الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 27 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 27 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الجَنَائِزِ (بَابُ الرَّجُلِ يَنْعَى إِلَى أَهْلِ المَيِّتِ بِن...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1245. حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعَى النَّجَاشِيَّ فِي الْيَوْمِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ خَرَجَ إِلَى الْمُصَلَّى فَصَفَّ بِهِمْ وَكَبَّرَ أَرْبَعًا Sahi-Bukhari : Funerals (Al-Janaa'iz) (Chapter: A man who informs the relatives of the deceased person (of his death) by himself ) مترجم: BukhariWriterName 1245. حضرت ابو ہریرۃ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت نجاشی کے فوت ہونے کی خبر سنائی جس دن وہ فوت ہوئے تھے۔ پھر آپ عید گاہ تشریف لے گئے،صفیں درست کرنے کے بعد چار تکبیریں کہیں اور اس کی نماز جنازہ ادا کی۔ الموضوع: التكبير على الجنازة (العبادات) موضوع: Takbeer of Funeral Prayer (Prayers/Ibadaat) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الجَنَائِزِ (بَابُ الصُّفُوفِ عَلَى الجِنَازَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1318. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَعَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَصْحَابِهِ النَّجَاشِيَّ ثُمَّ تَقَدَّمَ فَصَفُّوا خَلْفَهُ فَكَبَّرَ أَرْبَعًا Sahi-Bukhari : Funerals (Al-Janaa'iz) (Chapter: The rows for a funeral prayer ) مترجم: BukhariWriterName 1318. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا:نبی ﷺ نے اپنے صحابہ کرام ؓ کو حضرت نجاشی کے فوت ہونے کی خبر دی ، پھر آپ ﷺ آگے بڑھے تو صحابہ ؓ نے آپ کے پیچھے صفیں باندھیں اور آپ ﷺ نے چار تکبیریں کہیں۔ الموضوع: التكبير على الجنازة (العبادات) موضوع: Takbeer of Funeral Prayer (Prayers/Ibadaat) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الجَنَائِزِ (بَابُ التَّكْبِيرِ عَلَى الجَنَازَةِ أَرْبَعًا) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1333. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعَى النَّجَاشِيَّ فِي الْيَوْمِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ وَخَرَجَ بِهِمْ إِلَى الْمُصَلَّى فَصَفَّ بِهِمْ وَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعَ تَكْبِيرَاتٍ... Sahi-Bukhari : Funerals (Al-Janaa'iz) (Chapter: There are four Takbir's in the funeral prayers ) مترجم: BukhariWriterName 1333. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ جس دن حبشہ کے بادشاہ نجاشی کی وفات ہوئی تو اسی روز رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اس کے فوت ہونے کی خبرسنائی ۔ صحابہ کرام ؓ کے ہمراہ آپ عید گاہ تشریف لے گئے ان کی صف بندی کی اور اس کی نماز جنازہ میں آپ نے چار تکبیریں کہیں۔ الموضوع: التكبير على الجنازة (العبادات) موضوع: Takbeer of Funeral Prayer (Prayers/Ibadaat) 4 صحيح البخاري: کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ (بَابُ مَوْتِ النَّجَاشِيِّ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3881. وَعَنْ صَالِحٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخْبَرَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفَّ بِهِمْ فِي الْمُصَلَّى فَصَلَّى عَلَيْهِ وَكَبَّرَ أَرْبَعًا Sahi-Bukhari : Merits of the Helpers in Madinah (Ansaar) (Chapter: The death of An-Najashi (the Negus) ) مترجم: BukhariWriterName 3881. حضرت ابوہریرہ ؓ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام ؓ کی جنازہ گاہ میں صف بندی کی اور نجاشی ؓ کی نماز جنازہ پڑھتے وقت چار تکبیریں کہیں۔ الموضوع: التكبير على الجنازة (العبادات) موضوع: Takbeer of Funeral Prayer (Prayers/Ibadaat) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابٌ فِي التَّكْبِيرِ عَلَى الْجَنَازَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 951. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعَى لِلنَّاسِ النَّجَاشِيَ فِي الْيَوْمِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ فَخَرَجَ بِهِمْ إِلَى الْمُصَلَّى وَكَبَّرَ أَرْبَعَ تَكْبِيرَاتٍ... Muslim : The Book of Prayer - Funerals (Chapter: Saying the takbir over the deceased ) مترجم: MuslimWriterName 951. امام مالک نے ابن شہاب سے، انھوں نے سعید بن مسیب سے اور انھوں نے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے جس دن نجاشی فوت ہوئے، لوگوں کو ان کی وفات کی اطلاع دی، آپ ﷺ ان (صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین ) کے ساتھ باہر جنازہ گاہ میں گئے اور آپ ﷺ نے چارتکبیریں کہیں۔ ... الموضوع: التكبير على الجنازة (العبادات) موضوع: Takbeer of Funeral Prayer (Prayers/Ibadaat) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابٌ فِي التَّكْبِيرِ عَلَى الْجَنَازَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 951.01. و حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي قَالَ حَدَّثَنِي عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُمَا حَدَّثَاهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ نَعَى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّجَاشِيَ صَاحِبَ الْحَبَشَةِ فِي الْيَوْمِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ فَقَالَ اسْتَغْفِرُوا لِأَخِيكُمْ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَحَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفَّ بِهِمْ بِالْمُصَلَّى فَصَلَّى فَكَبّ... Muslim : The Book of Prayer - Funerals (Chapter: Saying the takbir over the deceased ) مترجم: MuslimWriterName 951.01. عقیل بن خالد نے ابن شہاب سے، انھوں نے سعید بن مسیب اور ابو سلمہ بن عبدالرحمان سے اور ان دونوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ انھوں نے کہا:رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حبشہ والے (حکمران) نجاشی کی، جس دن وہ فوت ہوئے، موت کی خبر دی اور فرمایا: ’’اپنے بھائی کے لئے بخشش کی دعاکرو۔‘‘ ابن شہاب نے کہا: مجھے سعید بن مسیب نے حدیث سنائی کہ ان کو حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ ﷺ نے جنازہ گاہ میں ان کی صفیں بنوائیں، نماز (جنازہ) پڑھائی اور پر چار تکبیریں کہیں۔ ... الموضوع: التكبير على الجنازة (العبادات) موضوع: Takbeer of Funeral Prayer (Prayers/Ibadaat) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابٌ فِي التَّكْبِيرِ عَلَى الْجَنَازَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 951.01. و حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ وَحَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ وَهُوَ ابْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ كَرِوَايَةِ عُقَيْلٍ بِالْإِسْنَادَيْنِ جَمِيعًا Muslim : The Book of Prayer - Funerals (Chapter: Saying the takbir over the deceased ) مترجم: MuslimWriterName 951.01. صالح نے دونوں سندوں کے ساتھ ابن شہاب سے عقیل (بن خالد) کی روایت کے مانند روایت کی۔ الموضوع: التكبير على الجنازة (العبادات) موضوع: Takbeer of Funeral Prayer (Prayers/Ibadaat) 8 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ (بَابُ التَّكْبِيرِ فِي الْعِيدَيْنِ) حکم: حسن صحیح 1153. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ وَابْنُ أَبِي زِيَادٍ الْمَعْنَى قَرِيبٌ، قَالَا: حَدَّثَنَا زَيْدٌ يَعْنِي ابْنَ حُبَابٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو عَائِشَةَ -جَلِيسٌ لِأَبِي هُرَيْرَةَ-: أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ سَأَلَ أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ وَحُذَيْفَةَ بْنَ الْيَمَانِ: كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَبِّرُ فِي الْأَضْحَى وَالْفِطْرِ؟ فَقَالَ أَبُو مُوسَى: كَانَ يُكَبِّرُ أَرْبَعًا, تَكْبِيرَهُ عَلَى الْجَنَائِزِ، فَقَالَ حُذَيْفَةُ: صَدَقَ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى: كَذَلِكَ كُنْتُ أُكَبِّرُ فِي الْبَصْرَةِ... Abu-Daud : Chapter On The Friday Prayer (Chapter: The Takbir During The Two 'Eid ) مترجم: DaudWriterName 1153. جناب سعید بن العاص نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری اور حذیفہ بن یمان ؓ سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ نماز عید الاضحی اور عید الفطر میں تکبیریں کیسے کہا کرتے تھے؟ تو سیدنا ابوموسیٰ ؓ نے کہا: آپ ﷺ چار تکبیریں کہا کرتے تھے جیسے کہ جنازے میں ہوتی ہیں۔ سیدنا حذیفہ ؓ نے کہا: انہوں نے سچ کہا ہے۔ سیدنا ابوموسیٰ ؓ کہنے لگے: میں جب بصرہ میں لوگوں پر امیر تھا تو ایسے ہی تکبیریں کہا کرتا تھا۔ اور ابوعائشہ نے کہا کہ میں سعید بن العاص کے پاس حاضر تھا۔ ... الموضوع: التكبير على الجنازة (العبادات) موضوع: Takbeer of Funeral Prayer (Prayers/Ibadaat) 9 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابٌ أَيْنَ يَقُومُ الْإِمَامُ مِنْ الْمَيِّتِ إِ...) حکم: صحیح 3194. حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ نَافِعٍ أَبِي غَالِبٍ قَالَ كُنْتُ فِي سِكَّةِ الْمِرْبَدِ فَمَرَّتْ جَنَازَةٌ مَعَهَا نَاسٌ كَثِيرٌ قَالُوا جَنَازَةُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَيْرٍ فَتَبِعْتُهَا فَإِذَا أَنَا بِرَجُلٍ عَلَيْهِ كِسَاءٌ رَقِيقٌ عَلَى بُرَيْذِينَتِهِ وَعَلَى رَأْسِهِ خِرْقَةٌ تَقِيهِ مِنْ الشَّمْسِ فَقُلْتُ مَنْ هَذَا الدِّهْقَانُ قَالُوا هَذَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ فَلَمَّا وُضِعَتْ الْجَنَازَةُ قَامَ أَنَسٌ فَصَلَّى عَلَيْهَا وَأَنَا خَلْفَهُ لَا يَحُولُ بَيْنِي وَبَيْنَهُ شَيْءٌ فَقَامَ عِنْدَ رَأْسِهِ فَكَبَّرَ أَرْبَعَ تَكْبِيرَاتٍ لَمْ يُطِلْ وَلَمْ يُسْرِعْ ثُمَّ ذَهَبَ ... Abu-Daud : Funerals (Kitab Al-Jana'iz) (Chapter: Where Should The Imam Stand In Relation To The Deceased When Offering The Funeral Prayer ? ) مترجم: DaudWriterName 3194. سیدنا نافع ابوغالب ؓ کا بیان ہے کہ میں ( بصرہ میں ) مربد محلہ کی ایک گلی میں تھا کہ ایک جنازہ گزرا ، اس کے ساتھ بہت سے لوگ تھے ۔ لوگوں نے کہا : یہ عبداللہ بن عمیر کا جنازہ ہے تو میں بھی اس کے ساتھ ہو لیا ۔ میں نے ایک آدمی دیکھا جو ایک باریک سی اونی چادر اوڑھے ہوئے اپنے چھوٹے سے گھوڑے پر سوار تھا ، دھوپ سے بچاؤ کے لیے اس نے اپنے سر پر کپڑا رکھا ہوا تھا ۔ میں نے پوچھا یہ محترم بزرگ کون ہیں ؟ لوگوں نے کہا : یہ ( صحابی رسول ) سیدنا انس بن مالک ؓ ہیں ۔ چنانچہ جب میت کو رکھا گیا تو سیدنا انس ؓ کھڑے ہوئے اور اس کا جنازہ پڑھایا ، میں ان کے پیچھے تھا میرے اور ان کے درمیان... الموضوع: التكبير على الجنازة (العبادات) موضوع: Takbeer of Funeral Prayer (Prayers/Ibadaat) 10 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ التَّكْبِيرِ عَلَى الْجَنَازَةِ) حکم: صحیح 3196. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَقَ عَنْ الشَّعْبِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِقَبْرٍ رَطْبٍ فَصَفُّوا عَلَيْهِ وَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا فَقُلْتُ لِلشَّعْبِيِّ مَنْ حَدَّثَكَ قَالَ الثِّقَةُ مَنْ شَهِدَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ... Abu-Daud : Funerals (Kitab Al-Jana'iz) (Chapter: Saying The Takbir Over The Deceased ) مترجم: DaudWriterName 3196. جناب شعبی ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک تازہ بنی ہوئی قبر کے پاس سے گزرے ، تو صحابہ نے اس پر صف بنائی ( جنازہ پڑھا گیا ) اور آپ ﷺ نے اس پر چار تکبیریں کہیں ۔ ابواسحٰق کہتے ہیں : میں نے شعبی ؓ سے پوچھا کہ آپ کو یہ کس نے بیان کیا ہے ؟ تو انہوں نے کہا کہ ایک ثقہ ( قابل اعتماد ) شخصیت نے جو اس جنازے میں حاضر تھی یعنی سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ ۔... الموضوع: التكبير على الجنازة (العبادات) موضوع: Takbeer of Funeral Prayer (Prayers/Ibadaat) مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 27 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 27