الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 8 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 8 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابٌ: قَدْرُ كَمْ يُعْطَى مِنَ الزَّكَاةِ وَالصَّ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1446. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ بُعِثَ إِلَى نُسَيْبَةَ الْأَنْصَارِيَّةِ بِشَاةٍ فَأَرْسَلَتْ إِلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا مِنْهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَكُمْ شَيْءٌ فَقُلْتُ لَا إِلَّا مَا أَرْسَلَتْ بِهِ نُسَيْبَةُ مِنْ تِلْكَ الشَّاةِ فَقَالَ هَاتِ فَقَدْ بَلَغَتْ مَحِلَّهَا... Sahi-Bukhari : Obligatory Charity Tax (Zakat) (Chapter: How much is Zakat, and how much may be given in charity? ) مترجم: BukhariWriterName 1446. حضرت ام عطیہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا:نسیبہ انصاریہ کے پاس صدقے کی ایک بکری بھیجی گئی انھوں نے اس میں سے کچھ گوشہ حضرت عائشہ ؓ کے ہاں بھیج دیا، نبی کریم ﷺ (گھر تشریف لائے تو آپ) نے پوچھا:’’تمہارے پاس کچھ ہے؟‘‘ حضرت عائشہ ؓ نے عرض کیا:اس بکری کا گوشت ہے جو نسیبہ نے بھیجی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اسے ہی لے آؤ کیونکہ اپنے مقام پر پہنچ چکی ہے۔‘‘ ... الموضوع: هبة الزكاة (العبادات) موضوع: Endowing zakaat (Prayers/Ibadaat) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ إِذَا تَحَوَّلَتِ الصَّدَقَةُ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1494. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ الْأَنْصَارِيَّةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَقَالَ هَلْ عِنْدَكُمْ شَيْءٌ فَقَالَتْ لَا إِلَّا شَيْءٌ بَعَثَتْ بِهِ إِلَيْنَا نُسَيْبَةُ مِنْ الشَّاةِ الَّتِي بَعَثَتْ بِهَا مِنْ الصَّدَقَةِ فَقَالَ إِنَّهَا قَدْ بَلَغَتْ مَحِلَّهَا... Sahi-Bukhari : Obligatory Charity Tax (Zakat) (Chapter: When alms is transferred ) مترجم: BukhariWriterName 1494. حضرت ام عطیہ انصاریہ ؓ سے روایت ہے انھوں نے کہا:ایک دفعہ نبی کریم ﷺ حضر ت عائشہ ؓ کے ہاں تشریف لائے تو فرمایا:’’تمہارے پاس کچھ (کھانے کے لیے ) ہے؟‘‘ انھوں نے عرض کیا:کچھ نہیں، البتہ صدقے کی اس بکری کا گوشت موجود ہے جو آپ نے حضرت نسیبہ کو بھیجی تھی، اس نے گوشت ہمیں بھیجا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا:’’(لاؤ) وہ تو اپنے مقام پر پہنچ چکی ہے۔‘‘ ... الموضوع: هبة الزكاة (العبادات) موضوع: Endowing zakaat (Prayers/Ibadaat) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الهِبَةِ وَفَضْلِهَا وَالتَّحْرِيضِ عَلَيْهَا (بَابُ قَبُولِ الهَدِيَّةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2579. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَبُو الحَسَنِ، أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ خَالِدٍ الحَذَّاءِ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ: دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، فَقَالَ: «عِنْدَكُمْ شَيْءٌ»، قَالَتْ: لاَ، إِلَّا شَيْءٌ بَعَثَتْ بِهِ أُمُّ عَطِيَّةَ، مِنَ الشَّاةِ الَّتِي بَعَثْتَ إِلَيْهَا مِنَ الصَّدَقَةِ، قَالَ: «إِنَّهَا قَدْ بَلَغَتْ مَحِلَّهَا»... Sahi-Bukhari : Gifts (Chapter: Accepting a gift ) مترجم: BukhariWriterName 2579. حضرت ام عطیہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: نبی کریم ﷺ حضرت عائشہ ؓ کے پاس تشریف لائے تو پوچھا: ’’تمہارے پاس کچھ (کھان کو) ہے؟‘‘ انھوں نے کہا: کچھ نہیں، صرف بکری کا گوشت ہے جو ام عطیہ ٍ نے بھیجا ہے اور یہ اس بکری کا ہے جو انھیں صدقے میں سے دی گئی تھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’صدقہ اپنےمقام پر پہنچ چکاہے۔‘‘ ... الموضوع: هبة الزكاة (العبادات) موضوع: Endowing zakaat (Prayers/Ibadaat) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ إِبَاحَةِ الْهَدِيَّةِ لِلنَّبِيِّ ﷺ وَلِبَن...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1076. حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ: بَعَثَ إِلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ مِنَ الصَّدَقَةِ، فَبَعَثْتُ إِلَى عَائِشَةَ مِنْهَا بِشَيْءٍ، فَلَمَّا جَاءَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عَائِشَةَ قَالَ: «هَلْ عِنْدَكُمْ شَيْءٌ؟» قَالَتْ: لَا، إِلَّا أَنَّ نُسَيْبَةَ، بَعَثَتْ إِلَيْنَا مِنَ الشَّاةِ الَّتِي بَعَثْتُمْ بِهَا إِلَيْهَا قَالَ: «إِنَّهَا قَدْ بَلَغَتْ مَحِلَّهَا»... Muslim : The Book of Zakat (Chapter: Gifts are permissible for the Prophet (saws) and Banu Hashim and Banu Al-Muttalib, even if the giver acquired it by way of charity. When the receipient takes possession of Charity, it is no longer described as charity, and it is permissible for anyone for whom charity is otherwise unlawful ) مترجم: MuslimWriterName 1076. حضرت ام عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے صدقے کی ایک بکری بھیجی میں نے اس میں سے کچھ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی طرف بھیج دیا۔ جب رسول اللہ ﷺ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ہاں تشریف لائے تو آپﷺ نے پو چھا: ’’کیا آپ کے پاس (کھانے کے لیے) کچھ ہے؟‘‘ انھوں نے کہا: نہیں البتہ نسيبة (ام عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اس (صدقے کی) بکری میں سے کچھ حصہ بھیجا ہے جو آپ نے ان کے ہاں بھیجی تھی۔ آپﷺ نے فرمایا: ’’وہ اپنی جگہ پہنچ چکی ہے۔‘‘ ... الموضوع: هبة الزكاة (العبادات) موضوع: Endowing zakaat (Prayers/Ibadaat) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ مَنْ يَجُوزُ لَهُ أَخْذُ الصَّدَقَةِ وَهُوَ ...) حکم: صحیح لغیرہ 1635. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِغَنِيٍّ إِلَّا لِخَمْسَةٍ لِغَازٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ لِعَامِلٍ عَلَيْهَا أَوْ لِغَارِمٍ أَوْ لِرَجُلٍ اشْتَرَاهَا بِمَالِهِ أَوْ لِرَجُلٍ كَانَ لَهُ جَارٌ مِسْكِينٌ فَتُصُدِّقَ عَلَى الْمِسْكِينِ فَأَهْدَاهَا الْمِسْكِينُ لِلْغَنِيِّ ... Abu-Daud : Zakat (Kitab Al-Zakat) (Chapter: The Rich Person Who Is Allowed To Accept Sadaqah ) مترجم: DaudWriterName 1635. جناب عطاء بن یسار ؓ (تابعی) سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”پانچ صورتوں کے علاوہ کسی غنی کے لیے صدقہ حلال نہیں۔ جو اللہ کی راہ میں غازی اور مجاہد ہو۔ یا صدقات کا تحصیلدار (وصول کرنے والا) ہو۔ یا چٹی بھرنے والا ہو۔ یا جو اپنے مال سے صدقہ کی چیز خرید لے۔ یا وہ آدمی کہ کوئی مسکین اس کا ہمسایہ ہو، اس مسکین کو صدقہ دیا گیا تو اس نے اس میں سے غنی کو ہدیہ دے دیا ہو۔“ ... الموضوع: هبة الزكاة (العبادات) موضوع: Endowing zakaat (Prayers/Ibadaat) 6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ مَنْ يَجُوزُ لَهُ أَخْذُ الصَّدَقَةِ وَهُوَ ...) حکم: صحیح 1636. حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ زَيْدٍ كَمَا قَالَ مَالِكٌ وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ عَنْ زَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنِي الثَّبْتُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... Abu-Daud : Zakat (Kitab Al-Zakat) (Chapter: The Rich Person Who Is Allowed To Accept Sadaqah ) مترجم: DaudWriterName 1636. جناب عطاء بن یسار سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اور مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کیا۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ اس حدیث کو ابن عیینہ نے زید سے اسی طرح روایت کیا جیسے کہ مالک نے کہا۔ اور ثوری نے زید سے روایت کرتے ہوئے کہا «حدثني الثبت، عن النبي صلى الله عليه وسلم» یعنی ایک بااعتماد آدمی نے میرے سامنے نبی کریم ﷺ کی حدیث بیان کی۔ ... الموضوع: هبة الزكاة (العبادات) موضوع: Endowing zakaat (Prayers/Ibadaat) 7 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ مَنْ يَجُوزُ لَهُ أَخْذُ الصَّدَقَةِ وَهُوَ ...) حکم: ضعیف 1637. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ الطَّائِيُّ حَدَّثَنَا الْفِرْيَابِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عِمْرَانَ الْبَارِقِيِّ عَنْ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِغَنِيٍّ إِلَّا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ ابْنِ السَّبِيلِ أَوْ جَارٍ فَقِيرٍ يُتَصَدَّقُ عَلَيْهِ فَيُهْدِي لَكَ أَوْ يَدْعُوكَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ فِرَاسٌ وَابْنُ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ... Abu-Daud : Zakat (Kitab Al-Zakat) (Chapter: The Rich Person Who Is Allowed To Accept Sadaqah ) مترجم: DaudWriterName 1637. سیدنا ابوسعید ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”صدقہ کسی غنی کے لیے حلال نہیں ہے۔ الا یہ کہ وہ اللہ کی راہ میں (مجاہد) ہو یا مسافر ہو یا کسی فقیر ہمسائے کو صدقہ دیا گیا تو وہ فقیر تمہیں ہدیہ دیدے، یا آپ کی دعوت کر دے۔“ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ اس حدیث کو فراس اور ابن ابی لیلیٰ نے عطیہ سے، انہوں نے ابوسعید سے اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اسی کے مثل روایت کیا ہے۔ ... الموضوع: هبة الزكاة (العبادات) موضوع: Endowing zakaat (Prayers/Ibadaat) 8 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ مَنْ تَحِلُّ لَهُ الصَّدَقَةُ) حکم: صحیح 1841. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِغَنِيٍّ إِلَّا لِخَمْسَةٍ: لِعَامِلٍ عَلَيْهَا، أَوْ لِغَازٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَوْ لِغَنِيٍّ اشْتَرَاهَا بِمَالِهِ، أَوْ فَقِيرٍ تُصُدِّقَ عَلَيْهِ فَأَهْدَاهَا لِغَنِيٍّ، أَوْ غَارِمٍ ... Ibn-Majah : The Chapters Regarding Zakat (Chapter: For whom is charity permissible ) مترجم: MajahWriterName 1841. حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: پانچ افراد کے علاوہ کسی امیر آدمی کے لیے صدقہ (اور زکاۃ) کھانا حلال نہیں۔ (1) صدقہ وصول کرنے والا (سرکاری ملازم)، (2) اللہ کی راہ میں جنگ کرنے والا (مجاہد)، (3) وہ دولت مند جو صدقے کی چیز اپنے مال کے بدلے خرید لیتا ہے۔ (4) یا (یہ صورت کہ) کسی فقیر کو صدقہ دیا گیا اور اس نے وہ کسی غنی کو تحفہ کے طور پر دے دیا، (5) دیوالیہ (مقروض۔) ... الموضوع: هبة الزكاة (العبادات) موضوع: Endowing zakaat (Prayers/Ibadaat) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 8 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 8