1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الحَيْض (بَابُ النَّوْمِ مَعَ الحَائِضِ وَهِيَ فِي ثِيَابِه...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

322. حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ حَفْصٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ، حَدَّثَتْهُ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: حِضْتُ وَأَنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الخَمِيلَةِ، فَانْسَلَلْتُ فَخَرَجْتُ مِنْهَا، فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حِيضَتِي فَلَبِسْتُهَا، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنُفِسْتِ» قُلْتُ: نَعَمْ، فَدَعَانِي، فَأَدْخَلَنِي مَعَهُ فِي الخَمِيلَةِ قَالَتْ: وَحَدَّثَتْنِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَانَ يُقَبِّلُهَا وَهُوَ صَائِمٌ» «وَكُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّى ا...

Sahi-Bukhari : Menstrual Periods (Chapter: Sleeping with a menstruating woman (one's wife) while she is wearing her clothes (that are worn during menses) )

مترجم: BukhariWriterName

322. حضرت ام سلمہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: میں نبی ﷺ کے ساتھ چادر میں لیٹی ہوئی تھی کہ مجھے حیض آ گیا۔ میں آہستہ سے اٹھی اور اس چادر سے نکل آئی۔ پھر میں نے اپنے حیض کے کپڑے لیے اور انھیں پہن لیا۔ مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کیا تمہیں حیض آ گیا ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا: جی ہاں! تو آپ نے مجھے بلا لیا اور اپنے ساتھ چادر میں لے لیا۔ زینب نے کہا: حضرت ام سلمہ‬ ؓ ن‬ے یہ بھی بیان کیا کہ نبی ﷺ روزے کی حالت میں ہوتے تھے اور اسی حالت مین ان کا بوسہ لے لیتے تھے، نیز میں اور نبی ﷺ ایک ہی برتن میں غسل جنابت کرتے تھے۔ ...


2 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابُ المُبَاشَرَةِ لِلصَّائِمِ)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

1927. حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ وَيُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ وَكَانَ أَمْلَكَكُمْ لِإِرْبِهِ وَقَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ مَآرِبُ حَاجَةٌ قَالَ طَاوُسٌ غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ الْأَحْمَقُ لَا حَاجَةَ لَهُ فِي النِّسَاءِ...

Sahi-Bukhari : Fasting (Chapter: To embrace while one is observing Saum (fast) )

مترجم: BukhariWriterName

1927. حضرت عائشہ  ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ روزے کی حالت میں کبھی بوسہ دیتے اور کبھی اپنا بدن میرے بدن سے لگا دیتے مگر وہ اپنی خواہش پر تم سے زیادہ قابو یافتہ تھے۔ حضرت ابن عباس  ؓ فرماتے ہیں کہ مَآرِبُ سے مراد حاجت ہے نیز حضرت طاوس کہتے ہیں کہ غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ سے مراد وہ لوگ جنھیں عورتوں کی خواہش نہیں ہوتی۔ جابر بن زید کہتے ہیں کہ اگر وہ عورت کو دیکھے اور اسے انزال ہوجائے تو وہ روزہ پورا کرے گا۔ ...


4 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابُ القُبْلَةِ لِلصَّائِمِ)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

1929. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ زَيْنَبَ ابْنَةِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّهَا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَتْ بَيْنَمَا أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَمِيلَةِ إِذْ حِضْتُ فَانْسَلَلْتُ فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حِيضَتِي فَقَالَ مَا لَكِ أَنَفِسْتِ قُلْتُ نَعَمْ فَدَخَلْتُ مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ وَكَانَتْ هِيَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلَانِ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ وَكَانَ يُقَبِّلُهَا وَهُوَ صَائِمٌ...

Sahi-Bukhari : Fasting (Chapter: Kissing by a fasting person )

مترجم: BukhariWriterName

1929. حضرت ام سلمہ  ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ ایک منقش چادر میں تھی کہ مجھے حیض آنے لگا۔ میں جلدی سے نکل گئی اور حیض کے کپڑے پہن لیے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تمھیں کیا ہوگیا ہے؟کیا تمھیں حیض آنے لگا ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا: جی ہاں، پھر میں آپ کے ساتھ چادر میں داخل ہوگئی، نیز وہ اوررسول اللہ ﷺ ایک ہی برتن میں غسل کرلیتے۔ اور آپ ان کو بوسہ دیتے حالانکہ آپ روزے سے ہوتے تھے۔ ...


6 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ بَيَانِ أَنَّ الْقُبْلَةَ فِي الصَّوْمِ لَيْ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

1106.01. حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ: أَسَمِعْتَ أَبَاكَ يُحَدِّثُ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُقَبِّلُهَا وَهُوَ صَائِمٌ» فَسَكَتَ سَاعَةً، ثُمَّ قَالَ: نَعَمْ...

Muslim : The Book of Fasting (Chapter: Clarifying that Kissing when fasting is not unlawful for the one whose desire is not provoked by that )

مترجم: MuslimWriterName

1106.01. سفیان نے کہا: میں نے عبدالرحمٰن بن قاسم (بن محمد بن ابی بکر) سے کہا: کیا آپ نے اپنے والد کو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ہے نبی اکرم ﷺ روزے کی حالت میں ان کو چوم لیتے تھے؟ وہ کچھ دیر خاموش رہے، پھر کہا: ہاں۔


7 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ بَيَانِ أَنَّ الْقُبْلَةَ فِي الصَّوْمِ لَيْ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

1106.02. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: «كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُنِي وَهُوَ صَائِمٌ، وَأَيُّكُمْ يَمْلِكُ إِرْبَهُ، كَمَا كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْلِكُ إِرْبَهُ؟»...

Muslim : The Book of Fasting (Chapter: Clarifying that Kissing when fasting is not unlawful for the one whose desire is not provoked by that )

مترجم: MuslimWriterName

1106.02. عبیداللہ بن عمر نے قاسم  سے انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کی، کہا: رسول اللہ ﷺ روزے کی حالت میں چوم لیا کرتے تھے۔ اور تم میں سے کون ہے جو اپنی خواہش پر قابو رکھتا ہو جس طرح رسول اللہ ﷺ کو ا پنی خواہش پر قابو رکھتے تھے۔


8 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ بَيَانِ أَنَّ الْقُبْلَةَ فِي الصَّوْمِ لَيْ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

1106.04. وحَدَّثَنَا شُجَاعُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ، وَيُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ، وَلَكِنَّهُ أَمْلَكُكُمْ لِإِرْبِهِ»....

Muslim : The Book of Fasting (Chapter: Clarifying that Kissing when fasting is not unlawful for the one whose desire is not provoked by that )

مترجم: MuslimWriterName

1106.04. اعمش نے  ابراہیم سے، انھوں نے اسود اور علقمہ سے، انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے اسی طرح مسروق نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت کی، کہا: رسول اللہ ﷺ روزے کی حالت میں چوم لیتے تھے اور روزے کی حالت میں جسم سے جسم ملا لیتے تھے لیکن آپ اپنی خواہش پر تم سب سے بڑھ کر اختیار رکھنے والے تھے۔ ...