1 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ الْإِسْرَاءِ بِرَسُولِ اللهِ ﷺ إِلَى السَّمَ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

166. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَسُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ، قَالَا: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِوَادِي الْأَزْرَقِ، فَقَالَ: «أَيُّ وَادٍ هَذَا؟» فَقَالُوا: هَذَا وَادِي الْأَزْرَقِ، قَالَ: «كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ هَابِطًا مِنَ الثَّنِيَّةِ، وَلَهُ جُؤَارٌ إِلَى اللهِ بِالتَّلْبِيَةِ»، ثُمَّ أَتَى عَلَى ثَنِيَّةِ هَرْشَى، فَقَالَ: «أَيُّ ثَنِيَّةٍ هَذِهِ؟» قَالُوا: ثَنِيَّةُ هَرْشَى، قَالَ: «كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى يُونُسَ بْنِ مَتَّى عَلَيْهِ السَّلَامُ عَلَ...

Muslim : The Book of Faith (Chapter: The night journey on which the messenger of Allah (saws) was taken up into the heavens and the prayers were enjoined )

مترجم: MuslimWriterName

166. احمد بن حنبلؒ اور سریج بن یونسؒ نے کہا: ہمیں ہشیمؒ نے حدیث سنائی، انہوں نے کہا: ہمیں داؤد بن ابی ہندؒ نے ابوعالیہؒ سے، انہوں نے حضرت ابن عباسؓ سے خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ وادی ازرق سے گزرے تو آپ ﷺ نے پوچھا: ’’یہ کون سے وادی ہے؟‘‘ لوگوں نے کہا: یہ وادی ازرق ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں موسیٰ ؑ کو وادی کے موڑ سے اترتے دیکھ رہا ہوں، اور وہ بلند آواز سے تلبیہ کہتے ہوئے اللہ کے سامنے زاری کر رہے ہیں۔‘‘ پھر آپ ھرشیٰ کی گھاٹی پر پہنچے تو پوچھا: ’’یہ کون سی گھاٹی ہے؟‘‘ لوگوں نے کہا:...


2 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ الْإِسْرَاءِ بِرَسُولِ اللهِ ﷺ إِلَى السَّمَ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

166.01. وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: سِرْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ، فَمَرَرْنَا بِوَادٍ، فَقَالَ: «أَيُّ وَادٍ هَذَا؟» فَقَالُوا: وَادِي الْأَزْرَقِ، فَقَالَ: «كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى مُوسَى صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ مِنْ لَوْنِهِ وَشَعَرِهِ شَيْئًا لَمْ يَحْفَظْهُ دَاوُدُ - وَاضِعًا إِصْبَعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ، لَهُ جُؤَارٌ إِلَى اللهِ بِالتَّلْبِيَةِ، مَارًّا بِهَذَا الْوَادِي» قَالَ: ثُمَّ سِرْنَا حَتَّى أَتَيْنَا عَلَى ثَنِيَّةٍ، فَقَالَ: «أَ...

Muslim : The Book of Faith (Chapter: The night journey on which the messenger of Allah (saws) was taken up into the heavens and the prayers were enjoined )

مترجم: MuslimWriterName

166.01. ابن ابی عدی نے داؤدؒ سے حدیث سنائی، انہوں نےابو عالیہؒ سے اور انہوں نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کی، کہا: ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مکہ اور مدینہ کے درمیان رات کے وقت سفر کیا، ہم ایک وادی سے گزرے توآپ ﷺ نے پوچھا : ’’یہ کون سی وادی ہے ؟‘‘ لوگوں نے کہا: وادی ازرق ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ’’جیسے میں موسیٰ ؑ کو دیکھ رہا ہوں (آپ نے موسیٰؑ کے رنگ اور بالوں کے بارے میں کچھ بتایا جو داودؒ کویاد نہیں رہا) موسیٰؑ نے اپنی دو انگلیاں اپنے (دونوں) کانوں میں ڈالی ہوئی ہیں، اس وادی سے گزرتے ہوئے، تلبیہ کے ساتھ بلند آواز سے اللہ کے سامنے زاری...


3 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الْحَجِّ عَلَى الرَّحْلِ)

حکم: صحیح

2891. حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ فَمَرَرْنَا بِوَادٍ فَقَالَ أَيُّ وَادٍ هَذَا قَالُوا وَادِي الْأَزْرَقِ قَالَ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى مُوسَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ مِنْ طُولِ شَعَرِهِ شَيْئًا لَا يَحْفَظُهُ دَاوُدُ وَاضِعًا إِصْبَعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ لَهُ جُؤَارٌ إِلَى اللَّهِ بِالتَّلْبِيَةِ مَارًّا بِهَذَا الْوَادِي قَالَ ثُمَّ سِرْنَا حَتَّى أَتَيْنَا عَلَى ثَنِيَّةٍ فَقَالَ أَيُّ ثَنِي...

Ibn-Majah : Chapters on Hajj Rituals (Chapter: Hajj On A Saddle )

مترجم: MajahWriterName

2891. حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا: ہم مکے اور مدینے کے درمیان رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ تھے۔ ہم ایک وادی سے گزرے تو نبی ﷺنے فرمایا: ’’یہ کون سی وادی ہے؟‘‘ صحابہ نے عرض کیا: یہ وادئ ازرق ہے۔ آپﷺ نے فرمایا :’’گویا میں موسیٰ ؑ کو دیکھ رہا ہوں۔‘‘ آپﷺ نے ان کے بالوں کی لمبائی کے بارہ میں کچھ فرمایا (جو راوی حدیث) داؤد (بن ابی ہند) کو یاد نہیں رہا۔ ’’انھوں نے کانوں میں انگلیاں ڈالی ہوئی ہیں، وہ اللہ سے بلند آواز سے فریاد کرتے ہوئے لبیک پکارتے ہوئے اس وادی سے گزر رہے ہیں۔‘‘ صحابی نے ...