مجموع الصفحات: 10 - مجموع أحاديث: 98
کل صفحات: 10 - کل احادیث: 98
1 صحيح البخاري كِتَابُ الحَجِّ بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {يَأْتُوكَ رِجَالًا...
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1530 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَخْبَرَهُ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْكَبُ رَاحِلَتَهُ بِذِي الْحُلَيْفَةِ ثُمَّ يُهِلُّ حَتَّى تَسْتَوِيَ بِهِ قَائِمَةً...
Sahi-Bukhari: Hajj (Pilgrimage) (Chapter: "And proclaim to mankind the Hajj")
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1530. حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کودیکھا کہ آپ ذوالحلیفہ میں اپنی سواری پر سوارہو جاتے اور جب وہ آپ کو لے کر سیدھی کھڑی ہو جاتی تولبیک کہا کرتےتھے۔
2 صحيح البخاري كِتَابُ الحَجِّ بَابُ مَنْ أَهَلَّ مُلَبِّدًا
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1556 حَدَّثَنَا أَصْبَغُ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُهِلُّ مُلَبِّدًا
Sahi-Bukhari: Hajj (Pilgrimage) (Chapter: Talbiya and Ihram with head-hair matted (with resin or the like))
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1556. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو لبیک پکارتے ہوئے سنا جبکہ آپ اپنے بالوں کو جمائے ہوئے تھے۔
3 صحيح البخاري كِتَابُ الحَجِّ بَابُ الإِهْلاَلِ عِنْدَ مَسْجِدِ ذِي الحُلَيْفَةِ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1558 و حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ يَقُولُ مَا أَهَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا مِنْ عِنْدِ الْمَسْجِدِ يَعْنِي مَسْجِدَ ذِي الْحُلَيْفَةِ
Sahi-Bukhari: Hajj (Pilgrimage) (Chapter: To recite talbiya and assume Ihram at the mosque of Dhul-Hulaifa)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1558. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے مسجد یعنی مسجد ذوالحلیفہ سے ہی تلبیہ شروع کیا تھا۔
4 صحيح البخاري كِتَابُ الحَجِّ بَابُ رَفْعِ الصَّوْتِ بِالإِهْلاَلِ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1565 حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ الظُّهْرَ أَرْبَعًا وَالْعَصْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَكْعَتَيْنِ وَسَمِعْتُهُمْ يَصْرُخُونَ بِهِمَا جَمِيعًا ...
Sahi-Bukhari: Hajj (Pilgrimage) (Chapter: Talbiya is to be recited aloud)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1565. حضرت انس ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: کہ نبی کریم ﷺ نے مدینہ منورہ میں نماز ظہر کی چاررکعات اور ذوالحلیفہ میں عصر کی دو رکعت پڑھیں اور میں نےصحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کو حج اور عمرہ دونوں کا بآواز بلند تلبیہ پڑھتے ہوئے سنا۔
5 صحيح البخاري كِتَابُ الحَجِّ بَابُ التَّلْبِيَةِ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1566 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ تَلْبِيَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ...
Sahi-Bukhari: Hajj (Pilgrimage) (Chapter: The Talbiya)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1566. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اس طرح تلبیہ کہتے تھے: ’’میں حاضر ہوں، اے اللہ!میں حاضر ہوں۔ پھرحاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں۔ میں حاضر ہوں۔ تیرے ہی لیے تعریف ہے۔ تو ہی جملہ نعمتوں اور بادشاہت کا مالک ہے۔ تیرا کوئی شریک نہیں۔ ‘‘
6 صحيح البخاري كِتَابُ الحَجِّ بَابُ التَّلْبِيَةِ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1567 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ إِنِّي لَأَعْلَمُ كَيْفَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُلَبِّي لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ تَابَعَهُ أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ وَقَالَ شُعْبَةُ أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ سَمِعْتُ خَيْثَمَةَ عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا...
Sahi-Bukhari: Hajj (Pilgrimage) (Chapter: The Talbiya)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1567. حضرت عائشہ ؓ سےروایت ہے، انھوں نےفرمایا: مجھے معلوم ہے کہ نبی کریم ﷺ کس طرح تلبیہ کہا کرتے تھے (وہ اس طرح ہے): ’’میں حاضر ہوں، اےاللہ! میں حاضر ہوں۔ پھر حاضر ہوں۔ تیرا کوئی شریک نہیں میں حاضر ہوں۔ تیرے ہی لیے ہر قسم کی تعریف ہے اور تو ہی تمام نعمتوں کا مالک ہے۔‘‘ ابو معاویہ نے اعمش سے روایت کرنے میں سفیان ثوری کی متابعت کی ہے۔ شعبہ نے ایک روایت بیان کی ہے جس میں ابو عطیہ کہتے ہیں کہ میں نےحضرت عائشہ ؓ سے سنا ہے۔...
7 صحيح البخاري كِتَابُ الحَجِّ بَابُ التَّحْمِيدِ وَالتَّسْبِيحِ وَالتَّكْبِيرِ، ...
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1568 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ مَعَهُ بِالْمَدِينَةِ الظُّهْرَ أَرْبَعًا وَالْعَصْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ بَاتَ بِهَا حَتَّى أَصْبَحَ ثُمَّ رَكِبَ حَتَّى اسْتَوَتْ بِهِ عَلَى الْبَيْدَاءِ حَمِدَ اللَّهَ وَسَبَّحَ وَكَبَّرَ ثُمَّ أَهَلَّ بِحَجٍّ وَعُمْرَةٍ وَأَهَلَّ النَّاسُ بِهِمَا فَلَمَّا قَدِمْنَا أَمَرَ النَّاسَ فَحَلُّوا حَتَّى كَانَ يَوْمُ التَّرْوِيَةِ أَهَلُّوا بِالْحَجِّ قَالَ وَنَحَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلّ...
Sahi-Bukhari: Hajj (Pilgrimage) (Chapter: The praising and glorification of Allah and saying Takbir before Talbiya, while mounting animal)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1568. حضرت انس ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے مدینہ منورہ میں ظہرکی چار رکعات پڑھیں جبکہ ہم لوگ آپ کے ساتھ تھے، پھر ذوالحلیفہ میں عصر کی دو رکعات پڑھ کر رات وہیں قیام فرمایا۔ صبح کے وقت وہیں سے سوار ہوئے، جب سواری میدان بیداء میں پہنچی تو آپ نےالحمدللہ، سبحان اللہ اور اللہ أکبرکہا۔ پھر آپ نے حج اور عمرہ دونوں کے لیے لبیک کہا اور لوگوں نے بھی حج اور عمرہ دونوں کے لیے لبیک کہا۔ جب ہم مکہ مکرمہ پہنچے تو (عمرے سے فراغت کے بعد) آپ نے لوگوں کو(احرام کھولنے ...
8 صحيح البخاري كِتَابُ الحَجِّ بَابُ مَنْ أَهَلَّ حِينَ اسْتَوَتْ بِهِ رَاحِلَتُه...
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1569 حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: أَهَلَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ اسْتَوَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ قَائِمَةً
Sahi-Bukhari: Hajj (Pilgrimage) (Chapter: Reciting Talbiya when one has mounted his Rahila)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1569. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ نے اس وقت لبیک کہنا شروع کیا جب آپ کی سواری سیدھی کھڑی ہوگئی۔
9 صحيح البخاري كِتَابُ الحَجِّ بَابُ التَّمَتُّعِ وَالإِقْرَانِ وَالإِفْرَادِ بِا...
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1580 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ قَالَ شَهِدْتُ عُثْمَانَ وَعَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَعُثْمَانُ يَنْهَى عَنْ الْمُتْعَةِ وَأَنْ يُجْمَعَ بَيْنَهُمَا فَلَمَّا رَأَى عَلِيٌّ أَهَلَّ بِهِمَا لَبَّيْكَ بِعُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ قَالَ مَا كُنْتُ لِأَدَعَ سُنَّةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِقَوْلِ أَحَدٍ...
Sahi-Bukhari: Hajj (Pilgrimage) (Chapter: Hajj-at-Tamattu', Hajj-al-Qiran, and Hajj-al-Ifrad)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1580. حضرت مردان بن حکم سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ میں حضرت عثمان ؓ اور حضرت علی ؓ کی ایک مجلس میں موجود تھا۔ حضرت عثمان ؓ نے حج تمتع اور حج عمرہ اکٹھا کرنے(حج قرآن) سے منع کیا۔ حضر ت علی ؓ نے جب یہ دیکھا تو حج اورعمرہ دونوں کاایک ساتھ احرام باندھا اور کہا: "لبيك بعمرة وحجة" پھر فرمایا کہ میں نبی کریم ﷺ کی سنت کو کسی کے کہنے سے نہیں چھوڑوں گا۔...
10 صحيح البخاري كِتَابُ الحَجِّ بَابُ نَحْرِ البُدْنِ قَائِمَةً
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1731 حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ بِالْمَدِينَةِ أَرْبَعًا وَالْعَصْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَكْعَتَيْنِ فَبَاتَ بِهَا فَلَمَّا أَصْبَحَ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ فَجَعَلَ يُهَلِّلُ وَيُسَبِّحُ فَلَمَّا عَلَا عَلَى الْبَيْدَاءِ لَبَّى بِهِمَا جَمِيعًا فَلَمَّا دَخَلَ مَكَّةَ أَمَرَهُمْ أَنْ يَحِلُّوا وَنَحَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ سَبْعَ بُدْنٍ قِيَامًا وَضَحَّى بِالْمَدِينَةِ كَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ...
Sahi-Bukhari: Hajj (Pilgrimage) (Chapter: To slaughter the camels while they are standing)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1731. حضرت انس ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: نبی ﷺ نے مدینہ طیبہ میں ظہر کی نماز چار رکعت ادا کی اور ذوالحلیفہ میں عصر کی نماز دو رکعت پڑھی اور وہیں رات بسر کی۔ جب صبح ہوئی تو اپنی سواری پر سوار ہوئے اور تہلیل و تسبیح کرنے لگے۔ پھر جب مقام بیداء پر تشریف فرما ہوئے تو حج اور عمرہ دونوں کا تلبیہ کہا۔ مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے تو لوگوں کو حکم دیا کہ وہ احرام کھول دیں۔ اس دوران میں نبی ﷺ نےاپنے دست مبارک سے سات اونٹ کھڑےکر کے نحر فرمائے جبکہ مدینہ طیبہ میں (عید کے موقع پر)دو چتکبرے سینگوں والے مینڈھےذبح کیے۔...
مجموع الصفحات: 10 - مجموع أحاديث: 98
کل صفحات: 10 - کل احادیث: 98