 36 1 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ إِذَا بَيَّنَ البَيِّعَانِ وَلَمْ يَكْتُمَا ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2079. حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ صَالِحٍ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ رَفَعَهُ إِلَى حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا أَوْ قَالَ حَتَّى يَتَفَرَّقَا فَإِنْ صَدَقَا وَبَيَّنَا بُورِكَ لَهُمَا فِي بَيْعِهِمَا وَإِنْ كَتَمَا وَكَذَبَا مُحِقَتْ بَرَكَةُ بَيْعِهِمَا... Sahi-Bukhari : Sales and Trade (Chapter: To explain the good and bad points of the transaction ) مترجم: BukhariWriterName 2079. حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "خریدنے اور بیچنے والے دونوں کو اختیار ہے جب تک جدا نہ ہوں۔۔۔ یا یہ فرمایا یہاں تک کہ علیحدہ ہوں۔۔۔ اگر وہ سچ بولیں اور عیب وہنر ظاہر کردیں تو انھیں ان کی اس تجارت میں برکت دی جائے گی اور اگر جھوٹ بولیں یاعیب چھپائیں تو بیع کی برکت ختم کردی جائے گی۔ ... الموضوع: الكذب في السلعة (المعاملات) Topics: Telking lies in business (Matters) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ مَا يَمْحَقُ الكَذِبُ وَالكِتْمَانُ فِي البَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2082. حَدَّثَنَا بَدَلُ بْنُ الْمُحَبَّرِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْخَلِيلِ يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا أَوْ قَالَ حَتَّى يَتَفَرَّقَا فَإِنْ صَدَقَا وَبَيَّنَا بُورِكَ لَهُمَا فِي بَيْعِهِمَا وَإِنْ كَتَمَا وَكَذَبَا مُحِقَتْ بَرَكَةُ بَيْعِهِمَا... Sahi-Bukhari : Sales and Trade (Chapter: The loss (of blessings) if one tells lies or hides the facts in a deal ) مترجم: BukhariWriterName 2082. حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: "خریدنے اور بیچنے والے کو اختیار ہے جب تک وہ ایک دوسرے سے جدانہ ہوں۔ یا فرمایا تا آنکہ وہ متفرق ہوجائیں۔ اگر وہ سچ بولیں اورعیب کی وضاحت کردیں تو ان کی خریدوفروخت میں برکت ہوگی۔ اس کے برعکس اگر وہ عیب چھپائیں اور جھوٹ بولیں تو اس خریدوفروخت کی برکت مٹا دی جائے گی۔ " ... الموضوع: الكذب في السلعة (المعاملات) Topics: Telking lies in business (Matters) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابٌ: {يَمْحَقُ اللَّهُ الرِّبَا وَيُرْبِي الصَّد...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2087. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ ابْنُ الْمُسَيَّبِ إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْحَلِفُ مُنَفِّقَةٌ لِلسِّلْعَةِ مُمْحِقَةٌ لِلْبَرَكَةِ Sahi-Bukhari : Sales and Trade (Chapter: "Allah will destroy Riba and will give increase for Sadaqat" ) مترجم: BukhariWriterName 2087. حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: "(جھوٹی)قسم کھانے سے مال تو فروخت ہو جاتا ہے لیکن وہ برکت کو ختم کردیتی ہے۔ " الموضوع: الكذب في السلعة (المعاملات) Topics: Telking lies in business (Matters) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ الحَلِفِ فِي البَيْعِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2088. حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا أَقَامَ سِلْعَةً وَهُوَ فِي السُّوقِ فَحَلَفَ بِاللَّهِ لَقَدْ أَعْطَى بِهَا مَا لَمْ يُعْطِ لِيُوقِعَ فِيهَا رَجُلًا مِنْ الْمُسْلِمِينَ فَنَزَلَتْ إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا الْآيَةَ... Sahi-Bukhari : Sales and Trade (Chapter: Giving oaths (swearing) while selling ) مترجم: BukhariWriterName 2088. حضرت عبد اللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے منڈی میں اپنا سامان لگایا اور اللہ کی قسم اٹھا کر کہنے لگا کہ مجھے اس کی اتنی قیمت ملتی ہے، حالانکہ اسے نہیں ملتی تھی۔ اس کا مقصد کسی مسلمان کو پھنسانا تھا اس کے متعلق یہ آیت نازل ہوئی۔ "إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّـهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا" "جولوگ اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کے عوض بہت کم قیمت لیتے ہیں۔ " ... الموضوع: الكذب في السلعة (المعاملات) Topics: Telking lies in business (Matters) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابٌ: البَيِّعَانِ بِالخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2110. حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ قَتَادَةُ أَخْبَرَنِي عَنْ صَالِحٍ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ سَمِعْتُ حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا فَإِنْ صَدَقَا وَبَيَّنَا بُورِكَ لَهُمَا فِي بَيْعِهِمَا وَإِنْ كَذَبَا وَكَتَمَا مُحِقَتْ بَرَكَةُ بَيْعِهِمَا... Sahi-Bukhari : Sales and Trade (Chapter: To cancel or confirm the bargain ) مترجم: BukhariWriterName 2110. حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: "بیچنےاور خریدنے والے(دونوں)کو اختیار ہے جب تک جدانہ ہوئے ہوں۔ اگر وہ سچ کہیں اور صاف صاف بیان کریں تو ان کی خریدو فروخت میں برکت ہوگی۔ اور اگر وہ جھوٹ بولیں اور عیب چھپائیں تو ان کی بیع سے برکت جاتی رہے گی۔ "... الموضوع: الكذب في السلعة (المعاملات) Topics: Telking lies in business (Matters) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ إِذَا كَانَ البَائِعُ بِالخِيَارِ هَلْ يَجُو...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2114. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا حَبَّانُ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا قَالَ هَمَّامٌ وَجَدْتُ فِي كِتَابِي يَخْتَارُ ثَلَاثَ مِرَارٍ فَإِنْ صَدَقَا وَبَيَّنَا بُورِكَ لَهُمَا فِي بَيْعِهِمَا وَإِنْ كَذَبَا وَكَتَمَا فَعَسَى أَنْ يَرْبَحَا رِبْحًا وَيُمْحَقَا بَرَكَةَ بَيْعِهِمَا قَالَ وَحَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا أَبُو التَّيَّاحِ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ يُحَدِّثُ بِهَذَا الْح... Sahi-Bukhari : Sales and Trade (Chapter: If the seller has the option of cancelling the bargain ) مترجم: BukhariWriterName 2114. حضرت حکیم بن حزام ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’بائع اور مشتری کو اختیار ہے جب تک وہ جدانہ ہوں۔۔۔ ہمام کہتے ہیں کہ میں نے اپنی کتاب میں اس طرح پایا کہ وہ تین بار اختیار کرے۔۔۔ اگر وہ دونوں سچ بولیں اور صاف صاف بیان کریں تو ان کی اس بیع میں برکت ہوگی اور اگر وہ جھوٹ سے کام لیں اور عیب وغیرہ چھپائیں تو شاید انھیں نفع تو ہوگا لیکن اس بیع سے برکت کو ختم کردیا جائے گا۔‘‘ حبان نے کہا: ہم کو ہمام نے خبر دی، ا نھوں نے کہا: ہم سے ابو تیاح نے بیان کیا، انھوں نے عبد اللہ بن حارث کو یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا، انھوں نے حضرت حکیم بن حزام... الموضوع: الكذب في السلعة (المعاملات) Topics: Telking lies in business (Matters) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ قوْلِ النَّبِيِّ ﷺ: «مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 101. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيُّ ح، وَحَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ مُحَمَّدُ بْنُ حَيَّانَ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ، كِلَاهُمَا عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ حَمَلَ عَلَيْنَا السِّلَاحَ فَلَيْسَ مِنَّا، وَمَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا».... Muslim : The Book of Faith (Chapter: The Saying of the prophet (saws): "Whoever deceives us is not one of us." ) مترجم: MuslimWriterName 101. سہیل بن ابی صالحؒ نے اپنے والد ابو صالحؒ سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت کی کہ رسول ا للہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے ہمارے خلاف ہتھیار اٹھایا، وہ ہم میں سے نہیں، اور جس نے ہمیں دھوکا دیا، وہ ہم میں سے نہیں۔‘‘ الموضوع: الكذب في السلعة (المعاملات) Topics: Telking lies in business (Matters) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ قوْلِ النَّبِيِّ ﷺ: «مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 102. وَحَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، وَقُتَيْبَةُ، وَابْنُ حُجْرٍ، جَمِيعًا عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ جَعْفَرٍ، قَالَ ابْنُ أَيُّوبَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الْعَلَاءُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَى صُبْرَةِ طَعَامٍ فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهَا، فَنَالَتْ أَصَابِعُهُ بَلَلًا فَقَالَ: «مَا هَذَا يَا صَاحِبَ الطَّعَامِ؟» قَالَ أَصَابَتْهُ السَّمَاءُ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: «أَفَلَا جَعَلْتَهُ فَوْقَ الطَّعَامِ كَيْ يَرَاهُ النَّاسُ، مَنْ غَشَّ فَلَيْسَ مِنِّي».... Muslim : The Book of Faith (Chapter: The Saying of the prophet (saws): "Whoever deceives us is not one of us." ) مترجم: MuslimWriterName 102. علاءؒ نےاپنے والد عبد الرحمن بن یعقوبؒ سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ غلے کی ایک ڈھیری کے پاس سے گزرے توآپ نے اپنا ہاتھ اس میں داخل کیا، آپ کی انگلیوں نے نمی محسوس کی تو آپ نے فرمایا: ’’غلے کے مالک! یہ کیا ہے؟‘‘ اس نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! اس پر بارش پڑ گئی تھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’توتم نے اس (بھیگے ہوئے غلے) کو اوپر کیوں نہ رکھا، تاکہ لو گ اسے دیکھ لیتے؟ جس نے دھوکا کیا، وہ مجھ سے نہیں۔‘‘ (ان لوگوں میں سے نہیں جنہیں میرے ساتھ وابستہ ہونے کا شرف حاصل ہے۔) ... الموضوع: الكذب في السلعة (المعاملات) Topics: Telking lies in business (Matters) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ بَيَانِ غِلَظِ تَحْرِيمِ النَّمِيمَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 106. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُهُمُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ» قَالَ: فَقَرَأَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَ مِرَارًا، قَالَ أَبُو ذَرٍّ: خَابُوا وَخَسِرُوا، مَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «الْمُسْبِلُ، وَالْمَنَّانُ، وَالْمُنَفّ... Muslim : The Book of Faith (Chapter: Clarifying the emphatic prohibition of An-Namimah (Malicious Gossip) ) مترجم: MuslimWriterName 106. ابو زرعہؒ سے خرشہ بن حرؒ سے انہوں نے حضرت ابو ذرؓ سے اور انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: ’’ تین (قسم کے لوگ) ہیں اللہ ان سے گفتگو نہیں کرے گا، نہ قیامت کے روز ان کی طرف سے دیکھے گا اور نہ انہیں (گناہوں سے) پاک کرے گا اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہوگا۔‘‘ ابو ذرؓ نے کہا: آپ نے اسے تین دفعہ پڑھا۔ ابو ذرؓ نےکہا: نا کام ہو گئے اور نقصان سے دو چار ہوئے، اے اللہ کے رسول! یہ کون ہیں؟ فرمایا: ’’اپنا کپڑا (ٹخنوں سے) نیچے لٹکانے والا، احسان جتانے والا اور جھوٹی قسم سے اپنے سامان کی مانگ بڑھانے والا۔‘‘ ... الموضوع: الكذب في السلعة (المعاملات) Topics: Telking lies in business (Matters) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ بَيَانِ غِلَظِ تَحْرِيمِ النَّمِيمَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 106.01. و حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى وَهُوَ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الْأَعْمَشُ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُسْهِرٍ عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ عَنْ أَبِي ذَرٍّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُهُمْ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْمَنَّانُ الَّذِي لَا يُعْطِي شَيْئًا إِلَّا مَنَّهُ وَالْمُنَفِّقُ سِلْعَتَهُ بِالْحَلِفِ الْفَاجِرِ وَالْمُسْبِلُ إِزَارَهُ».... Muslim : The Book of Faith (Chapter: Clarifying the emphatic prohibition of An-Namimah (Malicious Gossip) ) مترجم: MuslimWriterName 106.01. سفیانؒ نے کہا: ہمیں سلیمان اعمشؒ نے سلیمان بن مسہرؒ سے حدیث سنائی، انہوں نے خرشہ بن حرؒ سے روایت کی، انہوں نے حضرت ابو ذر ؓ سے اور انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: ’’تین (قسم کے لوگ) ہیں، قیامت کے دن اللہ ان سےبات نہیں کرے گا: مَنّان، یعنی جو احسان جتلانے کے لیے کسی کو کوئی چیز دیتا ہے، وہ جو جھوٹی قسم کے ذریعے سے اپنے سامان کی مانگ بڑھاتا ہے اور جو اپنا تہبند (ٹخنوں سے نیچے) لٹکاتا ہے۔‘‘ ... الموضوع: الكذب في السلعة (المعاملات) Topics: Telking lies in business (Matters) مجموع الصفحات: 4 - مجموع أحاديث: 36 کل صفحات: 4 - کل احا دیث: 36